پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

کپتان کو 4 جبکہ غلام سرور کو 1 سیٹ چھوڑنی ہوگی-
یعنی جو بھی فائنل رزلٹ آئے اس میں سے 5 سیٹ کم ہوں گی فی الوقت-
ضمنی الیکشن میں بیشک جیت جائیں تاہم ابھی تو ووٹ پورے کرنے کے لئے کچھ کرنا پڑے گا-
 

حسیب

محفلین
سیالکوٹ کے ایک فیس بک پیج کی خبر

ھمارے سورس کے مطابق ابھی 6 پولنگ سٹیشن کا رزلٹ باقی ہے ۔۔ابھی pml n انتخابات کو مشکوک بنانے کے لئے غلط خبریں پھیلا رہے ھیں ۔۔۔ابھی 2000 ووٹ سے جیتنے کی افواہ گردش کر رہی ھیں ۔۔جب کہ حقیقت برعکس ہے ۔۔۔

ہمارے سورس کے مطابق ابھی خواجہ آصف غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہار رہے ھیں ۔۔۔
 
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق حلقہ پی پی 10سے چوہدری نثار نے 53 ہزار 145 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار نصیر الحسنین نے 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کئے۔
 
فیصل آباد حلقہ این اے 106 میں رانا ثناء اللہ نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایک لاکھ چھ ہزار319ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف نثار جٹ نے ایک لاکھ تین ہزار سات سو ننانوے ووٹ حاصل کئے۔
 
Top