پاکستان کا دورہ زمبابوے

شمشاد

لائبریرین
SHUMBA اور KAIA تو سیٹ ہو گئے ہیں۔

30 کے مجموعی اسکور پر 4 آوٹ تھے۔

89 کے مجموعی اسکور پر بھی چار ہی آؤٹ ہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
Tendai Chisoro کو شاہین شاہ نے کلین بولڈ کر دیا۔

141 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی 8 وکٹیں گر گئیں۔

لگتا ہے آج ہی پاکستان اپنی اننگ شروع کر لے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن چائے کے وقفے سے پہلے 59٫1 اوور میں 176 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی پہلی اننگ ختم ہو گئی۔

شاہین شاہ اور حسن علی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلے دن کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 176 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 103 اسکور بنائے۔

عمران بٹ اور عابد علی کریز پر موجود ہیں۔ ان کے انفرادی اسکور بالترتیب 43 اور 56 ہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کھانے کے وقفے تک کے کھیل میں پاکستان نے 162 اسکور بنائے تھے جبکہ عابد علی 60 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان زمبابوے کی پہلی اننگ کے اسکور سے ابھی 14 اسکور پیچھے ہے۔

اس وقت عمران بٹ اور اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔ دونوں نے باترتیب 71 اور 23 اسکور بنائے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 374 اسکور بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پاکستان کو 188 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آج کے کھیل کی نمایاں بات فواد عالم کی سنچری اور حسن علی کا ٹیسٹ میچ کو ٹی20 سمجھ کر کھیلنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان نے اجتماعی417 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان کو پہلی اننگ میں 241 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

فواد عالم 131 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود ہے۔
 
Top