تمام کاموں میں خدا پر بھروسہ کرو ۔ ہمارے اس ضعیف وجود کو اگر خداوند عالم لمحہ بھر کے لئے بھی ہمارے حال پر چھوڑ دے تو سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہ ہوگا ہمیشہ خدا کی یاد میں رہو ۔ خدا ہی سے ہر چیز مانگو ۔
کوئی ملک اس وقت تک غلام نہیں ہوسکتا جب تک اس کے اپنے لوگ غداری نہ کریں کیونکہ اکیلا لوہا جنگل سے ایک لکڑی نہیں کاٹ سکتا جب تک لکڑی اس سے مل کر کلہاڑی نہ بنے۔
زندگی میں خود کو کبھی کسی انسان کا عادی مت بنانا، کیونکہ انسان بہت خودغرض ہے۔ جب آپ کو پسند کرتا ہے تو آپ کی برائی بھول جاتا ہے اور جب آپ سے نفرت کرتا ہے تو آپ کی اچھائی بھول جاتا ہے۔
ہم میں سے زندہ وہی رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔ جو دلوں میں زندہ رہے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور دلوں میں زندہ وہی رہتے ہیں جو خیر بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ محبتیں بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آسانیاں بانٹتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