پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

عارف انجم

محفلین
پروگرام میں کافی ساری چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں آچکی ہیں ساتھی نئی فائل ڈاونلوڈ کر لیں :) فائل کا ورژن بھی ساتھ ڈال دیا ہے
http://dl.dropbox.com/u/2700846/pakinpagetounicodeconverter.exe

نئے ورژن میں یونیکوڈ سے ان پیج منتقلی کے مسائل تو تقریباً حل ہو چکے ہیں۔ صرف بڑے بریکٹ ([]) کے اُلٹ ہو جانے کا مسئلہ باقی ہے۔
اب ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی پر بات ہوجائے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑامسئلہ کنورٹر کی سست رفتاری ہے۔ اب تک میں نے جتنے بھی کنورٹر دیکھے وہ بہت بڑی فائلیں(ان پیج کے تقریباًٍ 50 صفحات والی) کنورٹ کرتے ہوئے بہت وقت لگاتے ہیں سوائے پاک ڈیٹا کے کنورٹر کے جو بڑی فائلیں بھی فوری طور پر ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کردیتا ہے۔ اگرچہ اس میں کئی خامیاں ہیں،مثلاًٍ وہ ضرورت کے مطابق ’’ے ‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل نہیں کرتا اور کومے بھی الٹ ہوجاتے ہیں، اسپیسز کا بھی مسئلہ ہے۔ تاہم بڑی فائلوں کیلئے قابلِ استعمال کنورٹر یہی ثابت ہوتا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ ان کی استعمال کردہ تکنیک کو پرکھا جائے۔ پاک ڈیٹا سے ملتا جلتا ایک کنورٹر القلم والوں نے بھی جاری کیا تھا ہو سکتا ہے ان کے پاس سورس ہو۔
ایک اور اگلہ مرحلہ یہ ہوناچاہئے کہ ان پیج سےیونی کوڈ منتقل ہونے والی فائلیں نوٹ پیڈ کے بجائے ورڈ کے کسی فارمیٹ میں محفوظ ہوں۔یہ چیز بڑی فائلوں کو کنورٹ کرتے وقت کام آئے گی ، میری ناقص معلومات کے مطابق نوٹ پیڈ بہت بڑی فائلوں کو نہیں سنبھال پاتا۔ ورڈ فارمیٹ میں محفوظ کرنے کے ساتھ اگر اس کی ڈیفالٹ فارمیٹنگ میں الفاظ کا بہاؤ دائیں سے بائیں اور فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ( یا کوئی اور ہلکا فونٹ) رکھا جائے تو اچھا ہوگا۔
اسی طرح یونی کوڈ سے ان پیج منتقلی میں براہ راست ان پیج فائل بن سکے تو اچھا ہوگا۔ بہر حال فوری ضرورت ان پیج سے یونی کوڈ میں بڑی فائلوں کی تیز تر منتقلی کی ہے۔
نئے ورژن کے اجراء کیلئے بہت بہت شکریہ۔
 
دوست

محفلین
تیزی کے حوالے سے یہ عرض‌ کرنا چاہوں‌گا کہ سی شارپ اور جاوا وغیرہ پہلے فریم ورک میں‌چلتی ہیں پھر مشین لینگوئج میں بدلی جاتی ہیں‌چناچہ یہ سی پلس پلس وغیرہ کا مقابلہ نہیں‌ کر سکتیں سپیڈ میں۔
 
سلیم احمد

محفلین
کنورٹر کے فنکشنز کے بارہ میں‌مجھے کوئی معلومات نہیں‌ہیں لیکن ایک چیز کے بارہ میں‌پوچھنا چاہ رہا تھا کہ http://urdu.ca/convert ویب سائٹ پر موجود انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کیسے ڈائریکٹ انپیج ٹیکسٹ کو یونیکوڈ میں‌کنورٹ کرتا ہے ۔ جبکہ دوسرے کنورٹر جو ہیں ان کے لئے پہلے ٹیکسٹ فائل بنانی پڑتی ہے اور پھر اُس سے یونیکوڈ میں‌کنورٹ ہوتا ہے ۔
 
