اصلاحی صاحب، مجھے یہ پڑھ کر بہت مسرت ہوئی ہے کہ اس کتاب کے جملہ مترجمین حضرات آپ کے حلقہ تعارف میں ہیں۔ کیا آپ زحمت کرکے پاکستانی قارئین کے حوالے سے ان کی توجہ ان کی ترجمہ شدہ کتاب کے اس سقم کی طرف مبذول فرمائیں گے ( ویسےہو سکتا ہے اتنا عرصہ گذرنے کی وجہ سے ان کے علم میں یہ بات آ چکی ہو)۔ کیونکہ خریداروں کی رقم کے ضیاع کو ظاہر ہے یہ فروگذاشت ان کے اپنے نام پر بھی ایک دھبہ ہے۔
میرے پاس سکینر نہیں ہے لیکن پھر بھی میں کوشش کروں گا کہ اپنے پروف ریڈ شدہ چند صفحات کے عکس پیش کرسکوں۔ آپ یقین کریں کہ طباعت کے اتنے اعلی معیار اور دیگر صوری خوبیوں کی حامل اتنی اہم اور (قیمتی) کتاب میں اغلاط کی اتنی تعداددیکھ کر میری اپنی طبیعت اتنی بیزار ہوئی تھی کہ کیا عرض کروں۔
ویسے آپ اپنی جامعہ کی لائبریری میں دیکھئے یہ کتاب وہاں پر ضرور ہوگی۔