پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہء انگلستان، آئرلینڈ و اسکاٹ لینڈ!

پھر نیوزی لینڈ سے نہیں، کسی اور سے ہو گی۔
عبداللہ محمد صاحب ہی اس بابت ثقہ رائے دے سکیں گے۔

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے- پاکستان کا اب جولائی میں زمبابوے کا ہی ٹور ہے جہاں وہ آسٹریلیا کو ملا کر پہلے ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پھر بائی ون ڈے سیریز کھیلے گے-
بعد ازاں راوی چین ہی چین لکھتا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ سینچورین میں ہوگا-
یعنی آہ و فغاں وغیرہ

سنگاکارا اور اینڈی فلاور ہمارے ذہن میں بھی آئے تھے، لیکن ان دونوں کی ہمسری کیونکر ممکن ہے۔

جی جی وہی تو-
اینڈی جی تو شائد آخر تک کرتے رہے تاہم سنگا جی 48 میچز میں کیپنگ کی جو کہ انکے کیرئیر کے 37 فیصد میچ بنتے ہیں جہاں انہوں نے 40 اعشاریہ 48 کی اوسط سے 3117 رنز جوڑے جبکہ 7 سینچریز داغیں-
جبکہ گلوز چھوڑنے کے بعد 86 میچز میں 66 اعشاریہ 78 کی اوسط سے 9283 رنز جوڑے اور اکتیس سینچریاں بنائی-
 
یہ ایک ہی میچ ہے اور دونوں ٹیموں کے نام بھی عنوان میں موجود ہیں تو یہیں ذکر کر دیتے ہیں
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں سکاٹ لینڈ کا سکور 30 اوورز میں 200 پر 3۔ :eek:
 

یاز

محفلین
یہ ایک ہی میچ ہے اور دونوں ٹیموں کے نام بھی عنوان میں موجود ہیں تو یہیں ذکر کر دیتے ہیں
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں سکاٹ لینڈ کا سکور 30 اوورز میں 200 پر 2۔ :eek:
سکاٹ لینڈ ٹیم تو تمام پرانے بدلے چکانے کو تیار دکھائی دے رہی ہے۔
 

یاز

محفلین
48 میں 342. انگلینڈ رنز کے سیلاب پہ بند باندھنے میں کچھ کچھ کامیاب ہوا ہے۔
 
Top