پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
ویسے میں ابھی گھر آتے ہوئے بائیک پر بیٹھا سوچ رہا تھا کہ دل کو تھوڑا سمجھاؤں کہ بیٹا دو چار کروڑ ملنے کی پیشنگوئیاں کیا کرے تاکہ کوئی فائدہ بھی ہو
گھر آیا تو پتا چلا کہ یونس خان صاحب نے دل کی بے عزتی کروا دی ہے ۔۔۔۔
ویسے تقریباً آدھی پیشنگوئی تو سچ ہو ہی گئی تھی ویسے ہی اگر چار کروڑ والی پیشنگوئی بھی آدھی سچ ہو جائے تو کیا ہی مزا آئے ۔۔۔۔

یعنی کہ آپ بابا آدھی والی سرکار ہوئے ؟
 
ابن توقیر

محفلین
ہانڈی میں ڈال دیا آپ نے اب کل میچ کے دوران ہانڈی پکانے سے پرہیز کیجئے گا کیونکہ کل مصباح نے تین سو کرنا ہے ۔۔۔۔

ھاھاھا۔سُپرسمائلس،یا اللہ خیر،میری ہانڈی سے تو بچ ہی جائے مگر آپ نے تین سو کا کہہ کر بے چارے کو 150 تک محدود کردیا نا جی۔آدھی والی سرکار ہونے کی بنا پر۔
 
یونس بھائی تو پھر یونس بھائی ہیں.
FB_IMG_1477062672717_zpslql1hfdf.jpg
 
عثمان قادر

محفلین
یعنی کہ آپ بابا آدھی والی سرکار ہوئے ؟
میں نہیں ۔۔۔ میں تو بڑا گنہگار سا بشر ہوں ۔۔۔ یہ تو میرا دل ہے جو ایسے فتنے برپا کئے رکھتا ہے ۔۔۔۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں اس کا ۔۔۔۔ ویسے کل کیا پکا رہے ہیں ۔۔۔؟؟؟
میرا دل کوئی پکاؤ مال نہیں ہے میں سبزی کی بات کر رہا ہوں
ویسے
 
ابن توقیر

محفلین
ایسا تو برسوں سے ہوتا آ رہا ہے پاکستان کے ساتھ ۔۔۔ شاید پاکستان کے پیچھے رہ جانے کی وجہ ہی یہ ہے ۔۔۔

جی ہاں۔کئی ٹیلنٹڈ لوگ پرچی سسٹم اور رشوت خوری کی وجہ سے اپنے آپ میں دفن ہوکررہ گئے ہیں۔بہرحال خیروشر کی جنگ تو ہر جگہ لڑی جارہی ہے،اچھائی بھی ہوتی ہے اور برائی بھی۔اپنے حصے کا دیا جلائے جانا چاہیے باقی اللہ مالک ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
میں نہیں ۔۔۔ میں تو بڑا گنہگار سا بشر ہوں ۔۔۔ یہ تو میرا دل ہے جو ایسے فتنے برپا کئے رکھتا ہے ۔۔۔۔ سمجھ نہیں آتا کیا کروں اس کا ۔۔۔۔ ویسے کل کیا پکا رہے ہیں ۔۔۔؟؟؟
میرا دل کوئی پکاؤ مال نہیں ہے میں سبزی کی بات کر رہا ہوں
ویسے

ارے نہیں جی آپ کیوں گنہگار ہوئے۔آپ تو ماشاء اللہ سے مشہور و معروف سرکار ہیں۔اسی طرح محنت جاری رکھیے وقت آئے گا جب آدھی کی جگہ پوری والی سرکار ہوجائیں گے۔

ازرائے تفنن
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے کل کیا پکا رہے ہیں ۔۔۔؟؟؟
میرا دل کوئی پکاؤ مال نہیں ہے میں سبزی کی بات کر رہا ہوں
ویسے

نہ جی نہ۔میرا کوئی ہوٹل ہے جو آج بھی کچھ پکاوں؟ شوق بہت ہے پکانے کا پر سوائے برتن دھونے کے آتا کچھ بھی نہیں ہے۔سمائلس
آج تو گھر کا پکا ہی کھانے کا پروگرام ہے بلکہ اگلا پورا ہفتہ ان شاء اللہ کچھ ایسا ہی ارادہ ہے۔کھائی پکائی تو جمعہ شریف کو چھٹی والے دن ہوتی ہے۔

