الف نظامی
لائبریرین
گل دستہ نعت
حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں
کہا صدیق نے میری صداقت ان کا صدقہ ہےعمر ہیں ان کے شاہد وہ عدالت لے کے آئے ہیں
کہا عثمان نے میری سخاوت ان کا صدقہ ہےعلی دیں گے شہادت وہ شجاعت لے کے آئے ہیں
رہے گا یہ قیامت تک سلامت معجزہ ان کاوہ قرآن میں نور و ہدایت لے کے آئے ہیں
خدا نے رحمت للعالمیں خود ان کو فرمایاقسم اللہ کی رحمت ہی رحمت کے کے آئے ہیں
قناعت ، حریت ، فکر وعمل ، مہر و وفا ، تقویوہ انساں کے لیے عظمت ہی عظمت لے کے آئے ہیں
حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیںاخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں