پرفیکٹ بیوی۔۔۔۔؟

arifkarim

معطل
عجیب لاجک ہے صاحب، ہم تو اپنی بیوی کو نہیں سنبھالتے، وہ بیچاری ہمیں سنبھالتی ہے۔
ہمارے ایک دوست ہیں۔ انکی محترمہ جب کام پر جاتی ہیں تو دو بلونگڑے والد صاحب کے حوالہ کر دئے جاتے ہیں۔
ایک دن ہم انکے گھر گئے تو دیکھا کہ بچوں نے ادھم برپا کیا ہوا تھا ۔ہمنے کہا دو تو بچے ہیں وہی سنبھالے نہیں جا رہے۔ وہ بولے میں انہیں کہاں سنبھال رہا ہوں، یہ دونوں شیطان اماں کی غیر موجودگی میں مجھے سنبھالتے ہیں :LOL:
 
محترم آپی جان۔۔۔چاہیے تو جاندار مگر ڈر لگتا ہے ۔۔۔آپ کو ئی امید دلائیں نا کہ وہ ایسی نہیں ہوگی۔۔
مل جائے گی ایسی بیوی، مگر ایک چھوٹا سا کام پہلے کرنا ہو گا.
یہ ساری خصوصیات پہلے اپنے اندر پیدا کرنی ہوں گی. :)
 
پہلی ہو گئی جو چوتھی کا سوچ رہے ہیں؟
زیک آپ تو پہلے ہی قدم پر ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔۔۔ابھی سے ذہن بنائیں گے تو ہی ارادوں کو عملی جامہ پنہا سکیں گے۔۔۔پہلی تو ہونے والی ہے دوسری آپ تلاش کر رکھیں۔۔۔ہم اپنی بات کے پکے ہیں بے فکر رہیں۔۔آپ کو پتہ ہے ۔۔ایران میں عورتو ں نے اس بات کے لیے مظاہرے کیے تھے کہ چار چار شادیاں کرو۔۔۔اب بندہ کیا کرے۔۔
 
مل جائے گی ایسی بیوی، مگر ایک چھوٹا سا کام پہلے کرنا ہو گا.
یہ ساری خصوصیات پہلے اپنے اندر پیدا کرنی ہوں گی. :)
تابش بھائی کچھ خامیاں مجھ میں ہیں۔۔۔اور کچھ غلطیاں مجھ سے ہوئی بھی ہیں۔۔لیکن میں انہیں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔۔۔آپ تو میرے بڑے بھائی ہیں آپ میرے لیے دعا کریں میں خود کو ایسا بنانے میں کامیاب ہو جاؤں کہ مجھ سے میرا اللہ راضی ہو جائے۔۔میری ہر ایک عادت اسوۃ نبوی کے مطابق ہو جائے۔۔۔پھر مجھے امید میرا اللہ مجھے ضائع نہیں کرے گا اور میرے نصیبے میں بھی ہر وہ چیز کردے گا جو میرے لیے بہتر ہے۔۔
 
فہیم

لائبریرین
12963680_10153833181462949_904854258100477783_n.jpg
 
وجی

لائبریرین
پرفیکٹ بیوی نہ کبھی تنگ کرتی ہے۔۔
نہ کبھی جھوٹ بولتی ہے۔۔۔
نہ کبھی دھوکا دیتی ہے۔۔۔
نہ کبھی شک کرتی ہے۔۔۔
نہ کبھی اونچی آواز میں بات کرتی ہے۔۔
نہ کبھی شوہر سے بے جا فرمائیشیں کرتی ہے۔۔
نہ کبھی طعنے دیتی ہے ۔۔۔
نہ کبھی بات کا بتنگر بناتی ہے۔۔۔
اورمزے کی بات یہ ہےکہ۔۔۔۔!
۔
نہ ہی اس دنیا میں پائی جاتی ہے۔۔
ارے آپکو بات کچھ اس طرح کہنی چاہیئے تھی ۔
ایک بیوی کی قسم وہ ہے جو نہ کبھی تنگ کرتی ہے۔۔ نہ کبھی جھوٹ بولتی ہے۔۔۔ نہ کبھی دھوکا دیتی ہے۔۔۔ نہ کبھی شک کرتی ہے۔۔۔ نہ کبھی اونچی آواز میں بات کرتی ہے۔۔ نہ کبھی شوہر سے بے جا فرمائیشیں کرتی ہے۔۔ نہ کبھی طعنے دیتی ہے ۔۔۔ نہ کبھی بات کا بتنگر بناتی ہے۔۔۔

اور دوسری بیوی جو سب کے پاس ہے ۔
 
ہمارے ایک دوست ہیں۔ انکی محترمہ جب کام پر جاتی ہیں تو دو بلونگڑے والد صاحب کے حوالہ کر دئے جاتے ہیں۔
ایک دن ہم انکے گھر گئے تو دیکھا کہ بچوں نے ادھم برپا کیا ہوا تھا ۔ہمنے کہا دو تو بچے ہیں وہی سنبھالے نہیں جا رہے۔ وہ بولے میں انہیں کہاں سنبھال رہا ہوں، یہ دونوں شیطان اماں کی غیر موجودگی میں مجھے سنبھالتے ہیں :LOL:
آپ نے سے ذرا تفصیل سے پوچھنا تھا کہ یہ کیسے سنبھالتے ہیں آپکو ؟؟؟
 
ارے آپکو بات کچھ اس طرح کہنی چاہیئے تھی ۔
ایک بیوی کی قسم وہ ہے جو نہ کبھی تنگ کرتی ہے۔۔ نہ کبھی جھوٹ بولتی ہے۔۔۔ نہ کبھی دھوکا دیتی ہے۔۔۔ نہ کبھی شک کرتی ہے۔۔۔ نہ کبھی اونچی آواز میں بات کرتی ہے۔۔ نہ کبھی شوہر سے بے جا فرمائیشیں کرتی ہے۔۔ نہ کبھی طعنے دیتی ہے ۔۔۔ نہ کبھی بات کا بتنگر بناتی ہے۔۔۔

اور دوسری بیوی جو سب کے پاس ہے ۔
واہ جی واہ مجھے ایسے ہی کہنا چاہیے تھا یہ تو اس سے بھی اچھا طریقہ تھا ۔۔۔۔۔۔خیر میں محفلین سے گزارش کردیتا ہو ں۔۔۔۔کہ اصل متن یہاں ملاحظہ ہو۔۔۔
 
Top