ویسے ہوٹلنگ کا کاروبار ہے بڑا مفید۔اس بارے میں بھی فراغت ملی تو سوچوں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ی
کاش کہیں ہمارے کیپٹن کمال یعنی مصباح الحق بھی فٹ ہوتے۔سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں فٹ کیا جائے؟
کیپٹن تو پھر کیپٹن کی جگہ ہی آ سکتا ہے۔ ویسے یہ ٹیم بہت حد تک متوازن ہے۔ وکٹ کیپر وسیم باری بھی ہو سکتا تھا۔ ٹیم میں ایک بیٹسمین زیادہ ہے، ساڑھے تین چار باولرز سے میچ جیتنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔
 
جی جی۔میں نے کیپٹن کو کیپٹن سے تبدیل کرنے کا سوچا تھا مگر دو وجوہات کی بنا پر پیچھے ہٹ گیا کہ ایک تو اسے سیاسی دشمنی سمجھ لیا جاتا تو دوسری تگڑی وجہ باولر کم کرنا تھی۔آپ کی بات سولہ آنے درست ہے کہ باولرز کی کمی اور بیٹسمینوں کا غلبہ ہے۔ہزار پندرہ سو سکور تو بنوانا ہے نہیں،ضروری یہ بھی ہے کہ جو سکور بورڈ پر ہو اُسے کامیابی سے ڈیفینڈ کیا جاسکے۔یہاں وکٹ کیپر راشد لطیف سے مطمئن میں بھی نہیں ہوں مگر میری واقفیت معین خان سے سرفراز تک کی ہے ان سے پھر راشد ہی ٹھیک ہے۔
 
مشتاق محمد بیٹسمین کے ساتھ ساتھ لیگ بریک گگلی باؤلر بھی تھا، اسی طرح آصف اقبال بھی میڈیم فاسٹ سونگ باؤلر تھا، یوسف، یونس یا انضمام کی جگہ ان دونوں میں سے ایک ٹرائی کر کے باؤلرز کی طاقت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ورنہ سیدھا سیدھا فضل محمود۔ وسیم باری شاید اب تک کا بہترین کیپر تھا پاکستان کا ورنہ امتیاز احمد جس کے کریڈٹ میں ایک ڈبل سینچری بھی ہے۔ ڈبل سینچری تو خیر تسلیم عارف کے کریڈٹ میں بھی ہے لیکن امتیاز احمد بحیثیت کیپر تسلیم عارف سے بہتر تھا۔
 
ابن توقیر

محفلین
کرک انفو نے کہا:
The XI had three changes from the one our jury had picked in 2010: Younis Khan, Mohammad Yousuf and Saqlain Mushtaq make the cut in place of Zaheer Abbas, Fazal Mahmood and Abdul Qadir.
اس میں فضل محمود کا نام موجود تھا مگر انہیں ریپلیس کیا گیا۔عبدالقادر کو بھی نکالا گیا حالانکہ بلے باز بڑھا کر باولرز کو باہر کرنا بہترین حکمت عملی نہیں ہے ایک ایسے وقت جب آپ کے پاس موجود ہر بلے باز اپنی جگہ "ون مین آرمی" کی حیثیت رکھتا ہو۔
 
آخری تدوین:

عثمان قادر

محفلین
نہ جی نہ۔میرا کوئی ہوٹل ہے جو آج بھی کچھ پکاوں؟ شوق بہت ہے پکانے کا پر سوائے برتن دھونے کے آتا کچھ بھی نہیں ہے۔سمائلس
آج تو گھر کا پکا ہی کھانے کا پروگرام ہے بلکہ اگلا پورا ہفتہ ان شاء اللہ کچھ ایسا ہی ارادہ ہے۔کھائی پکائی تو جمعہ شریف کو چھٹی والے دن ہوتی ہے۔

ویسے ہوٹلنگ کا کاروبار ہے بڑا مفید۔اس بارے میں بھی فراغت ملی تو سوچوں گا۔
ارے سوچنے کے لیے بھی بھلا کوئی ٹائم چاہیے ہوتا ہے ؟؟؟ ہم تو آتے جاتے سوچتے ہی رہتے ہیں ۔۔۔۔
 
Top