سویلینز سے آپ کی مراد محض عام عوام ہیں یا آپ نے دیگر عناصر کو بھی شامل کیا ہے؟ اگر قربانیاں زیادہ ہونے پر روشنی ڈال سکیں تو ڈالیے گا۔
ویسے میں اسے ایک دوسرے زاویے سے دیکھتی ہوں۔ اگر آپ کی مراد محض اول الذکر سے ہے تو ایک واضح فرق نظر انداز نہیں کیا جا سکے گا ۔ عام عوام عموما حادثاتی طور پر قربانی دیتے ہیں جبکہ ایک فوجی ملک و قوم کی خاطر ، دوسروں کی حفاظت کی خاطر قربانی دیتا ہے، اس کا مقصد واضح ہوتاہے ورنہ ہم آپ اپنے اپنے گھروں میں اتنی بے خوفی کی نیند نہ سو سکیں۔
سویلینز میں عام عوام کے ساتھ ساتھ پولیس اور وفاقی حکومت کے تحت امن قائم کرنے والے تمام ادارے آتے ہیں.
اگر محض حالیہ دہشت گردی کی مہم کو دیکھا جائے تو لگ بھگ 70 ہزار افراد نے جانیں دیں جس میں عام عوام کی تعداد کتنی ہے اور سویلینز کی کتنی؟
پھر قبائل کی تمام تر عوام کو جس طرح سے ہجرت کر کے پیچھے آنا پڑا وہ بھی سب کے سامنے ہے.
اس کے علاوہ اگر عام عوام. حادثاتی قربانیاں دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ تو اس کو ایک دو مزید پہلوؤں سے بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ایک تو یہ کہ فوجی اس بات کی تنخواہ لیتا ہے اور یہ اس کا فرض ہے اس کی شہادت پر اس کے گھر والوں کو معقول معاوضہ دیا جاتا ہے اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے گھر والوں کو ماہانہ پنشن ملتی ہے.
جبکہ سویلینز کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں.
دوسرا یہ کہ آف دی ریکارڈ جن سویلینز کو آرمی ملک کے دفاع کیلئے استعمال کرتی ہے ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس کی ماضی میں معروف مثالیں مغربی پاکستان میں البدر اور الشمس وغیرہ رضاکاروں کی تنظمیں تھیں
دونوں نے ملک کے دفاع کیلئے بھرپور کام کیا لیکن دنیاوی طور پر آرمی کے اہلکار کیا لیتے رہے اور ان کو بدلے میں کیا ملا؟
یہاں تک کے اس جرم کی پاداش میں ابھی تک ان کے رہنماؤں کو. سزائے موت ملتی رہی اور پاکستان کماحقہ احتجاج تک نہ کر سکا بلکہ پاکستان سے زیادہ متاثر کن کردار ترکی کا رہا جس نے بنگلہ دیش کے سفیر کو نکالا اور اپنا. سفیر وہاں سے بلوایا.
اسی طرح کے رضاکار 65 کی جنگ میں بھی استعمال ہوئے سیاچن کی جنگ میں بھی اور 90 کے بعد تو بھرپور انداز میں.