پاکستان کپ 2016

سندھ کی طرف سے فواد عالم 62 اور سرفراز احمد 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے. پنجاب کے احسان عادل اور چاچا ذوالفقار نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں.

پنجاب کی طرف سے شان مسعود 59 اور سلمان بٹ 39 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے. سندھ کے محمد عامر اور سہیل خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.
 
پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتِ حال
Screenshot_2016-04-29-22-08-22-01_zpsydaws2zy.jpeg
 
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں فائنل جاری-
خیبر پختونخواہ کی جانب سے دھواں دھار آغاز-
سات اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 70رنز-
 

یاز

محفلین
باؤلرز کا معیار واقعی انتہائی پست ہے یا صرف مجھے ہی لگ رہا ہے؟
 
باؤلرز کا معیار واقعی انتہائی پست ہے یا صرف مجھے ہی لگ رہا ہے؟
میرے خیال میں اقبال اسٹیڈیم ابتدا سے ہی بلے بازوں کی جنت ہے- اس پر باؤلرز کی پھینٹی ہی لگنی تھی- ابتدائی میچز میں شائد کافی عرصے سے استعمال نہ ہونے کی وجہ سے نمی ہوگی جو باؤلرز کو مدد ملی- بعد میں گرمی کک شدت میں اضافے کی وجہ پچ خشک تر ہوتی گئی اور باؤلرز کے لئے مشکلات بڑھتی گئیں-
دوسرا شائد آپکی بات بھی درست ہو باؤلنگ بھی اتنی معیاری نہیں رہی-
 

یاز

محفلین
ٹی وی پہ ٹیموں کے جو نام لکھے ہیں، کیا یہ مزاح کا شاہکار ہے یا واقعی میں یہی نام ہیں؟

کوکانیہ کیک رس پنجاب بمقابلہ بوم بوم ببل گم کے پی کے
:D
 
شعیب ملک کو واپس پنجابی ٹیم کی کپتانی دی گئی اور ٹیم فائنل کھیل رہی- پی ایس ایل انتظامیہ سے التماس کہ آئندہ ایڈیشن میں سیالکوٹ/فیصل آباد (اسٹالینز) کی ٹیم شامل کرکے ملک کو کپتانی سونپی جائے- اور پھر دیکھیں ملک کی پھرتیاں--
 
ٹی وی پہ ٹیموں کے جو نام لکھے ہیں، کیا یہ مزاح کا شاہکار ہے یا واقعی میں یہی نام ہیں؟

کوکانیہ کیک رس پنجاب بمقابلہ بوم بوم ببل گم کے پی کے
:D
پی ایس ایل سے قبل جو ڈومیسٹک کپ ہوتا تھا اس میں بھی ایسے ہی نام تھے-
برائٹو پینٹس راولپنڈی ریمز
کول اینڈ کول سیالکوٹ اسٹالینز
فیصل بینک لاہور لائنز
وغیرہ وغیرہ
 

یاز

محفلین
میرا اندازہ ہے کہ شعیب ملک چند سال مزید نکال جائے گا، اور اگلا ورلڈکپ ہروانے کے بعد ریٹائر ہو گا۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ ہروا کے ریٹائر ہونا ہمارے کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش رہی ہے، اور کرکٹ بورڈ میں بیٹھے ہوئے لونڈے ان کی اس خواہش کو ضرور پورا کرتے ہیں۔ بس صرف محمد یوسف کے کیس میں چوک ہو گئی، ورنہ گزشتہ بیس پچیس سال میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کی یہ خواہش پوری نہ کی گئی ہو۔
 
Top