پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

اگر کوئی آپ سے بھلائ کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کی ضرورتوں کا آپ سے وابستہ ہونا آپ پر اللہ ذوالجلال کا خاص کرم ہے ۔
 
انسان اپنے دفاع میں بہت کچھ کر سکتا ہے ۔مگر اسے کسی نہ کسی رشتے کی خاطر خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے ۔اور یہ ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے۔
 
زندگی بہت تھوڑی ہے کسی سے نفرت یا کسی کا برا سوچ کر شاید ہم اپنی اناکی تسکین تو کر لیں،مگر یقین جانیے ہمارے اندر کا انسان کبھی خوش نہیں رہ پائے گا۔
 
انسان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ جانے والی چیز کے ملال میں مبتلا رہتا ہے ۔۔۔اور آنے والی چیز کی خوشی اسے مسرور نہیں کرتی۔
 
جب تک انسان کی ضرورتیں کم رہیں تب تک اس کے ضمیر میں دم رہتاہے جیسے جیسے ضرورتیں بڑھتی ہیں ویسے ویسے انسان کے ضمیر میں دم بھی کمزور ہوتا جاتا ہے ۔
 
احمقوں سے کبھی بحث نہیں کرنی چاہیےوہ کھینچ کر تمہیں اپنی سطح پر لے جائیں گے اور پھر تجربے سے تمہیں مات دے دیں گے۔
 
اگر آپ کی آنکھ میں کسی کے لیے رضامندی ہے تو آپ کو اسکا کوئی عیب دکھائی نہیں دے گا۔لیکن اگر آپ ناراضگی کی نظر سے دیکھیں گے تو پھر عیب ہی عیب نظر آئیں گے۔اور اچھائیاں چھپ جائیں گي۔
 
اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ بھلائی کرو کیونکہ جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے۔چاہے کانٹے جتنے بھی لگ جائیں۔۔
 
Top