پنجاب کے بھولے بسرے پکوان

عثمان

محفلین
کل بچی ہوئی دال ،پیاز،ہرا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچ آٹے میں گوندھ کے رکھا۔اور آج صبح ناشتہ میں روٹی اور پراٹھے دہی کے رائتہ کے ساتھ۔۔ زبردست ناشتہ۔
الحمداللہ۔
دال بنانے، آٹا گوندھنے اور یہ تمام اجزائے ترکیبی شامل کر کے مطلوبہ پراٹھا بنانے میں آپ کو اندازاً کتنا وقت لگا ہوگا ؟
اتنے ہی افراد کے لیے اگر پیزا کا آٹا گوندھ کر مختلف اجزا کے ساتھ اون میں پیزا تیار کریں تو کتنا وقت لگے گا ؟
 

فرقان احمد

محفلین
halwa.jpg
 
پانڈا =لفظی مطلب تو برتن ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں دیسی گھی اور خشک میوہ جات چاروں گوند چہار مغز وغیرہ سے ایک خوراک بنائی جاتی ہے پنجیری ہی شکل کی میں ہوتا ہے عموماً سردیوں بنتا ہے بزرگوں اور حاملہ خواتین کی دوا اور خوراک بھی۔ چونکہ بہت مزے کی چیز ہوتی ہےہم بھی چوری چھپے ہاتھ صاف کرلیتے تھے۔
 
ویسے یہاں ذکر ہونے والی بہت سی چیزیں تو پنجاب کے علاوہ جگہوں پر بھی بنائی جاتی ہیں۔
مثلاً پنجیری، مرنڈہ، سوجی حلوہ، چنے کی دال کا حلوہ، گاجر کا حلوہ وغیرہ۔
بلکہ ہمارے خاندان میں دور دور تک جن آنٹی کے ہاتھ کی بنی پنجیری کا شہرہ ہے، وہ سکھر سے ہیں۔ اور "خاص موقع" پر سب ان کی طرف سے اسی تحفہ کے منتظر ہوتے ہیں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
دال بنانے، آٹا گوندھنے اور یہ تمام اجزائے ترکیبی شامل کر کے مطلوبہ پراٹھا بنانے میں آپ کو اندازاً کتنا وقت لگا ہوگا ؟
اتنے ہی افراد کے لیے اگر پیزا کا آٹا گوندھ کر مختلف اجزا کے ساتھ اون میں پیزا تیار کریں تو کتنا وقت لگے گا ؟

عثمان بھائی!
دال تو بنی ہی ہوتی ہو۔بچی ہوئی دال کام میں لاتی ہوں۔یعنی ایک دن کھا لی اور دوسرے دن آٹا گوندھ لیا۔
آٹا گوندھنے میں تو زیادہ دیر نہیں لگتی۔البتہ لوازمات کاٹنے،کوٹنے وغیرہ میں کچھ وقت لگتا ہے۔وہ بھی کام کے لئے مددگار کر دیتی ہے۔آج میں نے سب خود کیا کہ اس کا بیٹا بیمار ہے۔اس نے جلدی جانا تھا۔
پیزا۔۔۔۔ہائے مجھے بالکل پسند نہیں۔صرف ایک بار بنایا تھا۔
اب کسی دن بچوں کے لئے بناوں گی ان شاءاللہ۔
 
Top