پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

اکمل زیدی

محفلین
_102627916_pakistan_timeline_640_v2-nc.png
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
بانیان اور مجاہدین نیا پاکستان کو مبارک ہو۔ نئے عہدوں اور پرانے چہروں کے ساتھ نئی تبدیلیاں لانے کے لیے نیک خواہشات۔
افسوس بس اس بات کا ہے کہ اگر آج ہم اکثریتی عوامی ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں تو کاش گزشتہ انتخابات کے فیصلوں کو بھی تسلیم کر لیتے۔ جن کو ہٹانا چاہتے تھے وہ تو نہ نہ کر کے پانچ سال مکمل کر گئے اور فائدے بھی اٹھا گئے لیکن نقصان ہوا تو عوام کا۔
ہمارے سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت کا حسن اسی میں ہے کہ اکثریت کا فیصلہ مانا جائے لیکن ہوتا یہ ہے کہ اگر اکثریت مجھے آگے نہ لائے تو سب 'خر' ٹھہرے اور اگر مجھے چن لے تو سب خیر۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پنجاب اسمبلی میں جو تیس کے قریب آزاد امیدواروں کے جیتنے کی خبریں ہیں وہ اس وقت بڑی بڑی سیاسی پارٹیوں سے بھی اچھی "کمائی" کی پوزیشن میں آ گئے ہیں!
 
انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے کراچی میں پارٹی پوزیشنز کچھ اس طرح ہے ۔​
قومی اسمبلی کی کُل نشستیں 21 ،
12 نشستوں پر پی ٹی آئی لیڈ کر رہی ہےجبکہ ایم کیو ایم نے 6 نشستیں حاصل کیں۔
صوبائی اسمبلی کی کل 44 نشستیں ،
22 نشستوں پر پی ٹی آئی آگے ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 19 نشستیں ملیں۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کولیشن گورمنٹ بنے گی؟
جی کولیشن گورنمنٹ بنے گی لیکن یہ ایسی ہی کولیشن ہوگی جیسی این ڈی اے کی کولیشن ہے یعنی بڑا حصہ پی ٹی آئی کا اور کچھ چھوٹی پارٹیاں جیسے بی جے پی اور دوسری چھوٹی پارٹیاں این ڈی اے میں۔ فرق یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن بہت مضبوط ہوگی بنسبت این ڈی اے کے۔
 
انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے لاہور میں پارٹی پوزیشنز کچھ اس طرح ہے ۔​
قومی اسمبلی کی کل 14 نشستیں ،
پاکستان مسلم لیگ ن 9 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔
صوبائی اسمبلی کی30نشستیں ،
مسلم لیگ ن 15 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے انصافی مجاہدین سے یہ درخواست ہے کہ پلیز خان صاحب کو نیا چہرہ تو مت کہا کریں۔ برسہا برس سے یہی چہرہ دیکھ رہے ہیں ٹی وی پر۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کل ایک خاتون پولنگ اسٹاف سے لڑ رہی تھی کہ انگوٹھے پر اُس سیاہی سے لائن لگاؤ جو نیل پالش اور سوٹ سے میچ کرے ۔:p
عدنان بھائی کل ہمارے ساتھ بھی کچھ ہوتے ہوتے رہ گئی ہم پولنگ پر پہنچے تو اچانک یاد آیا مولانا صاحب کہہ رہے تھے کہ کچھ انتظام کر کے جائیے گا کیونکہ انگوٹھے پر لگی انک سے وضو میں اشکال ہو سکتا ہے ہمیں بھی اچھی سوجھی کے جاتے ہوئے آئل لگالینگے اس سے انک کا پکا پن نہیں چڑھے گا مگر یہ بات گھر سے نکلتے ہوے بھول گئے جب اندر چلے گئے تو ایکدم یاد آیا مگر پھر واپس جانا مشکل تھا ہر جگہ آرمی والے کھڑے تھے خواہمخواہ ہم مشکوک ہوجاتے پھر ترکیب ذہن میں آئی وہاں کچھ پولنگ سٹاف کی بائیکس کھڑی ہوئیں تھیں فوراً ذہن میں آیا کے اگر ان پر نیچے کی جانب جو تھوڑا بہت آئل رس جاتا ہے اس سے استفادہ کیا جائے بس یہی سوچ کر بڑھے اور کونے میں کھڑی ہوئی ایک بائیک سے تھوڑا سا سائیڈ میں لگے ہوا آئل انگلی سے لگا رہے تھے کہ یکدم پیچھے سے ایک کرخت سے آواز آئ" کیا کر رہے ہیں آپ یہاں "ہم تو دھک سے رہ گئے ایک آرمی کا جوان کھڑا ہمیں شک بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔اور اس کا سٹائیل ایسا تھا جیسے ہمیں بم فٹ کرتے ہوے پکڑ لیا ہو۔۔ہمارا تو کاٹو تو لہو نہیں والا معاملہ تھا بہرحال انہیں پوری بات سچی سچی سمجھا دی جس پر اسے ۔۔۔بالکل یقین نہیں آیا اس کے تاثرات سے صاف ظاہر لگ رہا تھا مگر آپ تو جانتے ہی ہیں ہم کتنے شریف بندے لگتے ہیں دیکھنے میں اسی لیے اس نے ہمیں باقی کچھ تو نہیں کہا مگر آخری مرحلے تک وہ ساتھ ساتھ رہا جب تک ہم ووٹ ڈال کر باہر نہیں نکل گئے۔۔۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے کراچی میں پارٹی پوزیشنز کچھ اس طرح ہے ۔​
قومی اسمبلی کی کُل نشستیں 21 ،
12 نشستوں پر پی ٹی آئی لیڈ کر رہی ہےجبکہ ایم کیو ایم نے 6 نشستیں حاصل کیں۔
صوبائی اسمبلی کی کل 44 نشستیں ،
22 نشستوں پر پی ٹی آئی آئی آگے ہے جبکہ ایم کیو ایم کو 19 نشستیں ملیں۔
یہ کوئی نئی جماعت ہے؟؟؟
 
