پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

ایک صحافی کی پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کو ایک اور موقع؟

الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق جن حلقوں میں خواتین کے ووٹ کی شرح 10 فیصد سے کم ہوگی، وہاں نتائج کالعدم قرار دئیے جائیں گے۔ ابھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ دیکھی تو معلوم ہوا کہ چار حلقے ایسے ہیں جہاں الیکشن کمیشن کے اس قانون کو نافذ کیا جائے تو تحریک انصاف کو دو، ن لیگ کو ایک اور ایک آزاد اُمیدوار کو اپنی نشستوں سے ہاتھ ھونا پڑسکتے ہیں۔

این اے 10 شانگلہ سے پاکستان مسلم لیگ کے اُمیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ یہاں خواتین کے ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 7 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔

این اے 39، ڈیرہ اسماعیل خان ہے جہاں یہ شرح صرف 3 فیصد رہی جبکہ اس حلقے سے مولانا فضل الرحمن کو شکست ہوئی ہے اور تحریک انصاف یہاں سے کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔

این اے 44 خیبر ایجنسی ہے جہاں خواتین کے ڈالے گئے ووٹ کی شرح 9 اعشاریہ 49 فیصد ہے، جبکہ اس حلقے سے فتح پاکستان تحریک انصاف کا مقدر ٹھہری ہے۔

اسی طرح این اے 48 ہے جہاں یہ شرح 8 اعشاریہ 19 فیصد ہے جبکہ کامیاب اُمیدوار محسن داوڑ ہیں جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیت چکے ہیں۔
 
یاز

محفلین

یہ تو نیا کٹا کھول دیا ہے صحافی صاحب نے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سننے میں آ رہا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ دوبارہ گنتی میں ہار گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس قسم کی کافی خبریں گردش کر رہی ہیں جو انتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش ہے۔ حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور جہاں گنتی دوبارہ ہوگی وہاں کے حتمی نتائج بھی وہیں جائیں گے۔
الیکشن کے ابتدائی نتائج کے بعد اب تک درج ذیل حلقوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کا نیا نتیجہ:
دِیر NA-5 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد MMA کے امیدوار صاحبزادہ طارق اللہ جیت گئے، تحریک انصاف کے صاحبزادہ صبغت اللہ ہارے
ایبٹ آباد NA-15 پر دوبارہ گنتی، PMLN امیدوار جاوید مرتضی عباسی کامیاب اور تحریک انصاف کے علی اصغر ہارے
کھاریاں NA-71 پر دوبارہ گنتی، PMLN امیدوار عابد رضا کامیاب اور PTI کے الیاس چوہدری ہارے
سیالکوٹ NA-73 پر دوبارہ گنتی میں PML N امیدوار خواجہ آصف کامیاب اور PTI کے فیصل ڈار ہارے
فیصل آباد NA-106 پر دوبارہ گنتی میں PML N امیدوار رانا ثناء اللہ کامیاب اور PTI کے نثار احمد ہارے
ڈیرہ غازی خان NA-190 پر دوبارہ گنتی میں امیدوار PMLN امجد فاروق کھوسہ کامیاب اور PTI کے سردار عرفان اللہ کھوسہ ہارے
کراچی NA-248 پر دوبارہ گنتی میں PPP امیدوار عبدالقادر پٹیل کامیاب اور PTI کے سردار عزیز ہارے
مانسہرہ NA-13 پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی 28 جولائی کو ہو گی جہاں PMLN کے سردار شاہجہاں یوسف کے مقابلے میں آزاد امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے
مری NA-57 پر دوباری گنتی جاری ہے جہاں شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا تھا
 
سوشل میڈیا پر اس قسم کی کافی خبریں گردش کر رہی ہیں جو انتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش ہے۔ حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور جہاں گنتی دوبارہ ہوگی وہاں کے حتمی نتائج بھی وہیں جائیں گے۔
آپ نے جو لسٹ مقتبس کی ہے، اس میں پہلے میں ووٹ کا فرق ضرور بہت کم ہوا ہے، یعنی طارق اللہ صاحب کی 20 ہزار ووٹس کا اضافہ ہوا ہے دوبارہ گنتی میں۔ مگر پھر بھی ہار گئے ہیں۔ اور یہ نتیجہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپڈیٹڈ ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جہانگیر خان ترین نے آزاد نمائندوں سے روابط تیز کر دئے ہیں اور اپنے نجی جہاز میں بھر بھر کر بنی گالہ کا چکر لگوایا جا رہا ہے۔
DjLL1EFWsAAByfC.jpg:large

