پنجابی کے چست فقرے

ڈاکٹرعامر شہزاد ایک سلجھے ہوئے اور نفیس اور وسیع القلب ممبر ہیں میرا نہیں خیال کہ وہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا برا منائیں :)
آپ کی بات بجا ہے۔ ان کی اسی چیز کی مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمارے دل کو تھوڑا سا دھڑکا لگا کہ ہم کہیں ایک اچھے دوست سے محروم نہ ہو جائیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بی بی کہنے کو تو بہت کچھ ہے، لیکن خیر الفاظ بچائے رکھتا ہوں کسی سنجیدہ لڑی کے لیے،
فی الحال آپ کو جو ناخوشگوار صورتحال کا مشاہدہ کرنا پڑا اس کے لیے میں کان پکڑ لیتا ہوں :notworthy:، شاید معافی تلافی کی صورت نکل آئے۔
اس کی ضرورت نہیں ہے جناب۔ آپ ایک نئے رکن ہیں، اس لیے اپنے پہلے مراسلے میں آپ کو یہاں کے ماحول کے بارے میں آگاہی دینا چاہی تھی۔ آپ کے انداز سے لگتا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کا کافی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بہرحال یہاں کچھ وقت گزاریں گے تو سمجھ جائیں گے۔
 
آپ کے انداز سے لگتا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ کا کافی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
یہ آپ کی غلطی فہمی ہے۔ یہ واحد سائٹ ہے جس کے لیے میں وقت نکالتا ہوں، وہ بھی صرف اپنی زبان کی محبت میں۔ ورنہ غم اور بھی زمانے میں محبت کے سوا۔ عموماً میرا آن لائن رہنا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ میرا کام کمپوٹر سے وابستہ ہے۔ شاید آپ کی غلطی فہمی کی وجہ یہ ہی ہے۔
بہرحال یہاں کچھ وقت گزاریں گے تو سمجھ جائیں گے۔
جی اندازہ ہو رہا ہے مجھے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ آپ کی غلطی فہمی ہے۔ یہ واحد سائٹ ہے جس کے لیے میں وقت نکالتا ہوں، وہ بھی صرف اپنی زبان کی محبت میں۔ ورنہ غم اور بھی زمانے میں محبت کے سوا۔ عموماً میرا آن لائن رہنا اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ میرا کام کمپوٹر سے وابستہ ہے۔ شاید آپ کی غلطی فہمی کی وجہ یہ ہی ہے۔
کس زبان کی بات کر رہے ہیں؟؟
 
پنجگالی۔ معذرت۔پنجابی جو بولی جاتی ہے اس کا معیار گھٹیا ہے۔ یہ قابل فخر بات نہیں۔ جگتوں کو چست فقرے کہنا ، گالی گلوچ کرنا اور اس پر فخر کرنا قابل افسوس ہے۔
گھٹیا کا تعلق زبان سے نہیں، انسان کے اپنے کردار سے ہوتا ہے۔ بکواس کرنے لگیں تو عرب بھی ایسی ایسی بات کرتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ قرآن کی زبان میں ایسی واہیات بھی بکی جا سکتی ہے۔ اس لیے کہا تھا آپ اپنے حلقہ احباب پر نظر ثانی کریں۔ زبان کا کوئی قصور نہیں۔
 
میرا حلقہ احباب میں اپ اور چوہدری شامل ہیں اور یہ افسوسناک باتیں اپ ہی سے سرزد ہیں
 
کس زبان کی بات کر رہے ہیں؟؟
بی بی بلا وجہ آپ بحث کو طول دے رہی ہیں۔ میرے سات سو سے اوپر مراسلے اٹھا کر دیکھیے کیا نظر آتا ہے ان میں۔ پنجابی کی حوالے سے فقط اتنا عرض کیا ہے کہ بنا سوچھے سمجھے لوگوں نے اس پر اعترضات کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے۔ جو حقیقت کے خلاف ہے۔
 
آخری تدوین:
میرا حلقہ احباب میں اپ اور چوہدری شامل ہیں اور یہ افسوسناک باتیں اپ ہی سے سرزد ہیں
اللہ تعالی مجھے آپ کے حلقہ احباب میں شامل ہونے سے محفوظ رکھے۔ جس طرح کی زبان آپ استعمال کر رہے ہیں وہ ہم نے نہیں سیکھی۔
 
