پاکستان:’43 فیصد خواتین کے مطابق شوہر کا پیٹنا جائز

قیصرانی

لائبریرین
یقین کیجئے میں نے وہ مراسلہ ایک شادی شدہ کینیڈین خاتون (پاکستانی نژاد) کے ساتھ گفتگو کرکے اور عورت کی نفسیات کے اس پہلو پر بات کرکے پوسٹ کیا ہے۔۔۔ اور یہ ایک عورت (جو کوئی خاص مذہبی نہیں ہیں) کی بھی رائے ہے۔چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ اس بات کو سطحی انداز میں لینے کی بجائے گہرائی سے لیا جائے تو اس بات کی وزڈم سمجھ میں آتی ہے۔۔۔
ایک خاتون کے ساتھ گفتگو کا نتیجہ پورے اسلام پر تھوپنا اچھی بات نہیں۔ مانتا ہوں کہ ہم دونوں ٹاٹوں والے سکول سے پڑھے ہیں جہاں بچوں کو ہر چیز مار کر پڑھائی اور سمجھائی جاتی تھی، پھر بھی اب وہ وقت گذر گیا ہے :)
 
آپ اسلام کی اگر بات کر رہے ہیں تو اگر تو آپ اسلام کو مانتے ہیں تب آپ یہ تسلیم کریں گے کہ یہ بات میں تھوپ نہیں رہا بلکہ قرآن میں اس حوالے سے آیت موجود ہے،۔۔۔اسلام دینِ فطرت ہے اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ اسلام انسان کی نفسیات اور فطرت کے قریب ترین دین ہے۔ اور قرآن کی ہر بات میں ایک حکمت ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ اسلام کی اگر بات کر رہے ہیں تو اگر تو آپ اسلام کو مانتے ہیں تب آپ یہ تسلیم کریں گے کہ یہ بات میں تھوپ نہیں رہا بلکہ قرآن میں اس حوالے سے آیت موجود ہے،۔۔۔ اسلام دینِ فطرت ہے اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ اسلام انسان کی نفسیات اور فطرت کے قریب ترین دین ہے۔ اور قرآن کی ہر بات میں ایک حکمت ہے۔
آپ نے اپنا اوپر والا مراسلہ پڑھا؟ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ
یقین کیجئے میں نے وہ مراسلہ ایک شادی شدہ کینیڈین خاتون (پاکستانی نژاد) کے ساتھ گفتگو کرکے اور عورت کی نفسیات کے اس پہلو پر بات کرکے پوسٹ کیا ہے۔۔۔ اور یہ ایک عورت (جو کوئی خاص مذہبی نہیں ہیں) کی بھی رائے ہے۔
 
آپ نے اپنا اوپر والا مراسلہ پڑھا؟ جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ
لکھا تو یہی ہے۔۔لیکن اس سے آپ نے جو مطلب نکالا (کہ ایک خاتون کی بات کو پورے اسلام پر تھوپ دیا گیا) ایسا میرے لکھے کا مطلب تو نہیں ہے۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
ایک خاتون کے ساتھ گفتگو کا نتیجہ پورے اسلام پر تھوپنا اچھی بات نہیں۔ مانتا ہوں کہ ہم دونوں ٹاٹوں والے سکول سے پڑھے ہیں جہاں بچوں کو ہر چیز مار کر پڑھائی اور سمجھائی جاتی تھی، پھر بھی اب وہ وقت گذر گیا ہے :)
:rollingonthefloor::rollingonthefloor: شکر ہے میں ایسے اسکول سے نہیں پڑھی
 
ملائکہ

محفلین
خیر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستانی (اور شاید انڈین) مسلمان بھی ابھی تک ہندو ذہنیت سے بالکل باہر نکل نہیں پائے اسی لئے کچھ لوگ اس بات کو زبردستی منوانے پر تلے ہیں کہ عورت کو مارنا ٹھیک ہے۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
لکھا تو یہی ہے۔۔لیکن اس سے آپ نے جو مطلب نکالا (کہ ایک خاتون کی بات کو پورے اسلام پر تھوپ دیا گیا) ایسا میرے لکھے کا مطلب تو نہیں ہے۔۔۔
طلاق جیسا آپشن جو کہ عین اسلامی ہے، کے بارے آپ فرما رہے ہیں کہ وہ ایکسٹریم میژر ہے۔ مار کے بار ےآپ کا خیال ہے کہ مارنے سے آپ کسی بالغ انسان کو زبردستی کچھ سمجھا سکتے ہیں اور اس کے دل میں "پیار کی جوت" جگا سکتے ہیں تو بسم اللہ۔ ابتداء کر دیجئے
 
قیصرانی

لائبریرین
خیر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستانی (اور شاید انڈین) مسلمان بھی ابھی تک ہندو ذہنیت سے بالکل باہر نکل نہیں پائے اسی لئے کچھ لوگ اس بات کو زبردستی منوانے پر تلے ہیں کہ عورت کو مارنا ٹھیک ہے۔۔۔
ہندو ذہنیت کی بجائے پست ذہنیت کہہ لیں
 
