پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

دنیا بے وفا اور انتہائی ناقابل اعتبار ہے اس سے فائدہ وہی شخص اٹھاتاہے جو اسے مخلوق خدا کی اصلاح اور فلاح میں لگا دیتاہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
جن کے دلوں میں رحم،طبیعت میں سادگی ،احساس میں خلوص اور سوچ میں سچائی ہے ۔۔ایسے انسانوں کا وجود ’’ اللہ‘‘ کی طرف سے مخلوق کے لیے نعمت ہے۔
 
کسی دانا شخص نے کیا خوب کہا ہے ۔۔۔
یہ مت کہا کروکہ میں بے نماز ہوں۔۔بلکہ یہ کہا کرو میں اتنا بے نصیب اور بد بخت ہوں کہ اللہ نے اپنے سامنے کھڑاکرنے کے لائق ہی نہیں سمجھا۔۔
 
چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے بڑے رشتوں میں ایسے بدگمانی کے سوراخ کردیتی ہے کہ انسان ساری عمر ان سوراخوں میں وضاحتوں کی اینٹیں لگا کر بھی اپنے خوبصورت رشتوں کو بچا نہیں سکتا ۔۔
 
Top