پاکستان مانیومنٹ، اسلام آباد

فاتح

لائبریرین
کہیں یا یہاں؟
اور یہاں تو اچھا ہی کیا نہیں گئے۔ مجھے پچھلے سال پاکستان آنے کے بعد جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ بالکل بھی اچھا نہیں لگا تھا۔
ہم نے بھی پاکستان جانے کے بعد پہلی مرتبہ ہی اسلام آباد دیکھا تھا اور اس قبرستان جیسے شہر میں کوئی گھومنے پھرنے کے مقامات ڈھونڈے تو لے دے کر یہی دو چار ملے اور انھی پر گزارا کرنا پڑا۔۔۔
یہاں کیا ہم کہیں بھی نہیں جاتے۔۔۔ بس ہم اور ہمارا کمپیوٹر۔۔۔ عموماً جس دوست نے ملنا ہو وہ خود ہی آن دھمکتا ہے ہمارے پاس۔۔۔ :laughing:
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ما شا اللہ۔ بہت ہی زبردست شیئرنگ کی ہے۔ اور تصاویر لینے میں ان تھک محنت کی گئی ہے۔ شامل محفل کرنے کا بہت شکریہ۔
اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
 
تعبیر

محفلین
میرا کافی دنوں سے تصاویر والے سیکشن میں آنا ہی نہیں ہوا سوچا تھا کہ فرصت سے آؤنگی لیکن آپ کے بلانے پر آنا پڑا :)
بہت ہی زبردست،بہترین اور معلوماتی پوسٹ ہے :applause::applause::applause:
کچھ تصاویر میں نے نیٹ پر دیکھی تھیں مگر ان میں اتنا مزا اور تفصیل نہیں تھی
وہ تصاویر دیکھنے کے بعد میں نے امی والوں کو کال کر کے لڑائی بھی کی تھی کہ جب میں پاکستان میں تھی تو مجھے وہاں کیوں نہیں لیکر گئے :(
 
فرحت کیانی

واقعی اسلام آباد کی خاموشی ایسی ہی ہے لیکن اب تو گھومنے پھرنے کے بہت سے مقامات ہو گئے ہیں۔
کمپیوٹر سے دوستی کرنے کے بعد ایسے ہی معمولات ہو جاتے ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ما شا اللہ۔ بہت ہی زبردست شیئرنگ کی ہے۔ اور تصاویر لینے میں ان تھک محنت کی گئی ہے۔ شامل محفل کرنے کا بہت شکریہ۔
اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
جزاک اللہ اشتیاق!

بہت شکریہ فہیم :)

جزاک اللہ اپیا
اتنی خوبصورت تصویروں کے لیے
جزاک اللہ عائشہ! :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا کافی دنوں سے تصاویر والے سیکشن میں آنا ہی نہیں ہوا سوچا تھا کہ فرصت سے آؤنگی لیکن آپ کے بلانے پر آنا پڑا :)
بہت ہی زبردست،بہترین اور معلوماتی پوسٹ ہے :applause::applause::applause:
کچھ تصاویر میں نے نیٹ پر دیکھی تھیں مگر ان میں اتنا مزا اور تفصیل نہیں تھی
وہ تصاویر دیکھنے کے بعد میں نے امی والوں کو کال کر کے لڑائی بھی کی تھی کہ جب میں پاکستان میں تھی تو مجھے وہاں کیوں نہیں لیکر گئے :(
جی اور آپ کو تو میں نے ضرور بلانا تھا۔ میں آپ کے سیکشن میں آئی ہوں اب جلدی سے مجھے اچھی سی چائے پلائیں۔ پھر نہ جانے کب آنا ہو۔ :)
تعبیر پاکستان آنے والوں کے پاس اتنا کم وقت ہوتا ہے ناں کہ کچھ نہ کچھ مس کر جاتے ہیں۔ اور پھر بہت سی ایسی جگہیں ہیں کہ یہاں رہنے والوں کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا تبدیلی آئی۔ ابھی آپ آئیں گی ناں تو ضرور جائیے گا۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب! :)
لیکن تصاویر بہت بڑی ہیں جس کی وجہ سے دھاگہ کھلنے میں دقت کا سامنا ہے۔
جزاک اللہ عثمان۔
جی مجھے اندازہ ہے لیکن میں نے جیسی کھینچیں اپلوڈ کر دیں۔ ایک تو فرصت نہیں ملی کچھ تبدیل کرنے کی اور دوسرا مجھے لگتا تھا کہ محفل پر تصویر پوسٹ کریں تو یہ خودبخود ری سائز ہو جاتی ہیں۔
کاش کوئی مجھے سائز کم کرنے کا آسان ترین طریقہ بتا دے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ان پتیوں پر پاکستان کے جن مشہور مقامات کی تصاویر تراشی گئی ہیں، ان کے نام نیچے موجود تختیوں پر موجود ہیں۔ میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک چھوٹا سا کھیل کھیلا تھا کہ آؤ دیکھتے ہیں کون ان تختیوں کی مدد کے بغیر ان تمام مقامات کے نام بوجھتا ہے۔ خوشی اس بات پر ہوئی تھی کہ تقریباً تمام مقامات ہی ہم سب میں سے کسی نہ کسی نے بوجھ لیے تھے۔ :)
واہ۔ زبردست۔
میں تو اتنا قریب گئی ہی نہیں لیکن تصویروں سے مقامات بوجھ لئے تھے۔ آپ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ کھیل کھیل میں سیکھنا :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لاجواب تصاویر اور بہت معلوماتی تصویری سیر۔ میں سوچ رہا تھا کہ کبھی لوگوں کی توجہ ادھر دلاؤں پر آپ بازی جیت گئیں۔:zabardast1: بہت بہت شکریہ اس خوبصورت دھاگے میں مجھ سے کو پرونے کا
بہت شکریہ :) آپ نے جلدی کام نہیں کیا ناں :) ورنہ مجھے اتنا کام نہ کرنا پڑتا۔ :)

