پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

زاہد لطیف

محفلین
جو اس سے متعلقہ بات تھی وہ آپ اگنور کر گئے ہیں۔ پھر بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔
چین نے بہت بے رحمانہ اقدامات اٹھائے، لوگوں کے گھروں کے دروازوں کو راڈز کے ساتھ ویلڈ کر کے گھروں کو مکمل سیل کر دیا۔ موبائل لوکیشن ڈیٹا کے ساتھ مکمل مانیٹرنگ کی، جبراً لاک ڈاؤن کیا۔ ایک گھر سے ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت دی، وہ بھی صرف اشد ضروری حاجات کے لیے۔
کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ اٹلی میں لوگوں کی مرضی کی بغیر موبائل لوکیشن ریکارڈ کی جائے؟ بالکل نہیں۔
کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ امریکہ میں کسی گھر کا دروازہ ویلڈ کر دیا جائے؟ نا ممکن۔
چین میں شخصی آزادی پر بہت پابندیاں ہیں، جو مغرب میں ممکن نہیں۔
چین میں وبا کا کنٹرول بے رحمانہ لاک ڈاؤن سے ممکن ہوا، بروقت ا قدامات سے نہیں۔
آپ اس چیز کو جو مرضی نام دیتے رہیں اس سے آبادی والی دلیل کلی طور پر درست ثابت نہیں ہوتی۔ پاکستان میں تو ایسے اقدامات ممکن ہیں نا کہ نہیں؟ اگر سندھ زبردستی لاک ڈاؤن کر سکتا ہے تو پھر پنجاب میں بھی ایسے کوئی خاص مسائل نہیں تھے۔ آبادی اپنی جگہ پہ اور اقدامات اپنی جگہ پہ۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سندھ میں نالائق مراد علی شاہ اور بلاول گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بر وقت اور برمحل اقدامات شاید رنگ لارہے ہیں، ادھر پنجاب میں سیلیکٹڈ اور وسیم اکرم پلس کے کھوکھلے دعوؤں کے برخلاف آج پنجاب کے متاثرین کی تعداد سندھ سے بڑھ چکی ہے۔ وزیراعظم کے منہ سے سندھ حکومت کے اقدامات پر شاید اب بھی ایک لفظ تک نہ نکلے لیکن آنے والا کل شاید اس صورت حال کو مزید نمایاں کردے گا۔
اٹلی میں نالائق سرجو ماتریلا اور سپیرانزا گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بر وقت اور برمحل اقدامات شاید رنگ لارہے ہیں، ادھر امریکہ میں سیلیکٹڈ اور آندرے اگاسی پلس کے کھوکھلے دعوؤں کے برخلاف اب امریکہ کے متاثرین کی تعداد اٹلی سے بڑھ چکی ہے۔ صدر کے منہ سے اٹلی حکومت کے اقدامات پر شاید اب بھی ایک لفظ تک نہ نکلے لیکن آنے والا کل شاید اس صورت حال کو مزید نمایاں کردے گا۔
ابھی اس حوالہ سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ جب تک یہ عالمی وبا مکمل کنٹرول میں نہیں آجاتی، کس نے کیا اقدامات کیے اور ان کا کتنا اثر ہوا، اس پر سیر بحث نہیں کی جا سکتی۔
ہر ملک میں مختلف ریاستیں اور صوبے اپنے اپنے طور پر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ چین میں بعض صوبوں سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔ دیگر میں ابھی بھی جاری ہے۔ اس لئے براہ کرم فی الحال الزام تراشیوں کی بجائے جو کچھ بھی اس وبا سے لڑنے کیلئے کیا جا رہا ہے اسے غنیمت جانئے۔
 

جاسم محمد

محفلین
سندھ زبردستی لاک ڈاؤن کر سکتا ہے تو پھر پنجاب میں بھی ایسے کوئی خاص مسائل نہیں تھے۔
سندھ میں جبری لاک ڈاؤن کے دوران بھی با جماعت نمازیں، مذہبی جلسہ جلوس نکلتے رہے ہیں۔ میں اسے سرکار کی کوتاہی نہیں مانتا۔ کیونکہ وبا کو پھیلنے سے روکنا حکومت سے زیادہ عوام کی ذمہ داری ہے۔ سرکار ایک حد تک ہی ڈنڈا چلا سکتی ہے۔ اور اگر عوام پھر بھی بضد رہے کہ اس نے سرکار کی بات نہیں ماننی تو اس نے نہیں ماننی۔
 

