زاہد لطیف
محفلین
آپ اس چیز کو جو مرضی نام دیتے رہیں اس سے آبادی والی دلیل کلی طور پر درست ثابت نہیں ہوتی۔ پاکستان میں تو ایسے اقدامات ممکن ہیں نا کہ نہیں؟ اگر سندھ زبردستی لاک ڈاؤن کر سکتا ہے تو پھر پنجاب میں بھی ایسے کوئی خاص مسائل نہیں تھے۔ آبادی اپنی جگہ پہ اور اقدامات اپنی جگہ پہ۔جو اس سے متعلقہ بات تھی وہ آپ اگنور کر گئے ہیں۔ پھر بتانے کی کوشش کرتا ہوں۔
چین نے بہت بے رحمانہ اقدامات اٹھائے، لوگوں کے گھروں کے دروازوں کو راڈز کے ساتھ ویلڈ کر کے گھروں کو مکمل سیل کر دیا۔ موبائل لوکیشن ڈیٹا کے ساتھ مکمل مانیٹرنگ کی، جبراً لاک ڈاؤن کیا۔ ایک گھر سے ایک فرد کو باہر جانے کی اجازت دی، وہ بھی صرف اشد ضروری حاجات کے لیے۔
کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ اٹلی میں لوگوں کی مرضی کی بغیر موبائل لوکیشن ریکارڈ کی جائے؟ بالکل نہیں۔
کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ امریکہ میں کسی گھر کا دروازہ ویلڈ کر دیا جائے؟ نا ممکن۔
چین میں شخصی آزادی پر بہت پابندیاں ہیں، جو مغرب میں ممکن نہیں۔
چین میں وبا کا کنٹرول بے رحمانہ لاک ڈاؤن سے ممکن ہوا، بروقت ا قدامات سے نہیں۔
آخری تدوین: