پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
نیازی کا کرونا ٹیسٹ منفی انے پر مجھے وہ پیٹی آئی کی وینا ملک کا ٹویٹ یاد آگیا۔۔۔۔۔۔۔جو کہ میں شئیر نہیں کررہا۔۔۔ باقی جاسم بھائی سب جانتے ہیں
تازہ ترین
image.png

کورونا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز کرگئی، 457 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردو
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک جمعرات 7 مئ 2020
2039353-imrankhane-1588845385-113-640x480.jpg

عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا اور کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ملک پھر سے بند کرنا پڑے گا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن ہفتہ 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے متعلق سوچ بچار کی گئی جبکہ کاروبار کھولنے کے لیے (ضوابط) ایس او پیز پر بھی غور کیا گیا۔

حکومت نے فی الحال ٹرین اوربس سروس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جب کہ مقامی فلائٹ آپریشن بھی بند رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اس حوالے سے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں لیکن لوگ بہت مشکل میں ہیں، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے، ہمارا ٹیکس 35فیصد کم ہوچکاہے اور برآمدات کم ہوگئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں دو نفل پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریں، جیسی تباہی دیگر ممالک میں مچی اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا، قوم بن کر حالات کا مقابلہ کریں گے، لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھول رہے ہیں، کورونا کےحوالےسےفیصلے صوبوں کیساتھ مشاورت سے کیے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تو ملک پھر سے بند کرنا پڑے گا، ڈنڈے کے زور پر عوام کو سمجھانا نہیں چاہتے اور پولیس کے ڈنڈے کے زور پر عوام پر ایس او پیز لاگو نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کا عوام کو ریلیف دیا ہے اور پورے برصغیر میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ

عمران خان نے کہا کہ میرے خیال میں پبلک ٹرانسپورٹ کو کھلنا چاہیے کیونکہ اس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، لیکن اس پر صوبے کے خدشات ہیں، اس سےمتعلق ایس او پیز بنائیں گے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیرنہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کے لیے ایس او پی بنائے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہوگا، عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں، علامات کی صورت میں لوگوں کو خود ہی قرنطینہ میں جانا ہوگا، احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

اوقات کار

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا کہ صنعتیں، چھوٹی مارکیٹیں اور گلی محلوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سحری کے بعد سے شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی، افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

ہفتے میں دو روز چھٹی

اسدعمر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 روز تک کام کی اجازت ہوگی اور دو روز کاروبار بند ہوگا جس کے دوران صرف وہی دکانیں کھلیں گی جنہیں لاک ڈاؤن کے دوران اجازت تھی، اسپتالوں میں چند او پی ڈیز بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں لاکھوں افراد مجبور ہیں ، وفاق اور صوبوں کے دست و گریبان ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں، تمام فیصلے صوبوں کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں، وزیراعظم چاہتے تو ٹرانسپورٹ کےبارےمیں فیصلہ صوبوں پرمسلط بھی کرسکتے تھے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ تمام صوبوں سے مل کر فیصلے ہوں۔

کون کون سی صنعتیں کھلیں گی

وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ پائپ، اسٹیل، پینٹ، سرامکس، ٹائلز، الیکٹرک، کیبلز، اسٹیل، ایلومنیم، ہارڈ ویئر کی صنعتوں کو کھولا جائے گا۔

اسکول تعطیلات میں توسیع، امتحانات منسوخ

وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی اور میٹرک و انٹر سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے، پچھلے سال کے امتحانات کے نتائج کی روشنی میں طلبہ کو اگلے کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا جائے گا، یونیورسٹیز میں داخلے گیارہویں جماعت کے نتائج پر ملیں گے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی واپسی

وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا کہ ہم بیرون ملک سے پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے واپس لائیں گے، جب سے آپریشنز شروع کئے 20ہزار پاکستانی واپس لاچکےہیں، اس ہفتے اور اگلے ہفتے مزید ساڑھے 7 ہزار لوگ واپس لارہےہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
09 مئی ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
پاکستان میں کس عمر کے لوگ کورونا سے سب سے زیادہ موت کا شکار ہورہے ہیں ؟
220987_4688887_updates.jpg

فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حالیہ صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے سب زیادہ کس عمر کے لوگوں موت کا شکار ہورہے ہیں۔

پاکستان میں عمر کے حساب سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح
220987_3182792_updates.jpg

عالمی ادارہ سحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کے تازہ ترین اعداد و شمار۔۔۔۔

