تعارف پتھر کی طرح اگر میں چپ ہوں

شکریہ مدھو ۔مجھے اتنی اچھی لکھنی اتی نا اردو تو اپکو جواب لکھتی :) بہت اچھا لکھا ۔۔اور اس سے زیادہ اچھا تو خوش امدید کسی نے کہا نہی ہے مجھے ۔شکریہ بہت :)
مدیحہ آپا کو اس بے تکلفی سے "مدھو" کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ دونوں کی دوستی بہت پرانی ہے:nerd:
 
وعلیکم السلام محترمہ ارم خاتون صاحبہ !
جی ہم جانتے ہیں کہ آپکو ارم ناز ہی کہتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات تو ہے نہیں عرصہ دراز سے یہی کہتے چلے آئے ہیں ۔۔کون سا کوئی نئی بات ہے ۔ :p محفل کے کچھ ارکان کے باعث آپ یہاں کی قاری ہیں تو اُن ارکان کے نام لکھنے میں کیا قباحت تھی بھلا ۔۔۔ اور بڑی ہمت دکھائی رجسٹریشن کرنے میں ویسے ہمت بندھائی کس نے تھی یہ نہیں بتایا آپ نے :battingeyelashes:
آپ اگر اُمید نہ بھی کرتیں نا تب بھی آپ کو یہاں پڑھنے سیکھنے کو کافی کچھ ملنے والا ہے بس خاطر جمع رکھیئے۔:heehee: اب جتنی اردو آپ نے یہاں لکھی ہے اچھی خاصی ہی ہے ۔۔اور اب آپ کی اس اردو کی شان اقدس میں کیا کورنش بجا لائیں ۔ :battingeyelashes:
اوہ آپکو خوش آمدید کہنا تو یاد ہی نہیں رہا ۔۔خیر پاس کیجئے یا برداشت کیجئے اردو محفل پر ہماری جانب سے خوش آمدید قبول کیجئے۔ :)
یہ تو معاملہ کچھ گٹھ جوڑ سا دِکھے ہے بھئی :thinking:
 
شکریہ مدھو ۔مجھے اتنی اچھی لکھنی اتی نا اردو تو اپکو جواب لکھتی :) بہت اچھا لکھا ۔۔اور اس سے زیادہ اچھا تو خوش امدید کسی نے کہا نہی ہے مجھے ۔شکریہ بہت :)

اس لوڈ شیڈنگ کے دور میں :idea2: :lightbulb: بتیوں اور ستارے موتیوں:lamp::star: سے بھر کر ویلکم کیا ہم نے۔۔۔
اور کریڈٹ مدیحہ صاحبہ کا :applause: واہ واہ واہ :waiting:
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
السلام علیکم ،
نام سے تو واقف ہو چکے ہیں آپ سب ۔۔مجھے ارم ناز کہتے ہیں۔ محفل کے کچھ ارکان کے باعث یہاں کی ایک خاموش قاری تو عرصے سے ہوں لیکن رجسٹریشن کی ہمت آج ہوئی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ یہاں بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو ملے گا۔مزید کچھ جاننا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن کمپیوٹر پر اردو لکھنے میں بہت زیادہ مہارت نہیں لہٰذا ما حضر پر اکتفا کیجیے گا کہ ہر دو فریقین کی عزت اسی میں ہے۔خوش رہیں:)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:welcome:
آپ کی ہمت قابل داد ہے۔
یقیناً آپ کویہاں بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو ملے گا۔
لگے رہیے، کمپیوٹر پر اُردو لکھنا اتنا مشکل بھی نہیں، کوشش جاری رکھیے، بہت جلد کامیابی ملے گی، اور کمپیوٹر پر اردو لکھنا آپ کے لیے آسان ہوجائے گا، ان شاء اللہ
 
ارم ناز

محفلین

شکریہ سر
 
نایاب

لائبریرین
محترم ارم ناز بہنا بٹیا آپ کو محفل اردو پر دلی خوش آمدید
اللہ تعالی آپ کی محنت قبول فرماتے شاندار کامیابی سے نوازے آمین
تعلیم کی بنیاد ؟ یہ مضمون نصاب تعلیم ترتیب دینے میں مددگار ہوتا ہے کیا ۔؟
فاونڈیشن آف ایجوکیشن :)
 
Top