پتہ کرو: عمران خان نیازی نے پھر اپنی ناقص علمی کا مظاہرہ کردیا؟

جاسم محمد

محفلین
یہ سب مراسلے بہت اچھے ہیں، لیکن کیا ان سے نصب شدہ وزیراعظم کی کم علمی سے ہوئی بے ادبی پر کوئی اثر پڑے گا؟
ایک بار نواز شریف نے بھارت جا کر تقریر کی تھی کہ ہم دونوں ایک ہی ہیں بس درمیان میں ایک سیاسی دیوار ہے۔ یعنی سیدھا سیدھا پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ کی ہی نفی کردی۔ اس کے باوجود تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے۔
جب ملکی سالمیت سے متعلق اتنے خطرناک بیان پر پوری قوم ٹس سے مس نہ ہوئی اور میاں صاحب کو سر پر بٹھا لیا۔ تو غزوہ بدر اور احد کی مختلف تشریح کرنے پر کیا ہو جائے گا؟ کچھ بھی نہیں ہوگا۔
 
ابوعبید

محفلین
جو ناانصافی کی مثالیں آپ نے پیش کی ہیں وہ ایکسیپشن ہیں معمول نہیں۔
حجاب اور مسلمانوں سے نفرت یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
رشتوں کی بے قدری اور بے حسی ، ماں ، بہن بیٹی جیسے مقدس رشتوں کو گندی نظر سے دیکھنا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
جنسی بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ کے شکار معاشرے میں بچوں کی ولدیت کا مشکوک ہونا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
جانوروں کے لیے جان کی بازی لگا دینے والے اصول پرست انسان اپنے خون کے رشتوں کو جو اہمیت دیتے ہیں وہ ایکسیپشن ہے ؟؟؟
کتنی ہی بار لاکھوں بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور ابھی بھی جی نہیں بھرا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟

صدقے جاوٗں آپ کی اس ایکسیپشن اور اس بے تکی دلیل پہ ۔ نفرت اور تعصب کے شکار یہ معاشرے آپ کے آئیڈیل ہو سکتے ہیں کم از کم میرے لیے تو بالکل بھی نہیں ۔
باقی چوہدری صاحب کی بات سو فیصد درست ہے کہ لڑی ہمیشہ کی طرح اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے ۔
 
ابوعبید

محفلین
معاشرتی بدحالی سے تنگ آکر جب انسان ہجرت کرتے ہیں تو پہلی کوشش مغرب ہی ہوتی ہے۔ کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ یہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہے
انصاف کے بول بالا ہونے کی وجہ سے وہاں ہجرت نہیں کرتے ہمارے لوگ ۔ بلکہ پیسے کے لالچ کی وجہ سے کرتے ہیں ۔
 
سید عمران

محفلین
ڈکلیئر کرنے والے کون تھے؟ مسلم اکثریت ارکان اسمبلی۔
بھارت میں جب ہندو اکثریت ارکان اسمبلی مسلم اقلیت کے خلاف قانون سازی کرتے ہیں تو آپ کو مرچیں کیوں لگ جاتی ہیں کہ یہ نا انصافی و خلاف شریعت اقدام ہیں؟
مرچیں لگائیں گے تو لگے گی۔۔۔
جیسے آپ کو لگتی ہے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
جن مذہبی احباب کو ابھی بھی شبہ ہے کہ عمران خان نے کوئی گستاخی کی ہے۔ وہ اہل سنت و جماعت کے ایک عالم کی یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
حجاب اور مسلمانوں سے نفرت یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
رشتوں کی بے قدری اور بے حسی ، ماں ، بہن بیٹی جیسے مقدس رشتوں کو گندی نظر سے دیکھنا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
جنسی بے راہ روی اور اخلاقی گراوٹ کے شکار معاشرے میں بچوں کی ولدیت کا مشکوک ہونا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
جانوروں کے لیے جان کی بازی لگا دینے والے اصول پرست انسان اپنے خون کے رشتوں کو جو اہمیت دیتے ہیں وہ ایکسیپشن ہے ؟؟؟
کتنی ہی بار لاکھوں بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور ابھی بھی جی نہیں بھرا ، یہ ایکسیپشن ہے ؟؟
یہ مغربی معاشرہ کی اخلاقی گراوٹ کی چند مثالیں ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں عام عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔ بے گناہ لوگ جیلوں میں بند ہوں۔ مجرم کھلے عام باہر پھر رہے ہوں۔ ایسا مغرب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
آپ مغرب کے طرز معاشرت پر تنقید کر سکتے ہیں۔ ان کے نظام انصاف پر نہیں۔ کیونکہ یہ دیگر دنیا سے بہت بہتر ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
انصاف کے بول بالا ہونے کی وجہ سے وہاں ہجرت نہیں کرتے ہمارے لوگ ۔ بلکہ پیسے کے لالچ کی وجہ سے کرتے ہیں ۔
پیسا تو دیگر مسلم ممالک میں بھی بہت ہے۔ لیکن اچھی طرح معلوم ہے کہ وہاں انسان کو وہ عزت و تکریم نہ ملے گی جو مغرب میں انسانی حقوق کی بدولت ملتی ہے۔
 
ابوعبید

محفلین
یہ مغربی معاشرہ کی اخلاقی گراوٹ کی چند مثالیں ہیں
چند ۔ :)
عام عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔ بے گناہ لوگ جیلوں میں بند ہوں۔ مجرم کھلے عام باہر پھر رہے ہوں
عام عوام کو واقعی انصاف مل رہا ہے ۔ عراق، افغانستان ، لیبیا ، فلسطین ، شام ان سب کی عام عوام کو انصاف مل چکا ہے اور دیکھتے ہیں کس اسلامی ملک کی باری ہے ۔

مجرم کھلے عام باہر پھر رہے ہوں
مجرم ضروری نہیں برے حلیے میں ہو ، وہ سوٹ بوٹ میں ملبوس بہت بڑے ملکی عہدے پہ براجمان بھی ہو سکتا ہے ۔
 
سید ذیشان

محفلین
جن مذہبی احباب کو ابھی بھی شبہ ہے کہ عمران خان نے کوئی گستاخی کی ہے۔ وہ اہل سنت و جماعت کے ایک عالم کی یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
اس سے تو بظاہر یہی معلوم ہوتا کہ جن علماء کو پہلی پوسٹ میں نقل کیا گیا ہے وہ قرآن سے نابلد ہیں، یا پھر عوام کو فلٹر شدہ چیزیں پہنچانا چاہتے ہیں۔
 
جن مذہبی احباب کو ابھی بھی شبہ ہے کہ عمران خان نے کوئی گستاخی کی ہے۔ وہ اہل سنت و جماعت کے ایک عالم کی یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
عیسی کا گواہ موسی پہلی بات یہ کوئی عالم نہیں انجنیر ہے دوسری بات حضور جو شخص خود اصحابِ رسول پر طعن و تشنیع کرتا ہو اس کی بات اس معاملہ میں دلیل ہو سکتی ہے
نقلِ کفر، کفر نہ باشد
 
سید ذیشان

محفلین
عیسی کا گواہ موسی پہلی بات یہ کوئی عالم نہیں انجنیر ہے دوسری بات حضور جو شخص خود اصحابِ رسول پر طعن و تشنیع کرتا ہو اس کی بات اس معاملہ میں دلیل ہو سکتی ہے
نقلِ کفر، کفر نہ باشد
مہربانی کر کے جو بات کی گئی ہے اس پر بحث کریں۔ کسی پر الزام لگانے سے آپ کی دلیل میں قوت نہیں آ جائے گی۔
 
Top