پنجاب رنگ

جاسمن

لائبریرین
IMG20190707084537.jpg

یہ تصویر رہ گئی تھی۔کسی بچے نے شرارتا ایک شاخ پہ کدو پرویا ہؤا ہے۔
 
زیک

مسافر
یہ پارک کافی پرانا ہے اب تو واہ میں اور پارک بھی ہیں۔ ایک پی او ایف ہوٹل کے پاس۔
آپ شاید سٹیٹ ایریا میں صحیح سے گھوم پھر نہیں سکے، اب پارک ہر ایریے میں بنا ہوا ہے۔ جتنی بھی خالی جگہ ایریاز میں موجود تھیں وہ تمام یا تو پارک بن گئے ہیں یا پھر سپورٹس گراؤنڈز۔ کوئی 10 کے قریب تو باسکٹ بال کورٹس بن گئے ہیں۔
 
یہ بھی حیرت ہوئی کہ مال اور مینار روڈ کے چوک کا نام اسلم اپل چوک رکھا گیا ہے۔ اچھے انسان تھے
کچھ اضافہ کرتا چلوں کہ اُپل فیملی نے ماشاءاللہ سے بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ اسلام آباد ڈائگناسٹک سینٹر اُپل فیملی ہی کی ملکیت ہے۔ صرف اسلام آباد میں اس سینٹر کی ڈیڈھ درجن کے قریب برانچز ہیں۔ آپ ان کی شہرت کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ ڈکٹیر جنرل مشرف بڑے بڑے جرنیل ڈاکٹروں اور فوجی ہسپتالوں کے ہوتے ہوئے بھی اپنی والدہ کو علاج کے لیے بستی والے اُپل کلینک میں لایا کرتا تھا۔

اسلم صاحب کا منجھلا بیٹا ڈاکٹر ریحان اُپل اور میں ماڈل ہائی سکول میں کلاس فیلوز رہے ہیں۔:)
 
جی علم ہے ان کی فیملی بارے کہ ہمارے رشتہ دار ہیں
 
سید عمران

محفلین
کتنی سادہ، عام سی روزمرہ کی زندگی کی تصویریں ہیں۔۔۔
مگر دل کو موہ لیتی ہیں۔۔۔
لگتا ہے ہم بھی اندر سے دیہاتی ہیں۔۔۔
مزید اندر سے لگتا ہے پنجابی ہیں۔۔۔
اس سے مزید اندر جانے کی اجازت نہیں!!!
:):):)
 
سید عمران

محفلین
شہروں کی بنسبت پنجاب کے دیہات زیادہ فیسینیٹ کرتے ہیں۔۔۔
گرمیوں میں روم کولر کی ٹھنڈی ہوا کا لطف ہو یا کڑکڑاتے جاڑے میں آگ تاپنا۔خنک سردیوں میں صبح سویرے جب باورچی خانے کے اوپر فضا میں کہر کے دھندلکے چھائے ہوں اندر بیٹھ کر گرما گرم چائے پراٹھوں سے لطف اندوز ہونا یا پھر گھن گرج کے ساتھ اٹھتی امڈتی چھماچھم برسات کی تیز بوچھاڑوں میں بھیگنا شرابور ہوجانا۔ پنجاب ہر رنگ میں سہانا خواب ہے۔۔۔
یہاں کا جو شہر زیادہ اچھا لگا تو اسلام آباد لگا۔ خاموش راتوں میں سڑک کنارے فٹ پاتھ پر خود رو پودوں کی خوشبو کے سنگ سنگ دور تک پیدل چلنا وقت گزرنے کے احساس کو دور لے جاتا ہے۔۔۔
یا پھر سحر انگیز بہاولپور۔۔۔
جب بہاولپور میں ہوتے ہیں تو بہاولپور میں ہوتے ہیں اور جب بہاولپور میں نہیں ہوتے تو بہاولپور میں ہوتے ہیں۔۔۔
بہاولپور بہاولپور کرنے کی تکرار میں بھی مزہ ہے۔۔۔
اور رات کے سناٹوں میں لمبی چوڑی سنسنان سڑکوں پر مٹرگشتی کرنا بھی سحر آفریں ہے۔۔۔
شام ڈھلے چڑیا گھر میں شیر کے دھاڑنے کی آواز دور دور تک سنائی دیتی ہے۔۔۔
شام کو چائے کے گرم کپ کے ساتھ دور سے آتی یہ آواز سحر انگیز سماں قائم کردیتی ہے۔۔۔
ہل اسٹیشنز میں جو مزہ مری میں ہے کہیں نہیں ہے۔۔۔
کتنے دن یہاں گزار لیں دل نہیں بھرتا۔۔۔
مری کی سرزمین پاؤں پکڑتی ہے دل جکڑ تی ہے۔۔۔
شاید اس لیے کہ مری پنجاب میں ہے!!!
 
آخری تدوین:
Top