پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہو گئے ہیں ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے خواجہ آصف رہے انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے،یوں دونوں کے درمیان ووٹوں کا فرق 736 کا رہا جہاں مقابلہ انتہائی سخت رہا ۔
قبلہ محترم محمد وارث صاحب آپ کا ووٹ کامیابی کی ضمانت بن گیا ۔
 
جمشید دستی کے متعلق بہت سنا تھا!
میری پھوپھو مظفرگڑھ میں ہیں اور بھائیوں کے کئی دوست بھی! ہمیشہ سننے میں آتا رہا کہ جمشید دستی کا دروازہ چاہے رات کو کھٹکھٹاؤ، ساتھ چل پڑتا ہے کام میں، جوتا پہننے کی پرواہ نہیں کرتا! عام آدمی کی زندگی گزارتا ہے وغیرہ وغیرہ. لیکن یہ کیا ہوا؟ چار سو چار ووٹ؟
 
محمداحمد

لائبریرین

جمشید دستی کس جماعت سے کھڑے ہوئے تھے؟

ویسے یہ بھی کافی خبروں میں رہے ہیں، پہلے ان کی جعلی ڈگری کا معاملہ آیا تھا۔ پھر بہت سے ایسے معاملے بھی دیکھنے میں آئے جن سے تعریف کے پہلو بھی نکلتے تھے۔ ویسے سیاست میں بھی دکھاوا بہت ہو چلا ہے ہمارے ہاں۔
 
ایدھر تو خواجہ صاب جیت رہے-
IMG_20180726_144042.jpg

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہو گئے ہیں ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے خواجہ آصف رہے انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے،یوں دونوں کے درمیان ووٹوں کا فرق 736 کا رہا جہاں مقابلہ انتہائی سخت رہا ۔
قبلہ محترم محمد وارث صاحب آپ کا ووٹ کامیابی کی ضمانت بن گیا ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھائی! مجھے اپنے پہلے ووٹ کی وجہ سے ایکسائٹمنٹ تھی اور وہ پولنگ اسٹیشن دیکھتے ہی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی تھی. ملکی حالات میں زیادہ فرق کی توقع کچھ ایسی بھی کسی سے نہیں لگائی، تاہم میرا خیال تھا اس قدر بدعنوان مجرم ووٹ کے حقدار نہیں. اپنے پہلے ووٹ کے ساتھ ہی وہ تبدیلی جو مجھے ملک میں چاہئیے، بس اپنے اندر لے آئی ہوں اور ووٹ ایک فریضے کی طور پر کاسٹ کیا ہے. کسی پارٹی کی ڈائی ہارڈ تو کیا سرے سے فین ہی نہیں ہو‍ں! :)
ہونا بھی ایسا ہی چاہیے۔
 
حسیب

محفلین
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار ایک لاکھ 13 ہزار 453 ووٹ لے کر کامیاب قرار ہو گئے ہیں ان کے قریب ترین حریف ن لیگ کے خواجہ آصف رہے انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 717 ووٹ حاصل کئے،یوں دونوں کے درمیان ووٹوں کا فرق 736 کا رہا جہاں مقابلہ انتہائی سخت رہا ۔
قبلہ محترم محمد وارث صاحب آپ کا ووٹ کامیابی کی ضمانت بن گیا ۔
پچهلے الیکشن میں بهی ایسا ہی ہوا تها کبهی ایک کا پلڑا بهاری کبهی دوسرے کا
 
Top