1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
چار سال ہونے والے ہیں
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میںکتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
جب تک خود سے کھانا بنانا نہیںشروع کیا تو ہر کھانے کے وقت۔ اب نہ ہونے کے برابر کہ گھر میں ہی پاکستانی کھانے ہی کھانے
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
اردو اور سرائیکی
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں گنتےہیں؟
فننش یا پھر مادری زبانوںمیںسے کوئی ایک
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
جہاںرہتے ہیں وہی ہمارا وطن ہوتا ہے۔ اگر پیدائشی وطن کی بات کریں تو اس حوالے سے نہیںرونا آیا ابھی تک، شاید بہتری کی توقع ہے مجھے ابھی بھی
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟
اف اللہ، کیسے کیسے سڑیل لوگ ہوتے ہیں، چند ایک کو چھوڑکر
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
والدہ اور بھائی بہنوںکی
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟
ادھر نام سے مسلمان ہوتے ہیں ادھر اعمال سے مسلمان ہیں
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
دونوں ہی میں
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
جو اچھا لگا وہ تو کسی بھی زبان سے ہو سکتا ہے۔ میرے پاس بہت سارے گانے ایسے بھی ہیںجن کی زبان آج تک مجھے نہیںمعلوم ہو سکی۔ لیکن اچھے لگتے ہیں تو بس لگتے ہیں نا
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
دیکھنے والے کی نگاہ پر ہے کہ اسے کہاںدکھائی دے۔ مردوں میںحسن ہوتا ہی برائے نام ہے۔ خواتین میں کم یا زیادہ خوبصورت کہہ کر کسی کا دل دکھانے سے فائدہ
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
اگر پہاڑوںکی بات ہو تو پاکستان، وہ بھی بلوچستان کے بنجر و بیابان پہاڑ۔ ورنہ دیگر یہاںکا جغرافیائی حسن بہت اچھا ہے