مجھے تو سب یکساں 'نالائق' لگتے ہیں شگفتہ۔
یکساں نالائق کی اصطلاح پر سخت اعتراض ہے مجھے۔
زرداری اور شریف برادران دونوں نے کرپشن کی مگر ان کی کرپشن اور نالائقی میں کافی فرق موجود ہے اور شریف برادران نے تمامتر کرپشن کے باوجود کچھ عوامی مفاد کے کام ضرور کیے اور کچھ حلقوں میں بھاری سرمایہ کاری کی۔ اسی وجہ سے تحریک انصاف نوجوان ووٹران کے بھاری تناسب اپنے حق میں ہموار کرنے اور بھرپور ہوا کے باجود پنجاب کے بہت سے ڈویژن میں ہار گئی جس میں سب سے قابل ذکر لاہور ہے۔
تحریک انصاف کے بہت سے حامی بھی اس پر مایوس اور ناراض ہیں کہ لاہور سے اتنی کم سیٹیں کیوں نکلیں۔ جس شہر میں پورے صوبے کے بجٹ کا تقریباََ نصف خرچ ہوتا رہا ہو وہاں سے جیتنا کافی مشکل ثابت ہونا ہی تھا۔
گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں بھی اچھا مقابلہ ہوا مگر پورے کا پورا ڈویژن مسلم لیگ ن کے نام ہوا۔
پی پی پی میں بھی زرداری نے جب سے بلاول کو آگے کیا اور اس نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلی بنایا تو کچھ کام ہوا اور خصوصاََ صحت کے شعبے میں قابل ذکر کام ہوا جسے پی پی پی کے اشتہارات اور گفتگو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے پی پی پی کی سیٹیں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بڑھی بھی۔
تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ کی کارکردگی پر مخالفین نے کافی تنقید کی مگر وہاں کے ووٹران نے دو تہائی اکثریت دے کر اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اب مرکز اور پنجاب میں اگر حکومت بنتی ہے تحریک انصاف کی نالائقیوں اور کوتاہیوں کو جانچنے اور موازنے کی آسانی سب کو میسر ہو گی۔