خیر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستانی (اور شاید انڈین) مسلمان بھی ابھی تک ہندو ذہنیت سے بالکل باہر نکل نہیں پائے اسی لئے کچھ لوگ اس بات کو زبردستی منوانے پر تلے ہیں کہ عورت کو مارنا ٹھیک ہے۔۔۔
آپ بات کو آؤت آف کنٹیکسٹ لے رہی ہیں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ بات کو آؤت آف کنٹیکسٹ لے رہی ہیں۔۔۔
ایک بات بتائیے
اگر ہمارے خاندان میں ہمارا بہنوئی ہماری بہن کو مارے، ہمارے والد ہماری والدہ پر تشدد کریں، ہمارا داماد ہماری بیٹی کی ٹھکائی کرے، تو ہمیں وہ کیوں برا لگتا ہے؟
 
طلاق جیسا آپشن جو کہ عین اسلامی ہے، کے بارے آپ فرما رہے ہیں کہ وہ ایکسٹریم میژر ہے۔ مار کے بار ےآپ کا خیال ہے کہ مارنے سے آپ کسی بالغ انسان کو زبردستی کچھ سمجھا سکتے ہیں اور اس کے دل میں "پیار کی جوت" جگا سکتے ہیں تو بسم اللہ۔ ابتداء کر دیجئے
اگر بالغ انسان کو زبردستی سے کچھ نہیں سمجھایا جاسکتا لیکن اسکے باوجود دنیامیں عدالتوں لوگوں کو سزا جزا دے رہی ہیں اور آئے دن ہم مغرب سے ہی یہ خبر سنتے ہیں کہ فلاں اداکارہ یا سیلیبرٹی کو چند ہفتوں یا مہینوں کیلئے غلط رویے پر کمیونٹی ورک پر لگادیا گیا۔۔۔کیا یہ ایک قسم کی زبردستی نہیں ہے؟ اگر ہے تو مان لیجئے کہ دنیا میں ہر بالغ انسان ضروری نہیں کہ اتنا بالغ نظر ہو کہ صرف اپنی سوچ سے ہی ہر بات کو سمجھ لیا کرے۔۔۔
 
طلاق جیسا آپشن جو کہ عین اسلامی ہے، کے بارے آپ فرما رہے ہیں کہ وہ ایکسٹریم میژر ہے۔ مار کے بار ےآپ کا خیال ہے کہ مارنے سے آپ کسی بالغ انسان کو زبردستی کچھ سمجھا سکتے ہیں اور اس کے دل میں "پیار کی جوت" جگا سکتے ہیں تو بسم اللہ۔ ابتداء کر دیجئے
طلاق تو بلاشبہ ایکسٹریم مژر ہے، اور مار پیٹ بھی کسی کے دل میں محبت پیدا نہیں کر سکتی۔ البتہ نفرت ضرور پیدا کر سکتی ہے۔ سرزنش ضرور کرنی چاہئیے جب حالات قابو سے باہر ہونے لگیں۔ میرا خیال ہے شروع میں ہی معاملات کو اس طرف جانے سے روکنے کی کوشش کرنی چاہئے جس سے آگے جا کر پوائنٹ آف نو ریٹرن آجائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر بالغ انسان کو زبردستی سے کچھ نہیں سمجھایا جاسکتا لیکن اسکے باوجود دنیامیں عدالتوں لوگوں کو سزا جزا دے رہی ہیں اور آئے دن ہم مغرب سے ہی یہ خبر سنتے ہیں کہ فلاں اداکارہ یا سیلیبرٹی کو چند ہفتوں یا مہینوں کیلئے غلط رویے پر کمیونٹی ورک پر لگادیا گیا۔۔۔ کیا یہ ایک قسم کی زبردستی نہیں ہے؟ اگر ہے تو مان لیجئے کہ دنیا میں ہر بالغ انسان ضروری نہیں کہ اتنا بالغ نظر ہو کہ صرف اپنی سوچ سے ہی ہر بات کو سمجھ لیا کرے۔۔۔
جرائم کی سزا کو انسانی رویے سے مکس اپ مت کیجئے۔ سلیبریٹیز کو عموماً منشیات کے استعمال اور سٹورز سے چوری کی وجہ سے کمیونٹی سروس کا کہا جاتا ہے نہ کہ اس کی بیوی یا میاں سے لڑائی کی وجہ سے۔ امید ہے کہ آپ تھوڑا سا دماغ سوزی کر لیں گے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
طلاق تو بلاشبہ ایکسٹریم مژر ہے، اور مار پیٹ بھی کسی کے دل میں محبت پیدا نہیں کر سکتی۔ البتہ نفرت ضرور پیدا کر سکتی ہے۔ سرزنش ضرور کرنی چاہئیے جب حالات قابو سے باہر ہونے لگیں۔ میرا خیال ہے شروع میں ہی معاملات کو اس طرف جانے سے روکنے کی کوشش کرنی چاہئے جس سے آگے جا کر پوائنٹ آف نو ریٹرن آجائے۔
بالکل۔ اور یہ دیکھئے کہ اگر مرد نکما ہے، گھر میں رہتا ہے، بیوی کام بھی کرتی ہے، کماتی بھی ہے، بچے بھی پالتی ہے، گھر کے کام بھی کرتی ہے اور اس کے علاوہ میاں "اسلامی احکامات" کے تحت اس پر تشدد بھی کرتا ہے، تو بیوی کے پاس کیا چارہ ہے؟
 
جرائم کی سزا کو انسانی رویے سے مکس اپ مت کیجئے۔ سلیبریٹیز کو عموماً منشیات کے استعمال اور سٹورز سے چوری کی وجہ سے کمیونٹی سروس کا کہا جاتا ہے نہ کہ اس کی بیوی یا میاں سے لڑائی کی وجہ سے۔ امید ہے کہ آپ تھوڑا سا دماغ سوزی کر لیں گے :)
آپ محمود احمد غزنوی بھائی کے ایک بنیادی نکتے کو مس کر رہے ہیں کہ مرد گھر کا سربراہ اور حاکم ہے۔ گھرانے کو صحیح سمت میں لے جانا اس کی ذمہ داری ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ محمود احمد غزنوی بھائی کے ایک بنیادی نکتے کو مس کر رہے ہیں کہ مرد گھر کا سربراہ اور حاکم ہے۔ گھرانے کو صحیح سمت میں لے جانا اس کی ذمہ داری ہے
یعنی آپ یہ فرض کر رہے ہیں کہ دنیا کے تمام "مسلمان" مرد ذہنی طور پر بالغ ہیں، غیر جانبداری سے سوچتے ہیں اور ان پر ثقافتی اقدار ہرگز اثر نہیں کرتیں، تو شاید میں واقعی بنیادی نکتہ مس کر رہا ہوں
باقی جہاں تک گھر کا سربراہ اور حاکم کی بات آتی ہے تو اس پر کیا تبصرہ کروں کہ کتنے "فاتر العقل" افراد ہیں، جو شاید بزعم خود اپنے گھروں کے حاکم اور سربراہ ہوں گے :)
 
بالکل۔ اور یہ دیکھئے کہ اگر مرد نکما ہے، گھر میں رہتا ہے، بیوی کام بھی کرتی ہے، کماتی بھی ہے، بچے بھی پالتی ہے، گھر کے کام بھی کرتی ہے اور اس کے علاوہ میاں "اسلامی احکامات" کے تحت اس پر تشدد بھی کرتا ہے، تو بیوی کے پاس کیا چارہ ہے؟
ایسی صورت میں تو بیوی کو عدالت سے رجوع کرنا چاہئیے!
یاد رہے کہ "تشدد" کا حق مرد کو اسلام نے نہیں دیا۔ نا ہی میں نے اور نا محمود احمد غزنوی بھائی نے یہ لفظ استعمال کیا ہے۔
 
ایک بات بتائیے
اگر ہمارے خاندان میں ہمارا بہنوئی ہماری بہن کو مارے، ہمارے والد ہماری والدہ پر تشدد کریں، ہمارا داماد ہماری بیٹی کی ٹھکائی کرے، تو ہمیں وہ کیوں برا لگتا ہے؟
یقیناّ برا لگتا ہے ۔۔۔لیکن ہم جو بات کر رہے ہیں اسکا تعلق اس بات سے نہیں ہے۔۔۔ ہم کسی جاہل آدمی کے جاہلانہ اور پر تشدد رویے اور عادت کی بات نہیں کر رہے بلکہ ایک exceptional case اور اور exceptional صورتحال کے حل کیلئے ممکنہ طور پر کئے جانے والے تمام آپشنز کی بات کر رہے ہیں۔۔۔آپ نے یہ فرض کر رکھا ہے کہ ہر شادی شدہ بندہ اور ہر شادی شدہ عورت ، ہمیشہ کسی شاعر کی طرح حساس اور فلسفی کی طرح منقطی مزاج کا حامل ہوتا ہے۔۔۔حقیقی دنیا میں ایسا نہیں ہے۔ یہ دنیا عام اور خامیوں بھرے لوگوں سے بھری پڑی ہے اور قرآن جب اسی دنیا کے افراد سے مخاطب ہوکر انکی ز؎ندگیوں کے ایسے مسائل پر ایک بات کرتا ہے تو انکی زندگیوں کے مسائل اور انکی نفسیات کو مدنظر رکھ کر ہی بات کرتا ہے۔۔۔بیشک دنیا میں بہت سمجھدار اور بالغ نظر لوگ بھی ہیں، قرآن کی یہ آیت انکو کوئی حکم تو نہیں دے رہی ناں کہ تم ایسا ہی کرو۔۔۔آپ اگر خود کو اور اپنے شریک حیات کو اتنا سمجھدار سمجھتے ہیں کہ زندگی کے ہر مسئلے کو آپ نارمل طریقے سے حل کرسکتے ہیں تو یہ بڑی اچھی بات ہے۔۔۔ لیکن دنیا مییں ضروری نہیں کہ ہر جوڑا ایسا ہی ہو، ا بہت سے شیڈز ہیں صرف بلیک اینڈ وائٹ ہی نہیں ہے۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
Top