سب سے پہلے تو اس سسٹم کو
"پلے آفز" (PlayOffs) کا نام دیا گیا ہے -
کرکٹ میں لیگز کی آمد کے بعد ایک سسٹم متعارف کروایا گیا جو کہ روایتی سیمی فائنلز سے ہٹ کر ہے- اسکا مقصد لیگ میں ٹاپ کرنے والی ٹیمز کا انکی اس کارگردگی کا انعام دینا ہے-
یہ نظام پہلی دفعہ
آئی پی ایل 2008 میں متعارف کروایا گیا-
اور اب بگ بیش کے علاوہ تقریباً سبھی لیگز اس نظام سے مستفید ہوتی ہیں جیسا کہ بنگلہ پریمیئیر لیگ، انڈین پریمئیر لیگ اور پاکستان سوپر لیگ وغیرہ-
تو جی اس نظام میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ
ٹاپ 2 ٹیمز ایک میچ کھیلتی ہیں جسکو
کوالیفائر کا نام دیا جاتا ہے- کیونکہ ایک ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیتی ہے-
جو کہ آج ہو رہا کراچی اور سلاما باد کے مابین-
جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک ایکسٹرا موقع ملتا ہے-
پھر 3 اور 4 پوزیشن کی حامل ٹیمز کے درمیان میچ ہوتا ہے جسکو
ایلیمینٹر 1 کہا جاتا ہے- (جو کہ پشاور اور کوئٹہ کے درمیان کھیلا جائے گا 20 کو)-
جو ٹیم یہ میچ ہارتی ہے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جاتی-
ایلیمینٹر 2
یہ میچ
کوالیفائر ہارنے اور
ایلیمنٹر 1 جیتنے والی ٹیمز کے مابین ہوتا ہے- اس میچ کو جو ٹیم ہارتی ہے وہ ٹورنامنٹ سے باہر یعنی ایلیمینٹ ہو جاتی یے-
چونکہ ان دو میچز ٹیمز ایلیمینٹ ہوتی اسلئے انہیں ایلیمینیٹر کہا جاتا ہے-
فائنل
کوالیفائر کی فاتح (اسلام آباد) بمقابلہ ایلیمینٹر 2 کی فاتح
تو کوالیفائر تو آج ہو گیا جبکہ
ایلیمینٹرز و فائنل کا شیڈول یوں ہے-