پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

زیک

مسافر
قائد اعظم نے اپنے کمالِ حسنِ تدبر سے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر پاکستان بنایا تھا۔۔۔
یہ جو قتل و غارت گری ہوئی یہ پاکستان بننے کے بعد کی بات ہے، جس کے مختلف عوارض تھے!!!
قتل و غارتگری زیادہ بعد میں ہوئی لیکن شروع چند ماہ پہلے ہی ہو چکی تھی
 
سید عمران

محفلین
قتل و غارتگری زیادہ بعد میں ہوئی لیکن شروع چند ماہ پہلے ہی ہو چکی تھی
یہ کشیدگی تو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان عرصے سے جاری تھی ۔اس کے لیے فروری 1938 میں قائد اعظم اور گاندھی کے درمیان اس مذہبی کشیدگی کو دور کے لیے مذاکرات بھی ہوئے جو ناکامی پر منتج ہو ئے۔۔۔
لیکن پاکستان بننے کے بعد اچانک سکھوں کی طرف سے جو کارروائی ہوئی اس کا تصور تو شاید ہندوؤں کو بھی نہیں تھا!!!
 
پنجاب میں تقسیم کے فسادات کا آغاز اکثر مارچ 1947 کے راولپنڈی فسادات سے مانا جاتا ہے
 
نسیم زہرہ

محفلین
یہ کشیدگی تو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان عرصے سے جاری تھی ۔اس کے لیے فروری 1938 میں قائد اعظم اور گاندھی کے درمیان اس مذہبی کشیدگی کو دور کے لیے مذاکرات بھی ہوئے جو ناکامی پر منتج ہو ئے۔۔۔
لیکن پاکستان بننے کے بعد اچانک سکھوں کی طرف سے جو کارروائی ہوئی اس کا تصور تو شاید ہندوؤں کو بھی نہیں تھا!!!
3 جون 1947 کو تقسیم کے لیئے کھینچی گئی لائن کے مطابق مشرقی پنجاب بھی پاکستان کے حصے میں آنا تھا مگر ہندو اور انگریز کی سازش کے تحت سکھوں کو بلووں پر اکسایا گیا انہیں ایک الگ سکھ ملک کا لالچ دے کر یہ کہہ کر کہ اگر پنجاب پاکستان کے زیر قبضہ چلا گیا تو سکھ کبھی اپنا الگ ملک نہیں بنا سکیں گے
 
ربیع م

محفلین
وجوہات معلوم ہیں۔ نگران سیٹ اپ سابقہ حکومت نے بنایا۔ الیکشن کمیشن میں لوگ سابقہ حکومت نے لگائے۔ فوج الیکشن کمیشن کے حکم پر آئی۔ البتہ تحریک انصاف کی جیت کی ذمہ دار صرف فوج ہے۔
ڈگیا کھوتے توں تے غصہ کمہار تے
جاسم محمد صاحب یہ لاوہ الیکشن سے پہلے کا پک رہا ہے خومخواہ ہر بات میں الیکشن مت گھسیٹیں
اس کی ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں بشمول ن لیگ اے این پی تحریک انصاف اور فوجی قیادت خود ہے اگر تدبر سے کام نہیں لیں گے تو آنے والے وقت میں حالات مزید بگڑیں گے.
 
جاسم محمد

محفلین
38020775_1916794848359112_1566397392012443648_n.jpg

میں ان کو تکلیف پہنچاؤں گا، رلاؤں گا انہیں
قائد عمران خان کے تاریخی الفاظ
 
خلیل پائن غالباً اس جانب اشارہ کر رہے تھے-

FB_IMG_1532934608341.jpg

۲۔ خان صاحب کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ محترمہ جمائمہ نے بھی ایک وعدہ یاد دلایا ہے۔ وہ وعدہ کیا رہا ہوگا؟ ہوسکتا ہے کو ئی ایسا وعدہ نہ رہا ہو جس کی بھنک حکیم سعید شہید کو ملی تھی لیکن پھر بھی تجسس تو بنتا ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
سننے میں عمران کی حلف برداری کی تاریخ 11 اگست آ رہی ہے۔ بعض سیکیولر لوگ اس تاریخ کو قائد اعظم کی ایک سیکیولر تقریر سے منسوب کرتے ہیں اور اب پاکستان کے مستقبل کے نظام سے۔ کیا یہ حقیت ہے کہ افسانہ؟
وہ تقریر 11 اگست 1947 کوقائد اعظم نے کی تھی جہاں سیکولر ، آزاد مملکت بنانے کا کہا گیا تھا
No power can hold another nation, and specially a nation of 400 million souls in subjection; nobody could have conquered you, and even if it had happened, nobody could have continued its hold on you for any length of time, but for this. Therefore, we must learn a lesson from this. You are free; you are free to go to your temples, you are free to go to your mosques or to any other place or worship in this State of Pakistan. You may belong to any religion or caste or creed that has nothing to do with the business of the State.
 
Top