پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ احباب ووٹ کس وقت کاسٹ کرنے جائیں گے؟

میں پچھلی دفعہ چار بجے کے بعد گیا تھا- ضمنی میں بھی یہی طریقہ اپنایا- اور اب چونکہ پولنگ ٹائم 6 بجے تک ہے تو 5 بجے کے بعد جاؤں گا-

فائدہ: رش ہوتا ہی نہیں- گرمی کم ہو چُکی ہوگی- آپکو کوئی جاننے والا اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہیں کرتا- استاد جی کہتے ہیں جا یار موبائل سمیت ای ووٹ پا آ- وغیرہ وغیرہ
میں آج کافی دیر سے گئی یعنی بارہ بجے ورنہ میرا ارادہ صبح جانے کا تھا۔
 
نیشنل اسمبلی کے لئے الگ پارٹی اور صوبائی اسمبلی کے لئے الگ پارٹی کو ووٹ :)

:)

والدہ کو وہیل چئیر پر لیجا کر ووٹ ڈلوا آیا ہوں-

بھابھی نے آزاد اُمیدوار جیپ (پنجاب اسمبلی) اور بلے(قومی اسمبلی) پر مہر لگائی اپنی اور والدہ دونوں کی-
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں نے کیمپ پر کچھ دیر ڈیوٹی دینی ہو گی۔ تو اس لیے صبح صبح ہی کاسٹ کروں گا۔ اس وقت بھی رش کم ہوتا ہے۔ دس بجے کے بعد رش شروع ہوتا ہے۔ خاص طور پر یہاں اسلام آباد میں۔
اور ہم خود کھینچنے والوں میں ہوتے ہیں۔ :p

کیسے کھینچتے ہیں؟ :)
 
میں آج کافی دیر سے گئی یعنی بارہ بجے ورنہ میرا ارادہ صبح جانے کا تھا۔

اچھاکیا ناں- میں نے بھی تقریباً ایک بجے کے قریب ووٹ کاسٹ کیا کوئی رش نہیں تھا- بس میرے پیچھے ایک انکل اور انکا بیٹا آ گئے تو میں نے انکل کو پہلے موقع دے دیا- جبکہ صاحبزادے صاب کو روکے رکھا- ;):p
 
Top