اگر انسان بننا چاہتے ہو تو ساری انسانیت کا احترام کرو۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #823 وقت روئی کے گالوں کی مانند ہے۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس سے قیمتی پارچہ جات بنا لو، ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے دور اٹھا پھینکیں گی۔
وقت روئی کے گالوں کی مانند ہے۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس سے قیمتی پارچہ جات بنا لو، ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے دور اٹھا پھینکیں گی۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #826 کسی سی اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
کسی سی اتنی نفرت نہ کرنا کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت نہ کرنا کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #827 ہمارا اچھا وقت دنیا کو بتاتا ہے کہ ’’ہم کیا ہیں؟‘‘ اور ہمارا برا وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ’’ دنیا کیا ہے؟‘‘
ہمارا اچھا وقت دنیا کو بتاتا ہے کہ ’’ہم کیا ہیں؟‘‘ اور ہمارا برا وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ’’ دنیا کیا ہے؟‘‘
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #831 اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔
اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب شام کو واپس گھر جاتےہیں تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا ہیں ۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #834 دو طرح سے چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے دوسرا غرور سے۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #835 کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تمہیں دینے والا اور اسے دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطاکر سکتا ہے اور آپ سے واپس بھی لے سکتا ہے ۔
کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تمہیں دینے والا اور اسے دینے والا ایک ہی ہے اللہ ۔ وہ یہ اُسے عطاکر سکتا ہے اور آپ سے واپس بھی لے سکتا ہے ۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #836 دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو ، وفا کرنے والے دوست اکثر غریب ہوتے ہیں ۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #838 سوچیں بغیر عمل کے خیالی پلاؤ اور عمل بغیر سوچ کے ڈراؤنے خواب ہوا کرتے ہیں۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #839 عادتیں نسلوں کا پتہ دیتی ہیں ماتھے پہ کسی کے کچھ لکھا نہیں ہوتا۔
سید لبید غزنوی محفلین اگست 16، 2017 #840 جسکی نماز اچھی، اسکی زندگی اچھی، جسکی زندگی اچھی، اسکی موت اچھی، جسکی موت اچھی، اسکی قبر اچھی، جسکی قبر اچھی، اسکی آخرت اچھی، جسکی آخرت اچھی، اسکی جنت پکی، اسلیے محترم قارئین۔۔۔ نماز کو کبھی نہ چھوڑو۔۔۔
جسکی نماز اچھی، اسکی زندگی اچھی، جسکی زندگی اچھی، اسکی موت اچھی، جسکی موت اچھی، اسکی قبر اچھی، جسکی قبر اچھی، اسکی آخرت اچھی، جسکی آخرت اچھی، اسکی جنت پکی، اسلیے محترم قارئین۔۔۔ نماز کو کبھی نہ چھوڑو۔۔۔