پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

میرا بھی پہلا۔۔۔ مگر مجھے بالکل ایکسائٹمنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی یا پی ایم ایل ن، کسی کے بھی جیتنے سے ملکی حالات میں اگلے پانچ سال بعد بھی کوئی خاص فرق نظر آئے گا۔
بلال بھائی! مجھے اپنے پہلے ووٹ کی وجہ سے ایکسائٹمنٹ تھی اور وہ پولنگ اسٹیشن دیکھتے ہی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی تھی. ملکی حالات میں زیادہ فرق کی توقع کچھ ایسی بھی کسی سے نہیں لگائی، تاہم میرا خیال تھا اس قدر بدعنوان مجرم ووٹ کے حقدار نہیں. اپنے پہلے ووٹ کے ساتھ ہی وہ تبدیلی جو مجھے ملک میں چاہئیے، بس اپنے اندر لے آئی ہوں اور ووٹ ایک فریضے کی طور پر کاسٹ کیا ہے. کسی پارٹی کی ڈائی ہارڈ تو کیا سرے سے فین ہی نہیں ہو‍ں! :)
 
آخری تدوین:
آپ نے کس کو ووٹ ڈالا ؟
نیشنل اسمبلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو
صوبائی اسمبلی کے لیے متحدہ مجلس عمل کو

امیدوار کا نام پہلی بار پڑھا وہاں بیلٹ پیپر پر، بس میں نے اپنی جانب سے اب دونوں پارٹیز کو (ان کے قائدین عمران اور سراج الحق) ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کی تھی کہ مجھے یہ پسند ہیں! لیکن وہ دونوں امیدوار ہی ہمارے حلقے میں جیت نہیں سکے. :)
 
ووٹ دینے ضرور جائیے گا۔ پچھلی دفعہ بھی انصافی برادری فیسبک پہ خان صاحب کو وزیراعظم بنا کے خوش ہوتی رہی اور ووٹ کاسٹ کرنے نہیں گئی۔
ویسے اس دفعہ بھی کافی انصافی برادری نے یہ وطیرہ اپنایا ہے. تاہم اس دفعہ اور پچھلی دفعہ کے الیکشن کے نتائج میں فرق ہی میرے بابرکت ووٹ کا ہے جناب! ;)
 

جاسم محمد

محفلین
۔ الیکشن کی سرٹیفیکیشن تک تمام نتائج غیرحتمی ہی ہوتے ہیں۔
تمام میڈیا والے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اول تو 10 گھنٹے ڈیلے کے بعد الیکشن کمشنر نے پریس کانفرنس کی ہے۔ اور تب بھی کوئی سرکاری نتیجہ نہیں بتایا۔ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر غائب ہو گئے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
ملک میں تو جو تبدیلی آئی گئی سو آئی گئی،محفل پر بھی تبدیلی آ گئی ہے۔ اب یہاں جو پی ٹی آئی کی بات کرےگا وہ راندۂ درگاہ ہوگا کیونکہ یہ اپوزیشن کی محفل ہے۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
رضاکارانہ کیا کچھ کرنا ہوتا ہے؟
شگفتہ سس میری ڈیوٹی یہ تھی کہ ووٹرز کو ان کے ووٹ کی مکمل معلومات ایک سلپ کی صورت میں دوں تاکہ وہ انتظار کی زحمت سے بچ جائیں :) اور یہ سہولت بلا تفریق ہر ایک لیے ہوتی ہے چاہے وہ کسی کو بھی ووٹ دیں لیکن ہم ان سے کہتے تھے کہ سلپ لے جائیے تاکہ آپ کو مشکل پیش نہ آئے
جماعت کی ایپ کی وجہ سے یہ آسان بھی تھا..... :)
 

نایاب

لائبریرین
گو میچ ابھی بھی پھنسا ہوا ہے پھر بھی پی ٹی آئی والوں کو جیت مبارک ہو ۔
2013 میں ہارنے والوں کو جو مشورہ جیتنے والوں نے دیا تھا وہی مشورہ 2018 کے الیکشن ہارنے والوں کے لئے
محترم غلام احمد بلور جیسے جمہوری مزاج سے شکست قبول کرتے جمہوریت کو مضبوط کرو ۔
اللہ سوہنا پاکستان کے لئے نئی حکومت کو مبارک فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
Top