سین خے

محفلین

جی یہ خبر نظر سے گزری تھی۔ اب کیا کریں لوگ بالخصوص انصافی بہن بھائی اس طرف توجہ ہی نہیں دینا چاہتے ہیں :) باقی جو توجہ دیتے رہے ہیں اور تحفظات کا شکار ہیں تو بس اب وہ دعا ہی کر سکتے ہیں۔ میں نے بھی اگلے پانچ سالوں کے لئے مصلہ بچھا لیا ہے (اگر زندگی رہی :) )
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے انصافی مجاہدین سے یہ درخواست ہے کہ پلیز خان صاحب کو نیا چہرہ تو مت کہا کریں۔ برسہا برس سے یہی چہرہ دیکھ رہے ہیں ٹی وی پر۔

ہاہاہاہا۔۔۔!

پپلز پارٹی اور ن - لیگی حکومتوں کی یکسانیت سے گھبرا کر ادھر اُدھر دیکھنے والے بے چارے مظلوم پاکستانیوں کے لئے جو تیسرا چہر ا مل جائے وہی نیا ہے۔ :D
 
سید عمران

محفلین
عدنان بھائی کل ہمارے ساتھ بھی کچھ ہوتے ہوتے رہ گئی ہم پولنگ پر پہنچے تو اچانک یاد آیا مولانا صاحب کہہ رہے تھے کہہ کچھ انتظام کر کے جائیے گا کیونکہ انگوٹھے پر لگی انک سے وضو میں اشکال ہو سکتا ہے ہمیں بھی اچھی سوجھی کے جاتے ہوئے آئل لگالینگے اس سے انک کا پکا پن نہیں چڑھے گا مگر یہ بات گھر سے نکلتے ہوے بھول گئے جب اندر چلے گئے تو ایکدم یاد آیا مگر پھر واپس جانا مشکل تھا ہر جگہ آرمی کے والے کھڑے تھے خواہمخواہ ہم مشکوک ہوجاتے پھر ترکیب ذہن میں آئی وہاں کچھ پولنگ سٹاف کی بائیکس کھڑی ہوئیں تھیں فوراً ذہن میں آیا کے اگر ان پر نیچے کی جانب جو تھوڑا بہت آئل رس جاتا ہے اس سے استفادہ کیا جائے بس یہی سوچ کر بڑھے اور کونے میں کھڑی ہوئی ایک بائیک سے تھوڑا سا سائیڈ میں لگے ہوا آئل انگلی سے لگا رہے تھے کہ یکدم پیچھے سے ایک کرخت سے آواز آئ" کیا کر رہے ہیں آپ یہاں "ہم تو دھک سے رہ گئے ایک آرمی کا جوان کھڑا ہمیں شک بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔اور اس کا سٹائیل ایسا تھا جیسے ہمیں بم فٹ کرتے ہوے پکڑ لیا ہو۔۔ہمارا تو کاٹو تو لہو نہیں والا معاملہ تھا بہرحال انہیں پوری بات سچی سچی سمجھا دی جس پر اسے ۔۔۔بالکل یقین نہیں آیا یہ اس کے تاثرات سے صاف ظاہر لگ رہا تھا مگر آپ تو جانتے ہی ہیں ہم کتنے شریف بندے لگتے ہیں دیکھنے میں اسی لیے اس نے ہمیں باقی کچھ تو نہیں کہا مگر آخری مرحلے تک وہ ساتھ ساتھ رہا جب تک ہم ووٹ ڈال کر باہر نہیں نکل گئے۔۔۔۔۔:)
یہ ایسی سیاہی نہیں ہے جس سے تہہ چڑھے اور وضو میں مسئلہ ہو!!!
 
اور ہم نےجو ووٹ دینے کے بعد سے نمازیں پڑھیں ، وہ؟ :eek:

ویسے اچھا خاصا جعل سازی کا کیس بن سکتا تھا آپ کے اوپر۔ :D
 
Top