پسند کے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
میں حیرت و حسرت کا ماراخاموش کھڑا ہوں ساحل پر
دریائے محبت کہتا ہے آ کچھ بھی نہیں پایاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
یوں تو بچھنے کو بچھی چادر سیلاب مگر
لہر کچھ اور بھی عریاں ہوئی طغیانی میں
(عدیم ہاشمی)
 

مغزل

محفلین
ہممم۔۔۔ لیجے قبلہ ۔۔:)

میں سراپا نماز ہوں اے عشق
تو اذاں دے رہا ہے ؟ حیرت ہے !
م۔م۔مغل
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبین نیاز میں
(علامہ)
 
Top