بہت شکریہ نیلم ! :)

ماشاء اللہ۔ بہت زبردست شراکت ہے۔
بہت شکریہ! :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ادی فرحت! بہت ہی عمدہ تصاویر ہیں، گو کہ میں خطاطی والی تصاویر دیکھ کر مایوس ہی ہوا ہوں (خطاطی کا معیار دیکھ کر)، لیکن پھر بھی یہ ایک زبردست جگہ لگتی ہے۔ اس کو دیکھ کر تو مجھے شوق چڑھ رہا ہے کہ گھر والوں کو اسلام آباد کی سیر کراؤں :)
جزاک اللہ۔
جگہ تو واقعی بہت اچھی ہے۔ آپ فرصت نکال کر ضرور آئیں۔ نہ صرف یہاں بلکہ انہی مضافات میں بہت سے اور بھی قابلِ دید مقامات ہیں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
جزاک اللہ عثمان۔
جی مجھے اندازہ ہے لیکن میں نے جیسی کھینچیں اپلوڈ کر دیں۔ ایک تو فرصت نہیں ملی کچھ تبدیل کرنے کی اور دوسرا مجھے لگتا تھا کہ محفل پر تصویر پوسٹ کریں تو یہ خودبخود ری سائز ہو جاتی ہیں۔
کاش کوئی مجھے سائز کم کرنے کا آسان ترین طریقہ بتا دے۔
محترم بہنا آپ کے پاس ونڈو کون سی ہے ؟
ایکس پی یا
ون سیون
 
نایاب

لائبریرین
سیون ہے نایاب بھائی!
محترم بہنا درج ذیل تصاویر مددگار ہوں گی ریسائز آسانی سے کرنے میں
جو تصویر بھی ریسائز کرنا ہو اس پر کلک کر کے اوپن ود پینٹ میں اوپن کر لیں
f1.jpg

پینٹ میں اوپن ہونے کے بعد ریسائز بٹن پر کلک کریں
f2.jpg

اوپر جو ونڈو اوپن ہوئی ہے چھوٹی والی
اس میں درج ذیل تبدیلیاں کر لیں
f3.jpg

اور اسے اپنے اس فولڈر میں سیو کر لیں جہاں سے آپ پکس اپلوڈ کرتی ہیں ۔
f4.jpg
 
تعبیر

محفلین
جی اور آپ کو تو میں نے ضرور بلانا تھا۔ میں آپ کے سیکشن میں آئی ہوں اب جلدی سے مجھے اچھی سی چائے پلائیں۔ پھر نہ جانے کب آنا ہو۔ :)
تعبیر پاکستان آنے والوں کے پاس اتنا کم وقت ہوتا ہے ناں کہ کچھ نہ کچھ مس کر جاتے ہیں۔ اور پھر بہت سی ایسی جگہیں ہیں کہ یہاں رہنے والوں کو بھی پتہ نہیں چلتا کہ کیا تبدیلی آئی۔ ابھی آپ آئیں گی ناں تو ضرور جائیے گا۔ :)
میرا سیکشن :oops: :p
پھر تو چائے ادھار رہی کہ اسطرح آپکا دوبارہ آنا تو ہو گا یہاں
پہلے ہم ہر سال جاتے تھے لیکن اب ذرا کم کم جانا ہوتا ہے تو ہم ساری کسر نکالتے ہیں میں تین ماہ رہ کر آئی تھی وہاں اس بار پچھلے سال ان دنوں میں وہیں تھی
ستمبر میں واپسی ہوئی تھی :)
بابا کی ریٹائیر مینٹ سے پہلے جب جاب تھی تو بہت عیاشیاں تھیں سرکاری ڈرائیور لیکن اب بھائیوں کی محتاجی ہے تو آپ تو جانتی ہیں کہ بھائی کتنے نخرے کرتے ہیں
 
ذبردست ٍ@فرحت کیانی
بہت اچھی تصویری شراکت ہے :)
مانیومنٹ جانا مجھے بھی بہت اچھا لگتا ہے جبھی ہر بار میں ضرور جانا ہوتا ہے​
 
Top