37883439_1828013263931924_7528755384132042752_n.jpg

جلد ہی اکثریت تحریک کا حصہ بن جائے گی اور حکومت سازی میں معاون ثابت ہوگی
 
زیک

مسافر

خدا دشمن کو بھی ایسی سوشل میڈیا ٹیم نہ دے
 
کیا پاکستان میں باقاعدہ قانون نہیں ہے کہ پہلے دو نمبر پر آنے والوں میں کتنا فرق ہو تو دوبارہ گنتی ہو گی؟

یہاں دس ہزار کا فرق ہے جو میرے خیال سے کافی زیادہ ہے

دس فیصد کا ہے غالباً-
اور 12 ہزار کا فرق آ جاتا ہے دس فیصد میں-
 
جاسم محمد

محفلین
کیا پاکستان میں باقاعدہ قانون نہیں ہے کہ پہلے دو نمبر پر آنے والوں میں کتنا فرق ہو تو دوبارہ گنتی ہو گی؟
قانون موجود ہے پر عمل ایسے ہی ہوتا آیا ہے۔ عمران خان نے 2013 الیکشن کے بعد 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایک طویل قانونی جنگ کے بعد شاید 3 کھل گئے تھے۔ چوتھے پر سعد رفیق 5 سال اسٹے لیکر براجمان رہا
 
حلقہ کھلوانے اور ری کاؤنٹنگ میں فرق ہے صاحب-
کپتان نے تو حلقے کھولنے کا کہا تھا یہاں ری کاؤنٹنگ بھی مرضی کے حلقوں میں ہو رہی ہے وہ بھی فوج کی موجودگی میں-

قانون موجود ہے پر عمل ایسے ہی ہوتا آیا ہے۔ عمران خان نے 2013 الیکشن کے بعد 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایک طویل قانونی جنگ کے بعد شاید 3 کھل گئے تھے۔ چوتھے پر سعد رفیق 5 سال اسٹے لیکر براجمان رہا
 
جاسم محمد

محفلین
کپتان نے تو حلقے کھولنے کا کہا تھا یہاں ری کاؤنٹنگ بھی مرضی کے حلقوں میں ہو رہی ہے وہ بھی فوج کی موجودگی میں-
جن حلقوں میں گنتی کی درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں وہاں قانونی راستہ اپنانا چاہئے۔ خان صاحب کو تو یہی مشورہ دیا گیا تھا۔ آگے سے جیتنے والے کے پاس یہ قانونی راستہ ہے کہ 5 سال اسٹے لیکر بیٹھا رہا۔
 
یعنی نئے پاکستان میں پُرانے پاکستان والے حربے استعمال ہوں گے-
ری کاؤنٹنگ کا لےلئے قانونی طریقے سے ہی درخواست دی گئی تھی صاحب- البتہ آر او نے کس قانون کے تحت ریجیکٹ کی وہ معلوم نہیں- مزید یہ کہ کجھ نہیں- :D

جن حلقوں میں گنتی کی درخواستیں مسترد ہو رہی ہیں وہاں قانونی راستہ اپنانا چاہئے۔ خان صاحب کو تو یہی مشورہ دیا گیا تھا۔ آگے سے جیتنے والے کے پاس یہ قانونی راستہ ہے کہ 5 سال اسٹے لیکر بیٹھا رہا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ری کاؤنٹنگ کا لےلئے قانونی طریقے سے ہی درخواست دی گئی تھی صاحب- البتہ آر او نے کس قانون کے تحت ریجیکٹ کی وہ معلوم نہیں
وہ معلوم ہے۔ اس فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جانا پڑ سکتا ہے۔ ویسے یہ قانون بھی کافی عجیب ہے کہ دوبارہ گنتی کو جیتا ہوا امید وار پٹیشن ڈال کر روک سکتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک امکان:
پی ٹی آئی مرکز میں ن لیگ سے مل کر حکومت بنائے گی اور اس کے بدلے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کی جائے گی۔
جیو اور جینے دو۔
 
جاسم محمد

محفلین
سوشل او ر الیکٹرونک میڈیا پر خبریں آ رہی ہیں کہ سعد رفیق عمران خان سے دوبارہ گنتی پر بھی این اے 131 سےہار گئے
37890724_1823632134380484_2452015649833091072_n.jpg
 
Top