پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی حلقے کا نتیجہ جاری نہیں کیا۔ ٹی وی پر چلنے والے نتائج معتبر نہیں ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
سابق حکومت نےالیکشن 2013سے کہیں زیادہ خرچہ کرکے آن لائن رزلٹس سسٹم بنایاجو الیکشن کے روز کریش کر گیا۔ نون لیگ کی ایک اور نا اہلی ثابت ہو گئی
 
زیک

مسافر
الیکشن کمیشن کے حکام کی پریس کانفرنس چل رہی ہے۔ ٹی وی پر دیکھیں

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی حلقے کا نتیجہ جاری نہیں کیا۔ ٹی وی پر چلنے والے نتائج معتبر نہیں ہیں
کیوں نہیں کیا؟
 
جاسم محمد

محفلین
ہاہاہاہا سابق جماعتیے موجود انصافی ہیں-
انکا قول ہے کہ "اگر میں غلط ہوا تو میری دونوں بیویوں کو طلاق"-
جو کہ انہوں نے عہدہ واپس لئے جانے پر داغا تھا-

Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) | Twitter

یہ تحریک انصاف کا کونسا امیدوار ہے؟ اس کی ٹویٹر پروفائل کی مطابق اس کے فیورٹ لیڈر حضرت عمر اور ہٹلر ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
الیکشن کمیشن کی دوسری پریس کانفرنس جاری ہے۔ آن لائن سسٹم درست نہیں ہو سکا۔ اب وہی 2013 والا کاغذی سسٹم چلے گا
 
یاز

محفلین
یعنی سادہ اکثریت کی اُمید رکھی جائے-
سادہ اکثریت تقریباً بن ہی رہی ہے ویسے بھی۔
تحریک کے ساتھ قلم دوات، سائیکل اور جی ڈی اے کی سیٹیں تو شامل ہی ہیں۔ آدھے آزاد بھی ساتھ ملیں تو سادہ اکثریت بن جائے گی۔
 
سادہ اکثریت تقریباً بن ہی رہی ہے ویسے بھی۔
تحریک کے ساتھ قلم دوات، سائیکل اور جی ڈی اے کی سیٹیں تو شامل ہی ہیں۔ آدھے آزاد بھی ساتھ ملیں تو سادہ اکثریت بن جائے گی۔

شاید کپتان رضا مند نہیں ہیں- پنجاب اور مرکز میں تن تنہا حکومت ہی چاہتے ہیں-
ویسے کوئی بھی بل منظور کروانے کے لئے 2/3 ووٹ درکار ہوتے ہیں ناں؟
 
یاز

محفلین
ویسے کوئی بھی بل منظور کروانے کے لئے 2/3 ووٹ درکار ہوتے ہیں ناں؟
اس بابت یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ سبھی بل کے لئے دو تہائی ووٹ درکار ہوتے ہیں یا کچھ سادہ اکثریت سے بھی پاس ہو سکتے ہیں۔
تاہم بل وغیرہ کی کس کو پڑی ہے یہاں۔
 
Top