عباس اعوان

محفلین
آپ اس چیز کو جو مرضی نام دیتے رہیں اس سے آبادی والی دلیل درست ثابت نہیں ہوتی۔ پاکستان میں تو ایسے اقدامات ممکن ہیں نا کہ نہیں؟ اگر سندھ زبردستی لاک ڈاؤن کر سکتا ہے تو پھر پنجاب میں بھی ایسے کوئی خاص مسائل نہیں تھے۔
اب آپ کو یہ کلئیر ہو گیا کہ چین کے ساتھ تقابل کیوں ممکن نہیں ہے۔
ایک جیسے حالات والے 2 ممالک میں کیسز کے تعداد میں فرق کی ایک بہت بڑی وجہ آبادی کا فرق ہے۔
ایسا ہی ایک ملک کے 2 صوبوں میں بھی ہے، جن کی آبادی میں بہت بڑا فرق ہے۔
 

زاہد لطیف

محفلین
سندھ میں جبری لاک ڈاؤن کے دوران بھی با جماعت نمازیں، مذہبی جلسہ جلوس نکلتے رہے ہیں۔ میں اسے سرکار کی کوتاہی نہیں مانتا۔ کیونکہ وبا کو پھیلنے سے روکنا حکومت سے زیادہ عوام کی ذمہ داری ہے۔
عوام تو چلتی ہی جنگل کے قانون پہ ہے۔ حکومتیں اسی لیے بنائی جاتی ہیں کہ سوسائٹی اورگنائزاڈ ہو اور ایفرٹس کنسرٹڈ ہوں ورنہ تو پورا ملک بے سمتی کا شکار رہے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
عوام تو چلتی ہی جنگل کے قانون پہ ہے۔ حکومتیں اسی لیے بنائی جاتی ہیں کہ سوسائٹی اورگنائزاڈ ہو اور ایفرٹس کنسرٹڈ ہوں ورنہ تو پورا ملک بے سمتی کا شکار رہے گا۔
اگر کسی ملک کی عوام اتنی ڈھیٹ ہے کہ اسے سرکاری احکامات کی سمجھ ہی نہیں آرہی ہے تو پھر اس کا واحد علاج عوام پر تشدد ہے جیسا کہ بھارت کر رہا ہے۔ یا جو چین اپنی عوام کے ساتھ کر چکا ہے۔
India: Police under fire for using violence to enforce coronavirus lockdown | DW | 28.03.2020
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
28 مارچ ، 2020
8_030045_reporter.JPG
ویب ڈیسک
سکھرکا تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار، حیدرآباد میں 210 تبلیغی اراکین کی اسکریننگ مکمل
217289_5565684_updates.jpg

فائل فوٹو

سکھر: شکارپور روڈ پر تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق تبلیغی مرکز میں 100 سے زائد افراد موجود ہیں اور ان تمام افراد کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

تبلیغی جماعت کے تمام افراد کی اسکریننگ مکمل
دوسری جانب حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ چینی شہری میں کورونا وائرس کے معاملے پر وحدت کالونی میں جماعت سے وابستہ 210 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق چینی شہری کے 12 قریبی ساتھیوں کے نمونے لیے ہیں جن میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں، نمونے مزید ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر ان لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تو تمام 210 افراد کے نمونے بھیجے جائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
اسپورٹس ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2026537-azamkhansquash-1585412796-760-640x480.jpg

مرحوم کھلاڑی کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ فوٹو، انٹرنیٹ


لندن: اسکواش لیجنڈ اور چار بار برٹش اوپن چیمپیئن اعظم خان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکواش لیجنڈ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ ان کے بیٹے واصل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والدمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اعظم خان کی عمر95 برس تھی۔ انہوں نے 1959 سے 1962 تک مسلسل برٹش اوپن ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روش کیا۔وہ ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔ اسکواش فیملی نے اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
 

زیک

مسافر
:)
کیا کوئی ایسا چارٹ پیش کرسکتے ہیں جس میں کل تعداد کے ساتھ ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والے اضافہ، صحت یابی اور اموات بھی الگ الگ صوبوں کے اعتبار سے درج ہوں. :)
یعنی اس طرح کا؟

The COVID Tracking Project
[URL='https://www.covidmappingproject.com/georgia']https://www.covidmappingproject.com[/URL]
 

جاسم محمد

محفلین
ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل، سرحدیں بھی بند کردی گئیں
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2026482-pakistanflightsoperationsuspendedtochina-1585404022-470-640x480.jpg

کرتارپور راہداری سمیت بھارت، افغانستان اور ایران کی سرحدیں دو ہفتے تک بند رہیں گی، قومی رابطہ کمیٹی۔ فوٹو فائل


اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 4 اپریل تک اندرون وبیرون ملک ایئر ٹریفک معطل اور دوہفتوں تک مشرقی و مغربی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ 29مارچ سے چار اپریل تک باہر جانے والی پروازوں پر بھی ممانعت اورایئرتریفک کو بند رکھا ہےجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے مشرقی اور مغربی سرحد مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت،ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کرتار پور راہداری پر بھی ہوگا۔ اسلام آبادسےگلگت اوراسکردوکےعلاوہ اندرن ملک پروازیں بھی معطل رہیں گی۔ تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستان آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 7180افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں زیادہ تعداد زائرین کی ہے۔ حکومت کی جانب سےملک میں 14لیبارٹریزپی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کو سب سے مستند مانا جاتا ہے تاہم پی سی آرٹیسٹ کرنےکی درجہ بندی کردی ہے اس وقت صرف سانس کی بیماری کا علامات رکھنے والوں، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں وقت گزارنے والوں یا کورونا مریض کے ساتھ وقت گزارنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ لوگ خوف کا شکار ہیں اور اپنے ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں اور سفارشیں کرواتے ہیں، ٹیسٹ کیلئے سفارشوں سے نقصان ہو گا۔ ہر شخص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں۔

چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین سے8ڈاکٹرزکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ووہان سےآنےوالی پروازمیں 15وینٹی لیٹرزہوں گے، این ڈی ایم اےنے679وینٹی لیٹرزکاآرڈردیاہے، مختلف ممالک سےوینٹی لیٹرز جلد پہنچ جائیں گے۔ کارگوطیارےسے30ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40سے50 ہو جائے۔ کراچی میں 2 لیبارٹریز بنائی جائیں گی، 2 ٹیسٹنگ مشین آزادکشمیرکےحوالےکردی گئیں، خیبرپختونخوا میں بھی نئی لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ اسماعیل خان میں لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ ملک میں لیبارٹریزکی تعداد14سے24تک لےکرجائیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
28 مارچ ، 2020
UEFام فروا
8_030045_reporter.JPG
ویب ڈیسک
لاک ڈاؤن کے باعث لاہور میں آٹا نایاب، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں آٹا نایاب ہوگیا جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے میں الجھی ہے اور لاہور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔ دالیں، چینی اور آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بکنے لگا جبکہ کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی نہیں۔

لاہور میں دالوں، چینی اور آٹے کی سپلائی کم ہو گئی جس پر منافع خوروں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور دالوں کی قیمت میں 32 سے 58 روپے فی کلو جبکہ چینی 10 روپے کلو تک مہنگی کر دی۔

دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر فی کلو 150 روپے ، دال ماش 42 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد 240 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

دال مونگ کی قیمت میں 58 روپے کے اضافے کے بعد نیا ریٹ 260 روپے فی کلو جبکہ چینی 75 کی بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب آٹے کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے اور شہر کے کئی مقامات پر چکیوں اور دکانوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں۔ چکی مالکان اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی اور سپلائی کم ہے، آٹا جتنا بھی ہو فوری بِک رہا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مجسٹریٹس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آٹے کے ٹرک شہر کے 25 پوائنٹس پر کھڑے کیے گئے ہیں جن سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق آٹا خرید سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز قومی رابطہ کمیٹی میں بھی اشیائے ضروریہ کی قلت دور کرنے کے لیے گُڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
28 مارچ ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
ملک بھر کے تمام موٹروے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ملک بھر کے تمام موٹروے عام ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ایک بیان کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر تمام موٹر ویز پر مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مال بردار، اشیائے خور و نوش اور فیول سپلائی والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ نجی گاڑیاں جس میں صرف 2 افراد ہوں اور اُن کے پاس سفر کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ یا ایمرجنسی ہو تو وہ موٹر وے پر سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے ذرائع آمدو رفت بند ہیں۔

شمالی علاقہ جات کے علاوہ اندرون ملک 2 اپریل تک تمام پراوزیں بھی بند ہیں جب کہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں پر 4 اپریل تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے 34 ٹرینیں بند کردی گئی ہیں جب کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر ریل آپریشن بند کرکے کراچی سے ٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

ملک میں اشیائے خور و نوش کی بروقت فراہمی کے پیش نظر گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ کو آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مغربی اور مشرقی سرحدیں مزید 2 ہفتوں کیلئے بند
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید 2 ہفتوں کے لیے بھی مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 1496 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 
Top