اب ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی پر بات ہوجائے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑامسئلہ کنورٹر کی سست رفتاری ہے۔ اب تک میں نے جتنے بھی کنورٹر دیکھے وہ بہت بڑی فائلیں(ان پیج کے تقریباًٍ 50 صفحات والی) کنورٹ کرتے ہوئے بہت وقت لگاتے ہیں سوائے پاک ڈیٹا کے کنورٹر کے جو بڑی فائلیں بھی فوری طور پر ان پیج سے یونی کوڈ میں منتقل کردیتا ہے۔ اگرچہ اس میں کئی خامیاں ہیں،مثلاًٍ وہ ضرورت کے مطابق ’’ے ‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل نہیں کرتا اور کومے بھی الٹ ہوجاتے ہیں، اسپیسز کا بھی مسئلہ ہے۔ تاہم بڑی فائلوں کیلئے قابلِ استعمال کنورٹر یہی ثابت ہوتا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ ان کی استعمال کردہ تکنیک کو پرکھا جائے۔ پاک ڈیٹا سے ملتا جلتا ایک کنورٹر القلم والوں نے بھی جاری کیا تھا ہو سکتا ہے ان کے پاس سورس ہو۔
ایک ایک حرف کو تبدیل کرتے ہوے اتنی جگہ چیک کیا جاتا ہے کہ سپیڈ پر فرق لازمی پڑے گا۔ایک ہی کام ہوسکتاہے تیزی یا بھرتصیح ، اور میرے خیال میں مینولی ٹھیک کرنے سے بہتر ہے 2،4 منٹ کمپیوٹر کو زیادہ دے دیے جائیں لیکن کام تو ٹھیک ہوگا۔
ایک اور اگلہ مرحلہ یہ ہوناچاہئے کہ ان پیج سےیونی کوڈ منتقل ہونے والی فائلیں نوٹ پیڈ کے بجائے ورڈ کے کسی فارمیٹ میں محفوظ ہوں۔یہ چیز بڑی فائلوں کو کنورٹ کرتے وقت کام آئے گی ، میری ناقص معلومات کے مطابق نوٹ پیڈ بہت بڑی فائلوں کو نہیں سنبھال پاتا۔ ورڈ فارمیٹ میں محفوظ کرنے کے ساتھ اگر اس کی ڈیفالٹ فارمیٹنگ میں الفاظ کا بہاؤ دائیں سے بائیں اور فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ( یا کوئی اور ہلکا فونٹ) رکھا جائے تو اچھا ہوگا۔

اس پر اور دیر لگے گی :grin: انشاءاللہ اس پر بھی کام جلد شروع کر دوں گا ویسے آپ ٹیکسٹ فائل کو بھی اگر ورڈ میں کھولیں‌گے تو وہ خود سے آپ سے الانمنٹ پوچھ لے گا کیونکہ میں اسے utf8 میں سیو کر رہا ہوں ،فونٹ آپ خود سے سیٹ کر لیں
اسی طرح یونی کوڈ سے ان پیج منتقلی میں براہ راست ان پیج فائل بن سکے تو اچھا ہوگا۔
اس پر بھی کوشش جارہی ہے
بہر حال فوری ضرورت ان پیج سے یونی کوڈ میں بڑی فائلوں کی تیز تر منتقلی کی ہے۔
جس طرح آپ چیک پوائنٹس بڑھوا رہے ہیں اس سے تو سپیڈ اور کم ہوگی
 
کنورٹر کے فنکشنز کے بارہ میں‌مجھے کوئی معلومات نہیں‌ہیں لیکن ایک چیز کے بارہ میں‌پوچھنا چاہ رہا تھا کہ http://urdu.ca/convert ویب سائٹ پر موجود انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کیسے ڈائریکٹ انپیج ٹیکسٹ کو یونیکوڈ میں‌کنورٹ کرتا ہے ۔ جبکہ دوسرے کنورٹر جو ہیں ان کے لئے پہلے ٹیکسٹ فائل بنانی پڑتی ہے اور پھر اُس سے یونیکوڈ میں‌کنورٹ ہوتا ہے ۔
جیسے آپ اس فورم پر انگلش کی بورڈ کے باوجود اردو لکھ سکتے ہیں ایسے ہی (مطلب یہ انگلش الفاظ کو اردو یونیکوڈ میں کنورٹ کرتا ہےاور وہ انپیج کو یونیکوڈ میں)
 
