پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

خاندان سے کیا مراد ہے؟

برادریاں؟ اور کیا یہ جماعتِ اسلامی کے ووٹر تھے یا کسی اور جماعت کے؟
کے پی کے میں خاندان بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خاندان کے بڑے جماعت کے ساتھ تھے تو جماعت جیتی۔ جب کسی اور کے ساتھ چلے گئے تو وہ جیت گیا۔ جماعت کا ووٹ اپنی جگہ موجود رہتا ہے۔ جو سراج صاحب کو پڑ گیا۔
ایک مثال شیر اکبر خان کی ہے۔ ان کی برادری بڑی ہے۔
2008 میں پی پی پی سے منتخب ہوئے
2013 میں جماعت اسلامی سے
اور اس بار پی ٹی آئی سے منتخب ہوئے۔
 

سید رافع

محفلین
میں سوچ رہا تھا کہ تاریخ کی کوئی مووی یوٹیوب پر دیکھ لیں یا کوئی کتاب پڑھ لیں۔ ایک شخص حکومت حاصل کرنے کے لیے شہر کے شہر قتل کرتا تھا تو حکومت بنتی تھی۔ الحمد للہ ہم تاریخ کے عمدہ دور میں رہ رہیں ہیں جہاں محض کاغذ سے نئی حکومت بن جاتی ہے۔ الزام کسی کو پیسہ کھلانے یا انصاف نہ کرنے تک کی ہی نوبت آتی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی شخص کو دیکھ کر ہم تو اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ شخص کس جماعت کو ووٹ ڈالنے والا ہے۔
برادری سسٹم میں سب کو پتہ ہوتا ہے کہ کون کس کو ووٹ ڈال رہا ہے۔ ویسے میں نے تو پی ٹی آئی کے بیجز، ٹوپیوں، سکاروز وغیرہ سے اندازہ لگایا تھا۔
 
اچھا فائنل بتا دیں کون بنا پاکستان کا نیو پرائم منسٹر
متوقع طور پر یہی لگ رہا ہے:D
NltGnpA.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
متوقع طور پر یہی لگ رہا ہے:D
NltGnpA.jpg

جو ہوا سو ہوا لیکن عمران خان کو ووٹ بھی بہت ملے ہیں۔

جیسے 2013 میں ہوا ن لیگ کی طرف چل پڑی تھی ویسے اس بار رخ بدل گیا۔ لیکن اصل ووٹ اور عوام میں پسندیدگی کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
 
جو ہوا سو ہوا لیکن عمران خان کو ووٹ بھی بہت ملے ہیں۔

جیسے 2013 میں ہوا ن لیگ کی طرف چل پڑی تھی ویسے اس بار رخ بدل گیا۔ لیکن اصل ووٹ اور عوام میں پسندیدگی کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
جی بالکل ایسا ہی ہے اس دفعہ عوام بھی تبدیلی چاہتی تھی
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آنے والا وزیراعظم ملک کی ترقی کے بارے میں سوچے
 
Top