پاکستان کپ 2016

یاز

محفلین
پی ایس ایل سے قبل جو ڈومیسٹک کپ ہوتا تھا اس میں بھی ایسے ہی نام تھے-
برائٹو پینٹس راولپنڈی ریمز
کول اینڈ کول سیالکوٹ اسٹالینز
فیصل بینک لاہور لائنز
وغیرہ وغیرہ

ہائے ہماری غریب کرکٹ بے چاری۔
بین الاقوامی میچز نہ ہونے کی وجہ سے ہماری کرکٹ اتنی بے چاری ہو گئی ہے کہ کل کلاں کو اس سے بھی زیادہ پرمزاح سپانسرز کے ساتھ ٹیم کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔ جیسے
حاجی سردار مچھلی فروش لاہور لائنز
کریم سموسے والا راولپنڈی رولرز
میاں جی کی دال گجرات فینز
سٹوڈنٹ بریانی کراچی کنگز
پہلوان ریوڑی چکوال سٹونز
عامل بنگالی باوا گوجرانوالا پینتھرز
وغیرہ
 
یاز

محفلین
دنیا بھر میں ٹیموں کے سپانسرز ہوتے ہیں، لیکن یہ چھچھورا پن نہیں ہوتا.

میرے خیال میں یہ چھچھورے پن سے زیادہ بے چارگی کی کیفیت ہے۔ اگر ہمارے ہاں بھی بین الاقوامی کرکٹ ہو رہی ہوتی اور سپرسٹارز کی بھرمار ہوتی، اور نتیجتاً ان ٹیموں سے معقول پیسہ اور تشہیر کا امکان موجود ہوتا تو یہاں کی ٹیمز کو بھی اچھی کمپنیاں سپانسر کر سکتی تھیں۔ جیسے
موبائل سروس پروائڈر کمپنیز
موبائل بنانے والی کمپنیز
آٹو موبیل کمپنیز
 
بات سپانسرز کی نہیں ہے، ٹیم کے نام کے ساتھ نام جوڑنے کی ہے.
سپانسر بے شک ماجا گاما ہو
 
دھر تو سپانسرشپ پھر بھی کچھ بہتر ہے-
ہاکی میں تو سپانسر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا، نیشنل بینک آف پاکستان نے بھی ہاتھ اٹھا لئے ہیں-
ادھر تو یوفون ،ہائیر ،پیپسی سمیت کافی معروف اسپانسر بھی ہیں لیکن پھر بھی ایسی کیفیت چہ معنی دارد-
 
اس ٹورنامنٹ میں آفریدی نے کھیلنے سے معذرت کر لی- وہاب غالباً فٹ نہیں - مصباح الحق بیچ ٹورنامنٹ عمرے کی غرض سے چھوڑ گئے- جبکہ یونس خان صاحب نے پہلے چول ماری ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ،معافی مانگی اور واپسی ہوئی-
یہ ہے حال سینئیرز کھلاڑی پھر کرکٹ میں بہتری کی امید ہیچ ہیچ ہیچ-
 
انجامِ گلستاں کیا ہو گا
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہو گا
:silent3:
 
یاز

محفلین
حسبِ توقع فائنل میں ٹھُس قسم کی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد پنجاب کی ٹیم ڈیڑھ سو رنز سے میچ ہار گئی۔
 
خیبر پختوانخوہ کی فتح کا منتہج رہا جی پاکستان کپ۔
اگرچہ میں زیادہ دیکھ نہیں سکا البتہ اسکور ضرور فالو کرتا رہا۔ اور یہ بھی آیا اس سے کچھ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ نہیں تو میرا جواب ہے جی ایسا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
انضی بھائی آرام سکون سے سہ روزہ بلکہ چلہ بھی لگا کر آ جائیں اور آکر آخری تین چار سیریز کے کھلاڑیوں کی فہرست میں سے وہی 15 کھلاڑی سیلیکٹ کر لیں۔
 
پنجاب کی ٹیم کیا بیک وقت پاکستان کپ اور آئی پی ایل میں کھیل رہی ہے؟
زیک بھائی اگرچہ یہاں دو الگ پنجاب اور دو الگ ٹیمز ہیں
لیکن آپکی اسی بات سے یاد آیا کہ ایک دفعہ واقع ہی ایک ٹیم نے ایک ہی وقت میں دو جگہ (پاکستان اور انڈیا) میں میچ کھیلا تھا۔ اور ٹیم کا نام تھا لاہور لائنز۔
 
Top