سلیم احمد

محفلین
جیسے آپ اس فورم پر انگلش کی بورڈ کے باوجود اردو لکھ سکتے ہیں ایسے ہی (مطلب یہ انگلش الفاظ کو اردو یونیکوڈ میں کنورٹ کرتا ہےاور وہ انپیج کو یونیکوڈ میں)
انپیج پروگرام کے اندرلکھے گئے ٹیکسٹ کو کاپی کرنے کے بعد جب urdu.ca والی ویب سائٹ پر پیسٹ کرتے ہیں اور کنورٹ کے بٹن کو دبانے پر ڈائریکٹ یونی کوڈ میں کنورٹ‌ہوتا ہے۔میرا سوال یہ تھا کہ کیا ان کی ویب سائٹ پہلے پیسٹ کئے گئے اس ٹیکسٹ سے انپیج ٹیکسٹ (جیسا کہ ٹیکسٹ ایکسپورٹ کرنے کے لئے فائل بنائی جاتی ہے ) فائل بناتی ہے اور پھر یونی کوڈ میں‌کنورٹ کرتی ہے یا وہ ڈائریکٹ‌انپیج کے ٹیکسٹ کو یونی کوڈ میں‌کنورٹ‌کرتے ہیں؟
 
عارف انجم

محفلین
اسے ڈاونلوڈ کر لیں بریکٹس امید ہے اب ٹھیک کنورٹ ہو جائیں گی
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe

ابرار ! ایک چھوٹی سے زحمت اور۔ کنورٹر میں ’’سی سی‘‘ اور ڈجٹ پوزیشن والے چیک باکس بائے ڈیفالٹ checked کردیں۔ اور اگر پروگرام بیک گراؤنڈ میں سٹارٹ ہونے کا ہو سکے تو مزید اچھا۔ اس طرح اسے سٹارٹ اپ میں ڈال کر بے فکر ہوا جا سکتا ہے۔
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں القلم والوں نے براہ راست ایگزیکیوٹیبل میں کچھ عبارتوں اور تصاویر کو تبدیل کیا ہے۔ ان کے پاس سورس کوڈ نہیں ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
انپیج پروگرام کے اندرلکھے گئے ٹیکسٹ کو کاپی کرنے کے بعد جب urdu.ca والی ویب سائٹ پر پیسٹ کرتے ہیں اور کنورٹ کے بٹن کو دبانے پر ڈائریکٹ یونی کوڈ میں کنورٹ‌ہوتا ہے۔میرا سوال یہ تھا کہ کیا ان کی ویب سائٹ پہلے پیسٹ کئے گئے اس ٹیکسٹ سے انپیج ٹیکسٹ (جیسا کہ ٹیکسٹ ایکسپورٹ کرنے کے لئے فائل بنائی جاتی ہے ) فائل بناتی ہے اور پھر یونی کوڈ میں‌کنورٹ کرتی ہے یا وہ ڈائریکٹ‌انپیج کے ٹیکسٹ کو یونی کوڈ میں‌کنورٹ‌کرتے ہیں؟
جناب اس سائٹ پر کاپی / پیسٹ والا چکر چلتا ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
پاک کنورٹر میں یونی کوڈ سے ان پیج منتقلی کا ایک مسئلہ

کلپ بورڈ کے ذریعے یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورژن کے دوران (۱) اگربڑی ے والا چیک باکس Checked ہو تو کنورٹ کرنے کا عمل وہیں رک جاتا ہے جہاں پہلی درمیانی ’’ے‘‘ کی تصحیح کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مثلاً ان پیج میں ’’اگرمےیں کہوں‘‘ لکھا ہو تو ’’اگر م‘‘ سے آگے کا ٹیکسٹ پیسٹ نہیں ہوپاتا۔ (۲) اگر چیک باکس کو unchecked کردیں تو باقی ٹیکسٹ بھی پیسٹ ہوسکتا ہے لیکن تصحیح کی محتاج بڑی ’’ے‘‘ بالکل غائب ہوجاتی ہے۔ مثلاً مذکورہ بالا جملہ کچھ ایسے پیسٹ ہوگا’’اگر مں کہوں‘‘۔
یہ صورتحال براہ راست ان پیج فائل کو تبدیل کرتے ہوئے درپیش نہیں آتی لیکن اس صورت میں غیرمعمولی وقت لیتا ہے۔( 2.4 گیگا پروسیسر، 512 ایم بی ریم کے ساتھ ان پیج کے 12پوائنٹ میں لکھے 36صفحات کی فائل پر 8منٹ لگے۔)

