پسندیدہ محفلین

ٹرومین

محفلین
آٹھ دس سال مستقل لگانے والے کچھ نہیں کہہ رہے ہیں جبکہ مجھے یہاں جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور میں روش توڑنے کی ابتداء کر دوں !
آپ روش توڑنے کی ابتدا کرچکی ہیں، ذیل کی پوسٹ ملاحظہ فرمائیں: :)
ایسے تھریڈز مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا کے جھوٹے بکھیڑے، تاہم وقتی خوشی کے حصول کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
ٹرومین

محفلین
حقیقی تبصرے حقیقی زندگی کے لیے ہوتے ہیں۔۔۔ خیالی کے لیے نہیں۔
خیالی زندگی پر (آپ کے تئیں) حقیقی تبصرہ:)
ایسے تھریڈز مصنوعی عاجزی اور مستقل دھوکے میں رکھنے والے جملوں کا بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا کے جھوٹے بکھیڑے، تاہم وقتی خوشی کے حصول کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔
 
ٹرومین

محفلین
میرا پسندیدہ محفلین مسز محمد وارث، محفل کا رکن نہ ہونے کی وجہ سے :)

اب اگر کوئی یہ پوچھے کہ محفلین ہے بھی اور نہیں بھی تو عرض ہے کہ یہ ایک دس سالہ دکھ بھری داستان ہے، آپ سن کے کیا بھی کریں گے :)
اس حساب سے تو سارے اراکین ناپسندیدہ ٹھہرے۔ :eek:
 
یہاں ادب کے ساتھ اختلاف کروں گا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا۔:) ذیل میں محفل کے چند اراکین کی ملاقات کے احوال کے لنک پیش خدمت ہیں۔ یہاں اور بھی بہت سارے محفلین کی ملاقات کا احوال ہے۔ یہ سب انہی تھریڈز کی بدولت ہے۔ :)
ایک سابق محفلین سے ملاقات!
وارث فاتح ملاقات
سید لبید غزنوی صاحب سے ملاقات
محفل کے دوستوں سے ملاقات (حصہ اول) تذکرہ سالگرہ محفل
میری رائے کوئی گندم نما سوال تھا ہی نہیں، جس کا جواب آپ ایسے چنے سے دے رہے ہیں۔ ادب کے ساتھ اختلاف کرنے کا شکریہ
 
ٹرومین

محفلین
میری رائے کوئی گندم نما سوال تھا ہی نہیں، جس کا جواب آپ ایسے چنے سے دے رہے ہیں۔ ادب کے ساتھ اختلاف کرنے کا شکریہ
میرا جواب ہلکے پھلکے انداز میں بطور مزاح تھا۔ اگر آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو اس کے لئے دلی معذرت:)
 
ٹرومین

محفلین
یہ عجب منطق ہے قبلہ آپ کی۔ آپ نے آٹھ دس بارہ چودہ محفلین کا ذکر کیا ہے اپنی پوسٹ میں، مطلب جن کا ذکر نہیں وہ آپ کے ناپسندیدہ ہیں؟ :hatoff:
نہیں میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا۔:)
چلئے اس کو یوں کرلیتے ہیں۔
اس حساب سے سارے غیر محفلین آپ کے پسندیدہ ٹھہرے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
نہیں میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا۔:)
چلئے اس کو یوں کرلیتے ہیں۔
اس حساب سے سارے غیر محفلین آپ کے پسندیدہ ٹھہرے۔:)
میرے خیال میں یہ بھی غلط ہے۔ آپ کا سوال تھا کہ آپ کا پسندیدہ محفلین کون ہے اور کس وجہ سے؟ آپ وجہ کو کون سے کنفیوز کر رہے جناب۔
 
ٹرومین

محفلین
میرے خیال میں یہ بھی غلط ہے۔ آپ کا سوال تھا کہ آپ کا پسندیدہ محفلین کون ہے اور کس وجہ سے؟ آپ وجہ کو کون سے کنفیوز کر رہے جناب۔
کچھ پوسٹ کرنے کے حوالے سے ابھی نیا بھی ہوں اور کچا بھی۔ آپ جیسے اہل علم کی اصلاح اگر یونہی ہم رکاب رہی تو ان شاء اللہ جلد ہی بہت کچھ سیکھ جاؤں گا۔:)
امید ہے کہ آئندہ بھی راہ نمائی کرتے رہا کریں گے۔:)
 
Top