پسندیدہ اقوال زرّیں، سنہری باتیں۔۔سید لبید غزنوی

يا أحبتي علّق قلبك بربك
وفوض أمرك لخالقك
فكل خير بيده
وكل رزق مفاتحه بيده
خلَقك، ورَزقك، وعلّمك، ودبّرك
)يُدبر الأمر من السماء إلى الأرض
(
 
کیاآپ نےدیکھاکہ آج کل لوگ موبائل فون کےساتھ کیسےمشغول ہوتےہیں؟
صبح کےوقت،شام کےوقت،نمازسے پہلے،نمازکےبعد،نیندسےپہلے،نیند کےبعد،
سلف(صحابہ کرام،تابعین اورتبع تابعین)بھی ایسےہی مشغول رہاکرتےتھےلیکن
موبائل فون کےساتھ نہیں بلکہ "قرآن کےساتھ
."
 
خداوند تعالٰی متحمل بھی ہے اور رحیم و کریم بھی۔ وہ گناہ گاروں کو توبہ کے لئے مہلت دیتا ہے۔ توبہ کرنے والوں کو دامن رحمت میں ڈھانپ لیتاہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
نطفے کو خوبصورت انسان بنا دینا اللہ تعالٰی کی قدرت کا اعجاز ہے۔ پانی کی بوند پر ایسے نقش و نگار کوئی نہیں بناسکتا۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
جب تو خدا سے مغفرت و عطا کا طالب ہے تو جن لوگوں کی امیدیں تیری ذات سے وابستہ ہیں تو انہیں بھی محروم و مایوس نہ کر۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
مصیبت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ ہمت سے اس کامقابلہ کرنا چاہیے۔ ہمت طاقت سے زیادہ کام کرتی ہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
 
Top