پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
شاباش یونس بھائی.
افسروں نے آپ کے سنچری لمحات دیکھنے سے محروم کر دیا.
ان افسروں کو لگتا ہے یونس بابے سے خدا واسطے کا بیر تھا اسی لیے آپ کو فراغت کی سانس نہیں لینے دی۔سمائلس
ویسے ڈبل پر بھی آپ شاہد مصروف ہوں مگر ٹرپل ان شاء اللہ پرسکون ماحول میں دیکھ لیجئے گا۔
 
ان افسروں کو لگتا ہے یونس بابے سے خدا واسطے کا بیر تھا اسی لیے آپ کو فراغت کی سانس نہیں لینے دی۔سمائلس
ویسے ڈبل پر بھی آپ شاہد مصروف ہوں مگر ٹرپل ان شاء اللہ پرسکون ماحول میں دیکھ لیجئے گا۔
میرا ہفتہ کا دن آف ہوتا ہے. :)
البتہ اتوار کو لاہور کی طرف عزمِ سفر ہے.
 
ابن توقیر

محفلین
268 رنز ہوچکے ہیں پہلے دن کے کھیل میں۔آج کے دن کے 13 اوورز باقی ہیں۔کافی اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے آج یونس خان،اسد شفیق اور مصباح الحق کی جانب سے۔
 
ابن توقیر

محفلین
میرا ہفتہ کا دن آف ہوتا ہے. :)
البتہ اتوار کو لاہور کی طرف عزمِ سفر ہے.

او۔پھر تو آج کے 13 اوورز میں یونس کو 150 پلس کروانے ہوں گے تاکہ کل کا پورا دن کھیلتے ہوئے ایک باری پھر 150 بنائے جاسکیں اور آپ ٹرپل سینچری پرسکون ماحول میں دیکھ پائیں۔سُپرسمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
ڈیڑھ سو رنز کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے،دونوں پلیئرز کی جانب سے بھی یہ ہندسہ دیکھنے کی امید ہے۔ایک ان شاء اللہ آج اور ایک کل۔سمائلس
280 رنز اور 3 آوٹ۔79 اوورز کا کھیل مکمل۔
 
ابن توقیر

محفلین
مجموعی طور پر 300 کا ہندسہ عبور کیا جاچکا ہے شہزادوں کی جانب سے۔جلد انفرادی بھی دیکھنے کو مل جائے گا۔سمائلس
302 رنز اور 3 آوٹ۔83 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔
 
CvS4ChTXEAMPP3H.jpg
 
آج کا کھیل اختتام کو پہنچا۔
Pakistan 304/4 (84.0 ov)
پاکستان ایک مرتبہ پھر کافی مضبوط پوزیشن میں ہے۔کل اگر ٹیم مزید 200سے 250 رنز جوڑ لیتی ہے تو یقیناً پاکستان کی پوزیشن کافی مستحکم ہو جائے گی۔
ایسے میں چائنہ کے لارے "ڈیرن برائن براوو" کی جانب سے ایکاور عمدہ اننگ دیکھنے کا لطف ہی الگ ہوگا۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
ہائیں آپ بھی بابے ہوگئےہیں کیا؟ یعنی ستر اسی کی دہائی میں بھی اتنے اچھے رزلٹ کے کیمرے موجود تھے جو پروفائل پک بنائی ہوئی ہے؟
ارے اسی کی دہائی میں تو ہم نے اپنے کیمرے کھولے تھے ۔۔۔۔ میں نے فیوچر پلاننگ کی بات کی اور ویسے بھی اب اتنی عمر تو ہو ہی گئی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شمولیت کا خیال چھوڑا جا سکے ۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
ویسے میں ابھی گھر آتے ہوئے بائیک پر بیٹھا سوچ رہا تھا کہ دل کو تھوڑا سمجھاؤں کہ بیٹا دو چار کروڑ ملنے کی پیشنگوئیاں کیا کرے تاکہ کوئی فائدہ بھی ہو
گھر آیا تو پتا چلا کہ یونس خان صاحب نے دل کی بے عزتی کروا دی ہے ۔۔۔۔
ویسے تقریباً آدھی پیشنگوئی تو سچ ہو ہی گئی تھی ویسے ہی اگر چار کروڑ والی پیشنگوئی بھی آدھی سچ ہو جائے تو کیا ہی مزا آئے ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
ارے اسی کی دہائی میں تو ہم نے اپنے کیمرے کھولے تھے ۔۔۔۔ میں نے فیوچر پلاننگ کی بات کی اور ویسے بھی اب اتنی عمر تو ہو ہی گئی ہے کہ پاکستان ٹیم میں شمولیت کا خیال چھوڑا جا سکے ۔۔۔۔

سمائلس۔مطلب ایک اور ٹیلنٹ نمودار ہونے سے پہلے ہی ضائع ہوگیا۔
 
Top