دیکھیں۔میری ذات پر بات نہ کریں۔ میں نے کبھی کسی کی ذات پر بات نہیں کی۔
پنجگالی۔ معذرت۔پنجابی جو بولی جاتی ہے اس کا معیار گھٹیا ہے۔ یہ قابل فخر بات نہیں۔ جگتوں کو چست فقرے کہنا ، گالی گلوچ کرنا اور اس پر فخر کرنا قابل افسوس ہے۔
میں نے کونسا آپ کی شان میں گستاخی کی؟
ایک علاقائی زبان کی تضحیک کرنے کی آپ کو کس نے اجازت دی؟
آپ کی سوچ کا معیار انتہائی گھٹیا ہے
ایک پاکستانی ہونے کے ناتے سے ہر علاقائی زبان سے محبت ہمارے مزاج اور خون میں شامل ہونی چاہئے آپ کی باتوں سے بدبودار تعصب کے بھبھکے نکل رہے ہیں جب تک آپ پنجابی زبان کے بارے میں اس قسم کے الفاظ استمعال کریں گے تو لازمی آپ کی ذات بھی نشانہ بنے گی ہماری سوچ اتنی گھٹیا نہین کہ آپ کی علاقائی زبان کے بارے میں اس طرح کے الفاظ استمعال کریں اور اب آپ نے پنجابی کے بارے میں کچھ کہا تو مجھے بھی نہ روکیں اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا
 
اپ کسی زبان پر کوئی اعتراض کریں کوئی مضائقہ نہیں۔ ظاہر ہے ہر کوئی اس بات پر اپنا اوپینین رکھے گا۔ مگر بات کرنے کے بجائے کسی کو معطون کرنا کم ظرفی ہے
 
میری سوچ کا معیار اتنا گھٹیا نہیں کہ میں کسی علاقائی زبان پر اعتراض کروں پنجابی سندھی بلوچی پشتو سرائیکی سب ہماری علاقائی زبانیں ہیں کسی زبان کی تضحیک کرنا علاقائی تعصب کو فروغ دینا ہے اور یہ بہت ہی گھٹیا کام ہے
 
آپ نے خود پتھر پھینکا تھا جو پلٹ کر آیا ہے، میں شروع سے آپ کو منع کر رہا ہوں۔آپ سننے کے لیے تیار ہی نہیں۔

میں تو شروع سے کہہ رہا ہوں کہ موجودہ پنجابی نری گالم گلوچ ہے۔ بات بے بات گھٹیا جگت کو لگانا اور اس واہیات جگتوں پر فخر کرنا کونسی اچھی بات ہے۔ اس پر اعتراض کرو تو گالیاں
 
میری سوچ کا معیار اتنا گھٹیا نہیں کہ میں کسی علاقائی زبان پر اعتراض کروں پنجابی سندھی بلوچی پشتو سرائیکی سب ہماری علاقائی زبانیں ہیں کسی زبان کی تضحیک کرنا علاقائی تعصب کو فروغ دینا ہے اور یہ بہت ہی گھٹیا کام ہے

بلکل
مگر گالی گلوچ پر فخر کم نصیبی ہے
 
لاریب مرزا

محفلین
بی بی بلا وجہ آپ بحث کو طول دے رہیں ہیں۔ میرے سات سو سے اوپر مراسلے اٹھا کر دیکھیے کیا نظر آتا ہے ان میں۔ پنجابی کی حوالے سے فقط اتنا عرض کیا ہے کہ بنا سوچھے سمجھے لوگوں نے اس پر اعترضات کا طوفان کھڑا کر رکھا ہے۔ جو حقیقت کے خلاف ہے۔
بھائی صاحب جب آپ نے پوسٹ کی ہی ہے تو تبصرہ جات تو ہر طرح کے ہوں گے۔ آپ کو بھی غلط فہمی ہے کہ اس پر بحث ہو رہی ہے۔ والسلام!!
 
میں تو شروع سے کہہ رہا ہوں کہ موجودہ پنجابی نری گالم گلوچ ہے۔ بات بے بات گھٹیا جگت کو لگانا اور اس واہیات جگتوں پر فخر کرنا کونسی اچھی بات ہے۔ اس پر اعتراض کرو تو گالیاں
خان صاحب آپ کے لیے بس اتنا ہی
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
 
Top