پاکستان کی چار سرحدیں

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی، آپ سفر بیزار ہیں یا آدم بیزار؟؟ :)
دونوں بیزاریاں بیماریوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔:)

ڈرماں آلا چوک وی ویکھیا اے یا نہیں؟
اس کے بغیر گزارہ نہیں تھا، یہ نہ صرف میرے کالج کے راستے میں تھا بلکہ 'ہر کالج' کے راستے میں پڑتا ہے۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
چلیں آپ کو مزید حیران کرتا ہوں، میں نے آج تک یعنی قریب قریب نصف صدی میں علامہ اقبال کا آبائی گھر بھی نہیں دیکھا! :)
حیران کن کی ریٹنگ کی جگہ غمگین دے دی ہے۔
یونیورسٹی کے دور میں بارڈر گئے تھے۔پھر نوکری کے دور میں سیالکوٹ جانا ہوا تو میں نے بس علامہ اقبال کا گھر دیکھنے کی خواہش کی تھی۔ایک دن کے لئے گئی تھی اور الحمداللہ ان کا گھر دیکھا اور بہت پسند آیا۔خصوصا کراس وینٹی لیشن کے لئے ان کے گھر کا نقشہ۔چھت پہ درمیان میں ۔۔۔۔اسے کیا کہتے ہیں!میرے ذہن میں نہیں آرہا۔ایک اصطلاح ہے۔۔۔۔ہاں سچ برساتی۔۔مجھے بہت پسند آیا۔روشن اور ہوادار۔
 

زیک

مسافر
چلیں آپ کو مزید حیران کرتا ہوں، میں نے آج تک یعنی قریب قریب نصف صدی میں علامہ اقبال کا آبائی گھر بھی نہیں دیکھا! :)
سیالکوٹ کئی بار جانا ہوا ہے بہت سال پہلے۔ خیال پڑتا ہے کہ اقبال کا گھر دیکھا تھا لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حیران کن کی ریٹنگ کی جگہ غمگین دے دی ہے۔
۔
میرا ماننا یہ ہے کہ عقیدت اپنی جگہ، لیکن میں علامہ صاحب کا پلنگ اور پنکھا اور حقہ دیکھ کر کیا بھی کر لوں گا کہ ان کا کمال ان کے کلام اور افکار میں ہے، ہاں علامہ حیات ہوتے تو میں سر کے بل چل کر جاتا علامہ کے حقے سے ایک کش لگانے کے لیے، اللہ اللہ! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ کئی بار جانا ہوا ہے بہت سال پہلے۔ خیال پڑتا ہے کہ اقبال کا گھر دیکھا تھا لیکن یقین سے نہیں کہہ سکتا۔
اگر اڈہ شہباز خان نامی جگہ کا نام سنا سنا لگ رہا ہے تو شاید علامہ اقبال کا گھر بھی دیکھا ہی ہو۔
یہ علاقے قریب قریب ہی ہیں، چھوٹا سا شہر ہے۔ علامہ صاحب کا گھر کشمیری محلہ اور امام صاحب کے علاقہ میں ہے۔ امام صاحب قبرستان ہی میں ان کے والدین کی قبور ہیں۔ یہ محلہ اور قبرستان تیرہویں صدی عیسوی کے ایک صوفی بزرگ امام علی الحق سے منسوب ہے اور آپ کا مزار بھی مرجع خاص و عام ہے۔
 
Top