10 سے 19 سال
پاکستان میں 10 سے 19 سال کی عمر کے لوگوں میں ایک ہزار 803 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جب کہ عمر کے اس حصے میں تاحال کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

20 سے 29 سال
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 545 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

20 سے 29 سال کے لوگوں میں اگر اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 0.22 فیصد ہے۔

30 سے 39 سال
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 30 سے 39 سال کی عمر کے لوگوں میں 5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

30 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں اموات کی شرح کا جائزہ لیا جائے تو وہ 0.26 فیصد ہے۔

40 سے 49 سال
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 40 سے 49 سال کی عمر کے 4 ہزار 129 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

40 سے 49 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.88 فیصد ہے۔

50 سے 59 سال
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سے 59 سال کی عمر کے 3 ہزار 837 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

50 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 3.92 فیصد ہے۔

60 سے 69 سال
پاکستان میں 60 سے 69 سال کی عمر کے 2 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

60 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 8.02 فیصد ہے۔

70 سے 79 سال
پاکستان میں 70 سے 79 سال کی عمر کے 897 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اگر عمر کے اس حصے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کی بات کی جائے تو وہ 11.07 فیصد ہے۔

80 اور 80 سے زائد عمر
پاکستان میں 80 اور 80 سال سے زائد عمر کے 209 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 80 اور اس سے زائد عمر کے افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 20.75 فیصد ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کو آسان بنانے اور معاملے کو سمجھنے کے لیےصرف یہ تین چیزیں کافی ہیں
ایکٹو کیسز کتنے ہیں؟
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے؟
اموات کتنی ہوئی ہیں؟
 

اسد

محفلین
اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ تر ممالک میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو چکی ہے لیکن پاکستان میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں ابھی تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جن ممالک میں یہ وبا پاکستان کے بعد شروع ہوئی تھی ان میں بھی روزانہ متاثرہ تعداد کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ابھی تو صرف نصف رمضان گزرا ہے، دیکھتے ہیں عید کے دس سے پندرہ دن بعد کیا صورتِ حال ہوتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ تر ممالک میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو چکی ہے لیکن پاکستان میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں ابھی تک اضافہ ہو رہا ہے۔ جن ممالک میں یہ وبا پاکستان کے بعد شروع ہوئی تھی ان میں بھی روزانہ متاثرہ تعداد کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
ابھی تو صرف نصف رمضان گزرا ہے، دیکھتے ہیں عید کے دس سے پندرہ دن بعد کیا صورتِ حال ہوتی ہے۔
image.png
 

جاسم محمد

محفلین
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی
ویب ڈیسک اتوار 10 مئ 2020
2040369-karachilockdownsakht-1589118441-886-640x480.jpg

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔ ۔ فوٹو؛ ایکسپریس


کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی ہے اور صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا، شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز,تعلیمی ادارے,شادی ہالز,جلسے جلوس, مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروبار بھی ایس او پیز کے تحت کھلا جائے گا۔
 

آورکزئی

محفلین

اج ہی کھل گئی ہیں مارکیٹیں ۔۔۔ کیسز کچھ دنوں سے بہت زیادہ ہیں۔۔۔ اللہ رحم فرمائیں۔۔۔۔ اج بھانجے سے بات ہوئی وہ راولپنڈی میں رہتے ہیں کہہ رہے تھے ٹھیک ٹاک رش ہے ۔۔۔
 

sobiaanum

محفلین
Hyderabad: Hilal e Ahmer Hospital doctor dies of suspected COVID-19 infection
12-may-drfothilalahmarjoahe.jpg

Sindh News

Dr. Naushad Hussain, a suspected coronavirus patient working at Hilal e Ahmer Hospital located in Hyderabad passed away on Tuesday.

According to Deputy Commissioner Fuad Soomro, Dr. Naushad has been ill for the last several days and has been on leave for the last 6 days.

The DC said Dr Naushad had signs of coronavirus but had not been tested, however, precautions were taken during his burial.

After the death of Dr. Naushad, his whole family will undergo the corona test, he added.

It is to be noted that the wife of Dr. Naushad Hussain is also a doctor.
https://onlineindus.com/english/Hyderabad:-Hilal-e-Ahmer-Hospital-doctor-dies-of-suspected-COVID-19-infection/38834
 

آورکزئی

محفلین
ویسے محفل کے جو لیبرلز ٹولہ ہے وہ کچھ خاموش سا ہے۔۔۔ ماتمی جلوسی پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں؟؟؟
یا پھر اپنی براردی لاگو نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو دوسروں پہ ہوتے ہیں
 
Top