پاکستان کا دورہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
آخری 11 گیندوں میں پاکستان نے 10 اسکور کے عوض پانچ وکٹیں دیں، اس میں پاکستانی اننگ کا واحد چھکا بھی شامل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ واحد میچ جو زمبابوے نے پاکستان کے خلاف جیتا ہے، اپنی ٹیم کپتان کے بغیر کھیل کر جیتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ ہار ان کے لیے ضروری تھی، تاکہ آپریشن ہو سکے۔

پاکستانی ٹیم 99 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ جبکہ ایک گیند ابھی باقی تھی۔

پاکستان کافی آسانی سے ہارا ہے یہ میچ تو۔
یہ تو مجھے سکرپٹ رائیٹر کی سازش لگ رہی ہے۔ ادارہ اس بارہ میں کیا کہتا ہے؟ عبداللہ محمد
88606364-F5-DF-4-A66-811-A-303-AF45-DCAE6.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کرکٹ ٹیم جو کہ آجکل زمبابوے کے دورے پر ہے، تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ چند منٹوں کے بعد شروع ہونے والا ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔

آج کا میچ فیصلہ کُن ہو گا کہ سیریز کس کے نام رہے گی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں خاطر خواہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

محمد رضوان
شرجیل خان
بابر اعظم
محمد حفیظ
سرفراز احمد
فاخر زمان
فہیم اشرف
عثمان قادر
حسن علی
محمد حسنین
حارث رؤف
 

شمشاد

لائبریرین
بابر اعظم اب تک ٹی20 میچوں میں تیز ترین 1983 اسکور بنا چکے ہیں۔ وہ 2000 اسکور پورے کرنے کے لیے صرف 17 اسکور کی دوری پر ہیں۔ کیا وہ آج یہ ریکارڈ بنا پائیں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا، مزید یہ کہ دس اوور میں ابھی ایک ہی وکٹ گری ہے، بہت آہستہ کھیل رہے ہیں۔ اس طرح تو 130 تک بھی بنا لیں تو بڑی بات ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آخرکار بابر اعظم ٹی20 میچوں میں تیز ترین 2000 اسکور بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

Babar Azam brings up 2000 runs in T20I cricket. He's the fastest man to that mark
 
Top