پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

قمراحمد

محفلین
پاکستان نے 20 اوورز مکمل ہونے پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے ہیں

اننگر کی خاص بات عمر اکمل کے 49 بالز پر 56 کی شاندار بیٹنگ تھی۔ جس میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے
اس کے ساتھ ساتھ کامران اکمل 26 اور شاہد آفریدی 22 رنز بنا کر نمایا ں رہے

میرے خیال سے پاکستان نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں۔ اس وکٹ پر 170 کا ٹارگٹ دینا چاہیے تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی اگر لڑ کر ہاریں تو مجھے ذرا بھی افسوس نہ ہو گا۔

ابھی پچھلے دنوں انڈیا اور آسٹریلیا کا میچ ہوا تھا جس میں آسٹریلیا نے 350 اسکور بنائے تھے۔ اس کے جواب میں انڈیا نے 347 اسکور بنائے تھے جس میں ٹنڈولکر کے انفرادی 175 اسکور تھے۔ انڈیا کے ٹیم صرف 4 اسکور سے ہار گئی۔ اس طرح کی ہار کا افسوس نہیں ہوتا جہاں ہر کھلاڑی اپنی پوری ذمہ داری سے کھیلا ہو۔ لیکن جہاں یونس خان جیسے کھلاڑی متواتر ناکام ہو رہے ہیں تو کیوں ان کو بار بار موقع دیا جا رہا ہے، کیوں ایسے کھلاڑیوں کو کھیلایا جا رہا ہے جو لڑنے سے پہلے ہی ہمت ہار دیتے ہیں۔ ایسے کھلاڑیوں کی کلاس لینا تو کم ان کی تو خاصی خاطر تواضع کرنی چاہیے۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ [نومبر دسمبر 2009] ٹیسٹ سیریز (نیوزی لینڈ)
24 سے28 نومبر --- پہلا ٹیسٹ میچ --- ڈینڈن
3 سے7 دسمبر --- دوسرا ٹیسٹ میچ --- ویلنگٹن
16 سے20 دسمبر --- تیسرا ٹیسٹ میچ --- نیپئر
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان نے نیو زی لینڈ کیخلاف ڈونیڈن ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا
روزنامہ جنگ

ڈونیڈن… نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونیڈن ٹیسٹ کی فائنل الیون میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان عمر اکمل کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے،لیگ اسپنر دانش کنیریا پر سعید اجمل کو فوقیت دی گئی ہے،اوپنر سلمان بٹ پہلے ٹیسٹ میں12ویں کھلاڑی ہوں گے۔
تجر بے کا ر محمد یوسف کی قیاد ت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم ڈونیڈن ٹیسٹ میں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی،خرم منظور ،عمران فرحت ،فواد عالم ،محمد یوسف،شعیب ملک ،عمر اکمل،کامران اکمل،عمر گل، محمد عامر،سعید اجمل اور محمد آصف۔

ٹورمینجمنٹ کمیٹی نے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین فیصل اقبال اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کو پہلے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے45ٹیسٹ میچو ں میں21پاکستان جیتا اور 6 میں فتح نیوزی لینڈ کے حصے میں آئی ۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا چھٹا اور نیوزی لینڈ کا ساتواں نمبر ہے۔پاکستان نے مجموعی طور پر 340ٹیسٹ کھیلے ہیں جہاں پاکستان103ٹیسٹ جیتا اور91 میں اسے شکست ہو ئی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے جو353ٹیسٹ کھیلے ہیں ،66میں وہ کامیاب رہا اور142 میں اسے شکست کا سامنا کر نا پٹرا ہے۔کپتانوں کی بات کی جا ئے تو محمد یوسف پاکستان ٹیم کے سب سے تجر بے کا ر بیٹسمین ہیں ،دوسری جانب ڈینئیل ویٹوری نیوزی لینڈ بولنگ لائن اپ کے سب سے مستند بولر ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے آج پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

آج پہلے دن نیوزی لینڈ نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 اسکور بنائے تھے۔

آصف کو 3، عامر کو 2 اور اجمل کو ایک وکٹ ملی۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 404 اسکور بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے تھے۔

میچ کم روشنی کی وجہ سے جلد ختم کرنا پڑا۔
 

عثمان رضا

محفلین
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 429 رنز بنائے
اس کے جواب میں‌پاکستان نے تیسری دن کے اختتام تک 307 رن 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے ہیں
ایک موقع پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ‌تھے اور اسکور صرف 85 تھا
اکمل برادران کی اننگ کی وجہ پاکستان کچھ بہتر ہوا
اور عمر اکمل کی پہلی ہی ٹیسٹ میچ میں سینچری
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت نیوزی لینڈ کو 222 اسکور کی برتری حاصل ہے اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں.

اگر 300 کی برتری حاصل ہو جائے تو بھی پاکستان میچ جیت سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی 233 اسکور کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اور وہی تین کھلاڑی باقی ہیں۔

روشنی کم ہونے کی وجہ سے کھیل جلدی ختم کرنا پڑے گا۔
 
Top