پنجاب بک بورڈ کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج

جاسم محمد

محفلین
پنجاب بک بورڈ کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج
ویب ڈیسک / محمد عمیر بدھ 10 جولائ 2019
1738021-books-1562762493-910-640x480.jpg

پولیس نے نجی ناشر اور دو مصنفین کے خلاف 295 سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا فوٹو:فائل

fir-1562762379.jpg

لاہور: پولیس نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے الفاظ حذف کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

نہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے الفاظ حذف کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ نیو انارکلی پولیس نے جی ایف ایچ پبلشر اور دو مصنفین محمد حسین چوہدری اور مسز اعظمی اعظم کے خلاف 295 سی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اختر بٹ کے بیان پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بدنیتی اور دانستہ طور پر کتاب کے صفحہ نمبر 5 سے ختم نبوت سے متعلق الفاظ حذف کیے، ملزمان کی اس حرکت سے شہریوں کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے، ان کا یہ اقدام آئندہ نسلوں کو گمراہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں انتشار کا خطرہ ہے۔

کتاب کی نظر ثانی کے دوران ماہر مضمون نے اس غلطی کی نشاندہی کی اس کے باوجود ملزمان نے غلطی درست کیے بغیر کتاب شائع کی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مذکورہ کتاب پر پابندی لگادی ہے۔
 
یاقوت

محفلین
انتہائی دکھ کی بات ایک تسلیم شدہ اساسی عقیدہ سے چھیڑ خانی کوئی اچھی بات تو نہیں ہے ناں؟؟؟
جب ہم "کچھ حضرات" کو خود ہی موقع دیں گے تو پھر رونا کس بات کا؟؟؟؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
اس سیاق میں "اللہ تعالی کا آخری رسول" کے الفاظ کو نکالنے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔
ملزمان کا کوئی موقف سامنے آیا؟
مؤقف سامنے نہیں آیا البتہ قیاس یہی ہے کہ نئی کتب میں مذہبی عقائد سے متعلق زیادہ تفصیل میں جانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہی سرکاری کتب قادیانی اور دیگر مذاہب کے پاکستانی بچے بھی پڑھتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
نئی کتب میں مذہبی عقائد سے متعلق زیادہ تفصیل میں جانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔
تفصیل تو یہ ہرگز نہیں۔
کیونکہ یہی سرکاری کتب قادیانی اور دیگر مذاہب کے پاکستانی بچے بھی پڑھتے ہیں۔
قادیانی اور دیگر غیر مسلموں کو اپنے مذہب کی تعلیم حاصل کرنے کی آزادی ہے تو پھر یہ خوامخواہ فساد کو دعوت دینے والی بات ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قادیانی اور دیگر غیر مسلموں کو اپنے مذہب کی تعلیم حاصل کرنے کی آزادی ہے تو پھر یہ خوامخواہ فساد کو دعوت دینے والی بات ہے۔
یاد رہے کہ یہاں بات سرکاری درسی کتب کی ہو رہی ہے۔ کسی مسلک یا فرقہ کی اپنی مذہبی کتب کی نہیں۔
اگر آپ مذہب سے متعلق مغربی (آزاد) ممالک کی درسی کتب اٹھا کر دیکھیں تو وہاں بھی ان معلومات کو دبایا جاتا ہے جس سے طلبا کے مابین کوئی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مؤقف سامنے نہیں آیا البتہ قیاس یہی ہے کہ نئی کتب میں مذہبی عقائد سے متعلق زیادہ تفصیل میں جانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہی سرکاری کتب قادیانی اور دیگر مذاہب کے پاکستانی بچے بھی پڑھتے ہیں۔

اللہ کانام لیں۔۔۔
یہ "زیادہ تفصیل" والی دلیل بہت بودی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
یاد رہے کہ یہاں بات سرکاری درسی کتب کی ہو رہی ہے۔ کسی مسلک یا فرقہ کی اپنی مذہبی کتب کی نہیں۔
اگر آپ مذہب سے متعلق مغربی (آزاد) ممالک کی درسی کتب اٹھا کر دیکھیں تو وہاں بھی ان معلومات کو دبایا جاتا ہے جس سے طلبا کے مابین کوئی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔

غیر مسلم طلباء کے لیے اخلاقیات کا مضمون موجود ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
یاد رہے کہ یہاں بات سرکاری درسی کتب کی ہو رہی ہے۔ کسی مسلک یا فرقہ کی اپنی مذہبی کتب کی نہیں۔
اگر آپ مذہب سے متعلق مغربی (آزاد) ممالک کی درسی کتب اٹھا کر دیکھیں تو وہاں بھی ان معلومات کو دبایا جاتا ہے جس سے طلبا کے مابین کوئی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔
اصولی طور پر تو یہ بات ٹھیک ہے کہ مذہبی تعلیم میں متنازعہ باتوں سے بچا جائے۔ لیکن جس خاص معاملے کے لیے آپ نے لڑی کھولی ہے وہاں اس اصول کا اطلاق نہیں ہوتا۔
ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں میں ہرگز متنازعہ نہیں رہا، اور قرآن نے واضح الفاظ میں اس کا اعلان کر دیا ہے۔
 
یاقوت

محفلین
یاد رہے کہ یہاں بات سرکاری درسی کتب کی ہو رہی ہے۔ کسی مسلک یا فرقہ کی اپنی مذہبی کتب کی نہیں۔
اگر آپ مذہب سے متعلق مغربی (آزاد) ممالک کی درسی کتب اٹھا کر دیکھیں تو وہاں بھی ان معلومات کو دبایا جاتا ہے جس سے طلبا کے مابین کوئی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔

یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
تجھے ہم ولی سمجھے جو نہ بادہ خوار ہوتا
 
یاقوت

محفلین
مؤقف سامنے نہیں آیا البتہ قیاس یہی ہے کہ نئی کتب میں مذہبی عقائد سے متعلق زیادہ تفصیل میں جانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ کیونکہ یہی سرکاری کتب قادیانی اور دیگر مذاہب کے پاکستانی بچے بھی پڑھتے ہیں۔

آپ اپنے انداز سے بھی ذرا ختم نبوت پر روشنی ڈال دیں ہوسکتا کہ وہ طبقہ مخالف کیلئے قابل قبول ہوں خدارا رحم کیجئے خود پر اور دوسروں پر۔ جیسا عرفان سعید صاحب نے فرمایا ہے کہ جب قرآن نے کہہ دیا ہے تو بات ہی ختم ہو گئی ہے اور آپ ہی تاویل در تاویل میں گھسے جارہے ہیں ۔
 
عرفان سعید

محفلین
کوشش کریں کہ بات نفسِ مضمون تک ہی محدود رہے، کسی کی شخصیت کو ہدف نہ بنائیں۔
جاسم محمد بھی ہمارے بھائی ہیں اور سب محفلین کی طرح قابلِ احترام ہیں۔
اسے محض ایک ادنی سی گزارش سمجھا جائے۔ شکریہ
 
یاقوت

محفلین
کوشش کریں کہ بات نفسِ مضمون تک ہی محدود رہے، کسی کی شخصیت کو ہدف نہ بنائیں۔
جاسم محمد بھی ہمارے بھائی ہیں اور سب محفلین کی طرح قابلِ احترام ہیں۔
اسے محض ایک ادنی سی گزارش سمجھا جائے۔ شکریہ

بالکل متفق محترم لیکن جاسم بھیا کو بھی تو یہ دیکھنا چاہیے کہ یہ معاملہ کتنا حساس ہے۔آپ نے خبر دی بہت اچھی بات ہے ۔اپنے نقطہ نظر کا بھی محتاط انداز میں دفاع کریں لیکن زیادہ کرید تو مناسب نہیں ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
یہ معاملہ کتنا حساس ہے۔آپ نے خبر دی بہت اچھی بات ہے ۔اپنے نقطہ نظر کا بھی محتاط انداز میں دفاع کریں لیکن زیادہ کرید تو مناسب نہیں ہے۔
معاملے کی شدید حساسیت آپ سے الفاظ کے چناؤ اور طریقِ گفتگو کی بھی اسی شدت کے ساتھ حساسیت کا تقاضا کرتی ہے۔ کسی بھی معاملے کی حساسیت کو بنیاد بنا کر تہذیب و شائستگی کی اعلی اقدار کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
 
Top