پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

عثمان قادر

محفلین
اس وقت پارٹنرشپ اور یونس خان کے رنز دونوں ہی 91 کے ہندسے کو پاچکے ہیں۔مصباح 43 پر کھیل رہے ہیں۔مجموعی سکور 220 رنز ہیں۔پاکستان کے پاس آج کے دن کے 25 اوورز باقی ہیں جبکہ اپنی پہلی اننگز میں اس نے 7 وکٹیں بچائی ہوئی ہیں۔
میرے دل نے جو کہا تھا وہ کچھ کچھ سچ ہوتا محسوس ہو رہا ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔
لگتا ہے میرے دل کو آنے والے وقت کا ادراک ہونا شروع ہو گیا ہے ۔۔۔۔ :redheart::redheart:
کسی نے دم درود کرانا ہو تو بتا دیں فی سبیل اللہ صرف 300 روپے میں کیا جاتا ہے :notworthy::notworthy:
 

عثمان قادر

محفلین
اب تو جس رفتار سے "لیگوں" نے دنیائے کرکٹ کو گھیر لیا ہے اتنی عمر کے ٹیسٹ پلیئر ملنا محال ہی ہوگا نئی نسل میں۔ہاں بابے ٹی ٹوئنٹی "لیگیں" کھیلتے ضرور پائے جائیں گے۔
مطلب میں بھی ابھی سے اس لیگ کے لیے اپلائی کر دوں ۔۔۔۔:thinking:
 

عثمان قادر

محفلین
صرف 209 رنز کی دوری ہے یونس کی عثمان قادر جی۔اگر مصباح بھی ضد پکڑ لے تو اسے صرف 255 مزید رنز بنانے ہوں گے تین سینچریاں ایک اننگز میں مکمل کرنے کے لیے۔
میں نے تو کہا تھا آپ ہی مذاق سمجھ رہے تھے ۔۔۔۔۔۔ یونس کی ڈبل سینچری کے زیادہ چانس ہیں ۔۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
میچ کے ساتھ ساتھ کھائی پکائی بھی چل رہی ہے۔اس کھانے پکانے کے چکر میں تو ولیمے کی حاضری بھی رہ گئی۔سمائلس

fun.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین

ابن توقیر

محفلین
سینچری تو قبلہ ایک ہی ہوگی ایک اننگز میں چاہے کوئی پانچ سو بنا لے :)

ھاھا۔بھیا جی یہ تو ہے کہ ریکارڈ میں ایک ہی ہوگی مگر وہ کیا ہے نا کہ "معشومے" نا دل خوش ہوجُلسی۔اگر تین اک سینچری کے برابر سکور کرجائے خان بابا تو۔سمائلس
 

محمد وارث

لائبریرین
ھاھا۔بھیا جی یہ تو ہے کہ ریکارڈ میں ایک ہی ہوگی مگر وہ کیا ہے نا کہ "معشومے" نا دل خوش ہوجُلسی۔اگر تین اک سینچری کے برابر سکور کرجائے خان بابا تو۔سمائلس
جب ریکارڈ میں ایک ہی ہونی ہے تو پھر خان بابا چاہے دس بنا لیں، بقول خان بابا کے ہمسائے کہ، سینچری سینچری ہوتی ہے چاہے ایک ہو چاہے تین :)
 

ابن توقیر

محفلین
جب ریکارڈ میں ایک ہی ہونی ہے تو پھر خان بابا چاہے دس بنا لیں، بقول خان بابا کے ہمسائے کہ، سینچری سینچری ہوتی ہے چاہے ایک ہو چاہے تین :)

ھاھاھا۔بہت ہی بہترین بھیا جی۔اس رئیسانی محاورے کے یہاں استعمال نے بے ساختہ قہقہے نکلوادیے۔سُپرسمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
یونس خان 108 مصباح الحق 61 رنز پر کھیل رہے ہیں۔دونوں کی ساجھے داری 126 رنز کی جبکہ شہزادوں کا مجموعی سکور 255 رنز ہوچکا ہے۔7 شہزادے ڈریسنگ روم میں بلے بازی کیے بغیر بیٹھے ہیں فی الحال۔
 
Top