پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

عرصہ دراز سے جب جب کوائف نامہ پر نظر پڑتی انجانی بے چینی و اضطراب محسوس کراتی۔۔۔
یوں لگتا جیسی کوئی کسک، کوئی کمی ہے۔۔۔
کوئی خامی ہے جسے پورا ہونا ہے۔۔۔
لیکن یہ کمی دور کرنے کے لیے کون اپنی جان جوکھم میں ڈالے؟؟؟
قضیہ سارا یہ ہوا کہ ہماری منفی ریٹنگ ۱۹۹ ناٹ آؤٹ پر آکر جیسے ٹھہر گئی۔۔۔
زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد۔۔۔
کسی صورت ٹس سے مس ہونے پر تیار نہ ہوتی تھی۔۔۔
لگتا ہے ابھی وہ مائی پیدا نہیں ہوئی جس نے آگ چل کر ایسا لال جننا ہے جو وقت کا ایک عظیم الشان کارنامہ سرانجام دے۔۔۔
لیکن آج۔۔۔
یکایک جو ادھر نظر گئی تو ٹھہر گئی۔۔۔
پہلے لگا رات کی بارش کا اثر ہے جو دھواں دھواں ہوتی شے اچانک دُھلی دُھلی سی ہوگئی۔۔۔
پھر خیال آیا برسات کا محفل کی درجہ بندی سے کیا تعلق؟؟؟
یہاں دستِ غیبی کی کارفرمائی کے بغیر گل نہیں کھلا کرتے۔۔۔
عجب معمے اور مخمصےمیں جاں پھنسی تھی کہ سارا مسئلہ حل ہوگیا۔۔۔
نوٹیفکیشن میں سورما اعظم کا نام جگ مگ جگ مگ کرتا سارے جہاں کو روشن کررہا تھا۔۔۔
جس بھاری پتھر کو بھاری بھرکم تن و توش والے جواں پہلواں مل کر نہ ہلا سکے وہ کارنامہ یک تنِ واحد نے انجام دے ڈالا۔۔۔
۱۹۹ کی کمی کو، خامی کو قرطاسِ محفل سے حرفِ غلط کی طرح مٹا ڈالا۔۔۔
اس کمی کے دور ہونے پر دل کو جو راحت و اطمینان نصیب ہوا اس کو بیاں کرنے سے نوکِ قلم عاجز ہے۔۔۔
آج آنکھیں جو طراوت محسوس کررہی ہیں ان میں یقیناً گزری رات کی برسات کا کوئی ہاتھ نہیں۔۔۔
بارش کی بوندیں بھلا ۱۹۹ کو ۲۰۰ میں کیوں کر بدل سکتی ہیں؟؟؟
اس دستِ شفقت کے ڈانڈے تو یہیں کہیں آس پاس ہی ملتے ہیں!!!
:):):)
مضمون ہذا کو بطور مزاح ہی لیا جائے۔۔۔
مزاح کے سوا کچھ نہ سمجھا جائے!!!

image.jpg
ڈبل سینچری ہوگئی؟ مبارک ہو بھیا جی۔
 

سیما علی

لائبریرین
شاید فیصل تمہارے اس مراسلے پر یہاں رائے دے رہے ہیں جو تم نے محفل کے بانیوں کے نام، یعنی پہلی سالگرہ کے وقت شامل ارکان کی فہرست میں ان کا نام نہیں لیا!
مزید یہ کہ کچھ اور نام مجھے بھی یاد آئے تھے جو اس وقت فعال تھے، جیسے منہاجین، افتخار راجا، قدیر احمد( یہ بھی بانیان محفل میں شامل ہیں، جو اب شاید اجنبی کے نام سے محفل میں اتفاق سے جھانک لیتے ہین)۔ میں بھی اس زمانے میں اصل نام اعجاز اختر کے طور پر ہی محفل میں شامل تھا، نبیل تو اب بھی مجھے اسی پورے نام سے پکارتے ہیں، بعد میں شاعر و ادیب کی حیثیت زیادہ غالب آ گئی تو اعجاز عبید کے مخفف کے طور پر الف عین اختیار کر لیا
جناب اعجاز عبید صاحب!!!!!
السلام علیکم
اب تو ہم بھی آپکو اسی نام سے مخاطب کریں گے ،مخفف میں تو ہمیں یوں لگتا ہے جیسے کسی اسکاٹ لینڈ یارڈ کے جاسوس کو مخاطب کیاجا رہا ہے ۔بہت خوب صورت نام ہے آپکا:):):):):)
 

