پاکستان کپ 2016

یاز

محفلین
زیک بھائی اگرچہ یہاں دو الگ پنجاب اور دو الگ ٹیمز ہیں
لیکن آپکی اسی بات سے یاد آیا کہ ایک دفعہ واقع ہی ایک ٹیم نے ایک ہی وقت میں دو جگہ (پاکستان اور انڈیا) میں میچ کھیلا تھا۔ اور ٹیم کا نام تھا لاہور لائنز۔

یہ کب ہوا اور کیوں ہوا۔ اس بابت بھی تو روشنی سُٹیں۔
 
حسیب

محفلین
شائد یہ تب کی بات ہو گی جب ہندوستان میں آئی سی ایل ہوا کرتی تھی اس میں ایک ٹیم لاہور بادشاہ بھی تھی.
نہیں یہ چیمپنز لیگ کے دور کی بات ہے۔ آئی سی ایل میں تو سارے بھگوڑے کھلاڑی تھے
یہ کب ہوا اور کیوں ہوا۔ اس بابت بھی تو روشنی سُٹیں۔
یہ 2014 کی چیمپنز لیگ کی بات ہے پاکستانی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ونر لاہور لائنز کو بھی اس ٹورنامنٹ میں مدعو کیا گیا لاہور لائنز کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ ملی۔
لاہور لائنز چیمپینز لیگ کھیلنے پہنچی تو پی سی بی کا بھی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ بن گیا۔ پی سی بی نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی لاہور لائنز کی واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا ۔ مگر لاہور لائنز نے چیمپنز لیگ کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جس پر لاہور کے بقایا بچے کچے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بنائی گئی جس نے پاکستانی ڈومیسٹک میں شرکت کی اور ایک ٹیم نے چیمپنز لیگ میں
 
حسیب

محفلین
پی سی بی نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی لاہور لائنز کی واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا
اسی طرح کا واقعہ 2007 کے ورلڈ کپ میں بھی ہوا تھا جب آئر لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلے راؤنڈ میں واپسی کے حساب سے ہی تیاریاں وغیرہ کی تھی مگر دوسرے راؤنڈ میں جانے کی وجہ سے انہیں مزید چھٹیاں لینی پڑیں
 
اسکی تازہ ترین مثال بنگلہ دیش ہے جنہوں نے ایشیا کپ کے فوراً بعد ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا تھا آئی سی سی نے یہی سوچ کر کہ انہوں نے کونسا فائنل کھیلنا انکا میچ فائنل سے قبل شیڈول کر دیا لیکن بنگلہ کے فائنل میں پہنچنے کےبعد اسکو ری شیڈول کرنا پڑا-

اسی طرح کا واقعہ 2007 کے ورلڈ کپ میں بھی ہوا تھا جب آئر لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلے راؤنڈ میں واپسی کے حساب سے ہی تیاریاں وغیرہ کی تھی مگر دوسرے راؤنڈ میں جانے کی وجہ سے انہیں مزید چھٹیاں لینی پڑیں
 
معذرت میں جناب عمر اکمل چن کا مجرا سین بھول گیا تھا- اسکو بھی اس فہرست میں شامل کر لیں-

انجامِ گلستاں کیا ہو گا
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہو گا
:silent3:
اس ٹورنامنٹ میں آفریدی نے کھیلنے سے معذرت کر لی- وہاب غالباً فٹ نہیں - مصباح الحق بیچ ٹورنامنٹ عمرے کی غرض سے چھوڑ گئے- جبکہ یونس خان صاحب نے پہلے چول ماری ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ،معافی مانگی اور واپسی ہوئی-
یہ ہے حال سینئیرز کھلاڑی پھر کرکٹ میں بہتری کی امید ہیچ ہیچ ہیچ-
 
انگلینڈ ٹور کے لگائے جانے والے کیمپ میں انضی بھائی جو 35 کھلاڑی چنے ہیں ان میں
آفریدی،عمر اکمل،احمد شہزاد،محمد حفیظ اور محمد عرفان کا نام شامل نہیں۔
یا انضی بھائی کی خیر نہیں یا انکی ہی خیر نہیں۔
 
انضی بھائی نے اپنے بھتیجے کو ایک عدد سینچری کے باوجود اوور آل پرفارمنس نہ دکھانے پر سیلکٹ نہیں کیا۔ جو کہ ایک قابلِ تعریف عمل ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
انگلینڈ ٹور کے لگائے جانے والے کیمپ میں انضی بھائی جو 35 کھلاڑی چنے ہیں ان میں
آفریدی،عمر اکمل،احمد شہزاد،محمد حفیظ اور محمد عرفان کا نام شامل نہیں۔
یا انضی بھائی کی خیر نہیں یا انکی ہی خیر نہیں۔

انضی بھائی بھی بے چارے کیا کریں۔

جن لوگوں سے جان چُھڑانا ضروری ہے اُن سے ہی جان چُھڑانا مشکل ہے۔
 
Top