پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
عمران خان کا کروناوائرس ٹیسٹ ہو گا
کل ہوگیا اور رپورٹ منفی آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی
ویب ڈیسک 40 منٹ پہلے
2034434-imran-1587474348-279-640x480.jpg

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل شوکت خانم لیب بھجوا دیا گیا ہے،ذرائع ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے مطابق انہیں کورونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔

faisal-1587474492.jpg


واضح رہے کہ معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جس کے بعد وزیراعظم کا بھی ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، 212 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2034621-corona-1587530019-264-640x480.jpg

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے،این سی او سی فوٹو: فائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1076 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4328 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 194 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ جانی نقصان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہے، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں آج 320 نئے کیسز آئے ہیں، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 3373 ہوگئی ہے پورے ملک میں 10 ہزار کیسز ہوگئے ہیں۔ ان 320 میں سے 308 کورونا کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔

رمضان المبارک کے لیے احتیاطی تدابیر اور اصول جاری

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کورونا سے بچنے کے لیے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنما اصول جاری کردیے ہیں۔ جس کے تحت مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماعات نہیں ہوں، قالین یا چٹائی اٹھا کر فرش کو باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا ہوگا۔ اعتکاف کے خواہش مند گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔

پی آئی اے کنٹری منیجر بھی کورونا کا شکار

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وفاقی حکومت نے 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی
ویب ڈیسک جمع۔ء 24 اپريل 2020
2035408-karachilockdown-1587734463-721-640x480.jpg

صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔ فوٹو؛ فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء علاوہ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی تجاویز دیں، اور فیصلہ کیا گیا کہ رمضان میں سحر اور افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، جب کہ موجودہ صورتحال 9 مئی 15 رمضان المبارک تک برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلوں پر عمل درآمد صوبوں کے ذریعے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں، اگر عوام احتیاط کریں گے توعید کے بعد مزید بہتری آئے گی، اگر ہدایات پر عملدرآمد کریں گےتومعمولات زندگی شروع ہو سکتے ہیں اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو عید کے لئے بندشیں لگانا پڑیں گی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اب تک57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، اور احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام رمضان میں بھی جاری رہے گا، پاک فوج سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کررہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت
ویب ڈیسک جمع۔ء 24 اپريل 2020
2035353-whoontrumpstatement-1587721886-435-640x480.jpg

سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے اور اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جب کہ ’’ کووڈ نائنٹین رسپانس پلان‘‘ پاکستانی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

واضح رہے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا بھی کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار 155 ہے جس میں سے 8 ہزار 391 فعال کیسز ہیں، 527 مریض صحت یاب اور 237 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا ناکام ہوگیا، وفاقی وزیراطلاعات
ویب ڈیسک جمع۔ء 1 مئ 2020
2037503-shiblifaraz-1588327140-292-640x480.jpg

ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا فارمولا پاکستان سمیت کئی ممالک میں ناکام ہوگیا۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا بوجھ سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا، احساس پروگرام کے تحت 200 ارب کا پیکیج دیا، چاہتے تو فنڈز کی تقسیم اپنی سیاسی پارٹی کے ذریعے کرتے لیکن ایسا نہیں کیا، ہم ایک شفاف میکنزم بنارہے ہیں، ہم نے کچھ انڈسٹریزکھولی ہیں لیکن ایس او پیزسخت بنارہے ہیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

لاک ڈاؤن پر وفاقی اور سندھ میں اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود مختار ہیں اور وفاقی حکومت صرف پالیسی گائیڈ لائن دے سکتی ہے، ہم نے توازن قائم کرنا ہے، ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم سب کچھ بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں، یہ والا فارمولا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا جیسے ممالک میں بھی ناکام ہوگیا ہے، سندھ حکومت کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہے، ملک کی بقا انفرادی یا صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ مل کر چلنے میں ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوناچاہیے، لیکن اب صوبوں کو بھی احساس ہوگیا ہے کہ لاک ڈاؤن بارےسخت پالیسی نہیں اپنائی جاسکتی، پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ملک ہے، مکمل لاک ڈاوَن کرنے سے سپلائی چین مکمل نہیں ہوگی، ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، امیر لوگ تو گزارا کرلیں گے، لیکن غریب کیا کرے گا، وزیراعظم شروع سے ہی کہہ چکے ہیں کہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کو نئی ٹیم کی ضرورت تھی، انہیں اپنی ٹیم تبدیل کرنے کا حق ہے، وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے سیاست میں ہوں، عمران خان سیاست میں نہ ہوتے تو میں بھی نہ ہوتا، ہم لوگوں کا ٹیم ورک ہے،عاصم باجوہ صاحب کی اپنی مہارت ہے،ہم مل کراورایک ٹیم بن کرکھیلیں گے۔
 
Top