پسند کے لفظ پر شاعری

احمد علی

محفلین
کون ہے جس نے مئے نہیں چکھی کون جھوٹی قسم اُٹھاتا ہے؟
مئے کدے سے جو بچ نکلتا ہے تیری آنکھوں میں ڈوب جاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اس جانِ مے کدہ کی قسم‘ بارہا جگر!
کل عالمِ بسیط پہ میں چھا کے پی گیا
(جگر مراد آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے​
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
(بشیر بدر)
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیں دکھاؤ زرد چہرا ، لیے یہ وحشت کی گرد چہرا
رہے گا تصویر درد چہرا جو روگ ایسے لگا کے بیٹھو

(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں ہی سا اک چہرہ کہ دیکھا تھا سرسری
اب کھل رہا ہے مجھ پہ کرامات کی طرح
(عباس تابش)
 
Top