تصحیح: پاک ڈیٹا والوں کا کنورٹر درمیانی ’’ے ‘‘کو درست طور پر ’’ی‘‘ میں تبدیل کرتا ہے سوائے ایسے الفاظ میں جہاں ان پیج میں ’’ے کے بعد حمزہ(ء) لکھا گیا ہو۔ جیسا کہ ’’چیئرمین‘‘ کو اگر کسی نے ان پیج میں بڑی ے سے لکھ دیا تو یہ بدل کر’’چےئرمین‘‘ ہو جائے گا۔ یہی مسئلہ شارق مستقیم کے کنورٹر میں بھی ہے۔ پاک ڈیٹا کے کنورٹر میں البتہ کوما الٹ ہونے کا مسئلہ ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
میں نے کنورژن کے دوران، بڑی ے، کوما، ڈجٹ پوزیشن وغیرہ کی تصحیح کے تمام باکسز uncheckedکرکے بھی دیکھے ہیں۔ ہر صورت میں کنورژن میں ایک جتنا وقت لگ رہا ہے۔ غالبآ اس تاخیر کی وجہ مختلف قسم کی تصحیح نہیں۔
 
کلپ بورڈ کے ذریعے یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورژن کے دوران (۱) اگربڑی ے والا چیک باکس checked ہو تو کنورٹ کرنے کا عمل وہیں رک جاتا ہے جہاں پہلی درمیانی ’’ے‘‘ کی تصحیح کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مثلاً ان پیج میں ’’اگرمےیں کہوں‘‘ لکھا ہو تو ’’اگر م‘‘ سے آگے کا ٹیکسٹ پیسٹ نہیں ہوپاتا۔ (۲) اگر چیک باکس کو unchecked کردیں تو باقی ٹیکسٹ بھی پیسٹ ہوسکتا ہے لیکن تصحیح کی محتاج بڑی ’’ے‘‘ بالکل غائب ہوجاتی ہے۔ مثلاً مذکورہ بالا جملہ کچھ ایسے پیسٹ ہوگا’’اگر مں کہوں‘‘۔
میں‌کوشش کرتا ہوں اسے آج ٹھیک کرنے کی
 
کلپ بورڈ کے ذریعے یونی کوڈ سے ان پیج میں کنورژن کے دوران (۱) اگربڑی ے والا چیک باکس Checked ہو تو کنورٹ کرنے کا عمل وہیں رک جاتا ہے جہاں پہلی درمیانی ’’ے‘‘ کی تصحیح کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مثلاً ان پیج میں ’’اگرمےیں کہوں‘‘ لکھا ہو تو ’’اگر م‘‘ سے آگے کا ٹیکسٹ پیسٹ نہیں ہوپاتا۔ (۲) اگر چیک باکس کو unchecked کردیں تو باقی ٹیکسٹ بھی پیسٹ ہوسکتا ہے لیکن تصحیح کی محتاج بڑی ’’ے‘‘ بالکل غائب ہوجاتی ہے۔ مثلاً مذکورہ بالا جملہ کچھ ایسے پیسٹ ہوگا’’اگر مں کہوں‘‘۔
یہ صورتحال براہ راست ان پیج فائل کو تبدیل کرتے ہوئے درپیش نہیں آتی لیکن اس صورت میں غیرمعمولی وقت لیتا ہے۔( 2.4 گیگا پروسیسر، 512 ایم بی ریم کے ساتھ ان پیج کے 12پوائنٹ میں لکھے 36صفحات کی فائل پر 8منٹ لگے۔)

