خالد محمود چوہدری
محفلین
میرے کہنے کا صرف یہ مقصد ہے کہ آل سعود کا ایجاد کردہ طریقہ حجت نہیں ہے. چونکہ آج وہاں ان کا ہولڈ ہے اس لئے نہیں ہوتا میلاد. مگر مدینہ میں میں نے میلاد اور مجالس میں شرکت کی ہے. سرکاری مذہب دین کے لئے حجت نہیں ہے
دوسری بات یہ ہے کہ بدعات کی قسمیں ہیں اور ہر بدعت حرام نہیں ہے
شرک ہر قسم کا حرام ہے
میلاد شرک نہیں ہے
بدعت اگر حرام بھی ہو تو انسان گناہ گار تو ہوسکتا ہے مگر مشرک نہیں اور بدعت کرنے والا اسلام سے خارج بھی نہیں ہوتا.
ہمارے پیارے نبی خدا کے عبد ہیں. وہ خدا نہیں ہیں. ہم ان کی پرستش نہیں کرتے. ہم تو درود پڑھتے ہیں اور ان کو سلام کرتے ہیں. اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں. ان کو لبیک کہتے ہیں کہ ان کے مقصد کو آگے بڑھائیں گے. لوگوں کے دلوں میں عشق رسول بڑھاتے ہیں. رسول کی پیروی اگر ان کے عشق کے ساتھ ہو تو طبیعت بوجھل نہیں ہوتی اور پیروی آسان بلکہ شوق سے ہوتی ہے. خشک شے کا نگلنا مشکل ہوتا ہے.
آل سعود سے پہلے حرمین میں میلاد ہوتی تھی اور ان لوگوں نے بند کروا دی اس بات کا کوئی مصدقہ حوالہ ہے یا نہیں؟