تصحیح: پاک ڈیٹا والوں کا کنورٹر درمیانی ’’ے ‘‘کو درست طور پر ’’ی‘‘ میں تبدیل کرتا ہے سوائے ایسے الفاظ میں جہاں ان پیج میں ’’ے کے بعد حمزہ(ء) لکھا گیا ہو۔ جیسا کہ ’’چیئرمین‘‘ کو اگر کسی نے ان پیج میں بڑی ے سے لکھ دیا تو یہ بدل کر’’چےئرمین‘‘ ہو جائے گا۔ یہی مسئلہ شارق مستقیم کے کنورٹر میں بھی ہے۔ پاک ڈیٹا کے کنورٹر میں البتہ کوما الٹ ہونے کا مسئلہ ہے۔
میرے پاس کو ئی مسلہ نہیں دیکھا رہا بالکل صیح کنورٹنگ ہو رہی ہے یہ دیکھیں‌آپ کا پورا ٹیکسٹ بالکل اسی طرح‌سے نظر آرہا ہے جیسے آپ نے لکھا۔
yee.jpg

-------------------------------------------------​

اور دوسرا یونیکوڈ سے انپیج بڑی ے کی تصیح نہیں‌کرتابلکہ جیسا یونیکوڈ میں‌دکھا رہا ہوتا ہے ویسا ہی انپیج میں دیکھاتا ہے
لیکن اگر آپ کو یہ آپشن بھی چاہیے تو ایسا بھی ہو سکتا ہے لیکن اس سے پہلے آپ مجھے وہ فائل بھیجیں‌جس میں یہ مسلہ کر رہا ہے ۔تا کہ میں صیح سے مسلے کو سمجھ سکوں
 
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter-i.exe

عارف انجم بھائی اسے ڈاونلوڈ کر لیں اس میں بڑی ے کو یونیکوڈ سے انپیج میں‌کنورٹ کرتے ہوئے بھی آپشنل بنا دیا ہے یعنی اگر آپ چیک باک انسیلکٹ کریں گےتو یہ بڑی ے کو ی میں‌تبدیل کر دے گا ورنہ ے انپیج میں‌بھی بڑی ے ہی رہے گی۔
اور اس میں سارے آپشن سیلکٹڈ ہیں‌بائی ڈیفالٹ ;) ، ویسے اس کو بعد میں‌یوزر کے لیے ڈال دوں‌گا کہ جو لاسٹ سیٹنگ ہوں گی وہ اگلی دفعہ دکھائی دے
دوسرا میں نے پروگرام میں یہ سیٹنگ رکھی ہیں‌کہ جیسے کسی کو یونیکوڈ میں‌دکھائی دے رہاہے ویسے ہی انپیج میں‌دیکھائی دے اور انپیج سے یونیکوڈ میں جیسے انپیج میں دکھائی دے تو ایسا ہی یونیکوڈ میں‌دکھائی دے غلطیوں کیلیے الگ سے سرچ ریپلیس کا آپشن اس میں انشاءاللہ جلد ہی ڈال دوں‌گا۔
دوسرا سپیڈ کیلیے میرے ذہن میں‌ایک آئیڈیا تو ہے لیکن اس پر ایک تو کچھ تجربات کرنے ہوں گےاور دوسرا سارے پروگرام کو دوبارہ سے اورگنائز کرنے کی ضرورت بھی ہوگی جو کہ ٹائم بھی لےگا ،ساتھ ساتھ فارمیٹنگ کو بھی سمجھنے کی کوشش ہو رہی ہے توتھوڑا منظر واضح‌ہوجائے تو انشاءاللہ اس میں بہتری آجائے گی
 
عارف انجم

محفلین
معافی چاہتا ہوں۔ میں‌’’ان پیج سے یونی کوڈ‘‘ منتقلی کے مسائل بیان کر رہا تھا۔ غلطی سے ’’یونی کوڈ سے ان پیج ‘‘ لکھ گیا۔ ’’ے‘‘ میں تبدیلی کی ضرورت انپیج سے یونی کوڈ منتقلی کے دوران پیش آتی ہے اور ایسے الفاظ جہاں‌درمیان میں‌’’ے‘‘ ہوں‌وہاں‌کلپ بورڈ کے ذریعے کنورژن کے دوران یہ عمل رک جاتا ہے۔ اوپر جو کچھ لکھا ہے اسے ’’ان پیج سے یونی کوڈ منتقلی‘‘ کے تناظرمیں‌پڑھا جائے۔ شکریہ
 
Top