سیما علی

لائبریرین
اچھی بہن
آداب
جی کیوں نہیں ۔ ۔ آپ پرلکھنا ہمارے لیئے باعثِ فخر ہو گا ۔ ۔

یقیناََ یہ دنیا خصوصاََ یہ محفل آپ جیسے معتبر لوگوں کے دم سے قائم ہے ۔ ۔

جلد ہی ۔ ۔ انشااللہ:):)
کرنوں سے تراشا ہوا اک نور کا پیکر!!!
شرمایا ہوا خواب کی چوکھٹ پہ کھڑا ہے

وحید اختر
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اردو زبان لکھنا ہم نے یہاں سے سیکھا
پھر اس میں رنگ بھرنا ہم نے یہاں سے سیکھا

کبھی فیس بک کی باتیں، کبھی وٹزایپ کی باتیں
ہیں رد کر دی جاتیں یہاں بے دلیل باتیں
کسی بحث میں الجھ کر، کوئی لنک ڈھونڈ لینا
وزنی دلیل دینا ہم نے یہاں سے سیکھا

دنیائے رنگ و بو سے انساں یہاں ہیں آئے
اسی ایک ہی زباں نے سبھی ایک ہیں بنائے
املا کی غلطیاں بھی، اخلاق سنوارنا بھی
اور وقت گزارنا بھی ہم نے یہاں سے سیکھا

ویڈیوز کیسے لائیں، کھینچیں تصویر کیسے
کیسے بلائیں سب کو، ٹیگیں کسی کو کیسے
ہے یہ اقتباس کیا شے،ریٹنگ کے ریٹ کیا ہیں
لفظوں کے ویٹ کیا ہیں، ہم نے یہاں سے سیکھا

ذاتی مکالمہ بھی ذاتی نہیں ہے بھائی
دنیائے نیٹ کا ساتھی، ساتھی نہیں ہے بھائی
باوفا بھی سینکڑوں ہیں اگر چار بے وفا ہیں
ہے قدر جو بے ریا ہیں، ہم نے یہاں سے سیکھا


کھانا بھی ہے پکانا، شاپنگ بھی ہے ضروری
کسے فوقیت میں دے دوں، بلاگنگ بھی ہے ضروری
زمرے بہت ہیں بکھرے، کسے دیکھیں، کس کو چھوڑیں
نظر انداز کر کے چھوڑیں، ہم نے یہاں سے سیکھا

افکار ہیں ہزاروں، خیالات گوناگوں ہیں
اس محفل سخن میں کمالات گوناگوں ہیں
دینا مشورے بھی صائب، اور خلوص بانٹنا بھی
ایثار ٹانکنا بھی ہم نے یہاں سے سیکھا

واہ واہ! ماشاء اللہ آپ نے تو الف سے یے تک اردو محفل کا پورا نقشہ کھینچ کے رکھ دیا ۔
بس وہ معطل ہونے والی بات رہ گئی ۔ میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی خوشی میں آپ نے جان بوجھ کر تذکرہ نہیں کیا ۔ :D
 

جاسمن

لائبریرین
واہ واہ! ماشاء اللہ آپ نے تو الف سے یے تک اردو محفل کا پورا نقشہ کھینچ کے رکھ دیا ۔
بس وہ معطل ہونے والی بات رہ گئی ۔ میرا خیال ہے کہ سالگرہ کی خوشی میں آپ نے جان بوجھ کر تذکرہ نہیں کیا ۔ :D

یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ "معطل ہونا" سیکھا نہیں ہے۔:D
 
آپ کی "تک بندیوں" کا انتظار ہے۔:)
آپ کے حکم کی بجا آوری کے لئے آپ کی زمیں میں ہی کچھ اشعار پیش ہیں۔


میں نے یہاں سے سیکھا، یا پھر وہاں سے سیکھا
اب کیا بتاؤں آپی میں نے کہاں سے سیکھا

دیکھو بہو، سنبھلنا، میڈم ہوں میں وہاں کی
شوہر کو بس میں کرنا تم نے جہاں سے سیکھا

مطلب نکال لینا، وعدوں پہ ڈال دینا
کچھ اہلیہ سے سیکھا کچھ حکمراں سے سیکھا

سب راز کھول دیتے ہیں رازداں ہی اکثر
یہ راز میں نے اپنے اک رازداں سے سیکھا

شادی کے بعد میں بھی چالاک ہو گیا ہوں
اب یہ نہ پوچھ لینا، میں نے کہاں سے سیکھا​
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آپی جی۔ میں تو اس خوش فہمی میں تھا کہ میرے اشعار میں تمام شعری اور شرعی تقاضے پورے ہوتے ہیں۔


آپ کے حکم کی بجا آوری کے لئے آپ کی زمیں میں ہی کچھ تک بندیاں پیش ہیں۔

میں نے یہاں سے سیکھا، یا پھر وہاں سے سیکھا
اب کیا بتاؤں آپی میں نے کہاں سے سیکھا

دیکھو بہو، سنبھلنا، میڈم ہوں میں وہاں کی
شوہر کو بس میں کرنا تم نے جہاں سے سیکھا

مطلب نکال لینا، وعدوں پہ ڈال دینا
کچھ اہلیہ سے سیکھا کچھ حکمراں سے سیکھا

سب راز کھول دیتے ہیں رازداں ہی اکثر
یہ راز میں نے اپنے اک رازداں سے سیکھا

شادی کے بعد میں بھی چالاک ہو گیا ہوں
اب یہ نہ پوچھ لینا، میں نے کہاں سے سیکھا

ہمیشہ کی طرح لاجواب!
واہ بھئی واہ!
 
کچھ سنجیدہ اشعار بھی موزوں ہوگئے

لازم نہیں تحفظ کمزور دے نہ پائے
یہ راز میں نے اپنے ٹوٹے مکاں سے سیکھا

تم انتقام پرور، میں درگزر کا قائل
دنیا سے تم نے سیکھا، میں نے ہے ماں سے سیکھا​
 

سیما علی

لائبریرین
:rose::rose::rose::star2::star2::star2:
آپ کے حکم کی بجا آوری کے لئے آپ کی زمیں میں ہی کچھ اشعار پیش ہیں۔


میں نے یہاں سے سیکھا، یا پھر وہاں سے سیکھا
اب کیا بتاؤں آپی میں نے کہاں سے سیکھا

دیکھو بہو، سنبھلنا، میڈم ہوں میں وہاں کی
شوہر کو بس میں کرنا تم نے جہاں سے سیکھا

مطلب نکال لینا، وعدوں پہ ڈال دینا
کچھ اہلیہ سے سیکھا کچھ حکمراں سے سیکھا

سب راز کھول دیتے ہیں رازداں ہی اکثر
یہ راز میں نے اپنے اک رازداں سے سیکھا

شادی کے بعد میں بھی چالاک ہو گیا ہوں
اب یہ نہ پوچھ لینا، میں نے کہاں سے سیکھا​
راجا بھیا!!!!!
آپ تو بالکل اپنے نام کی طرح راجا ہین ۔زبردست ماشاءاللہ بے حد کمال:star2::star2::star2::star2::star2:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ "معطل ہونا" سیکھا نہیں ہے۔:D
لو بھلا یہ کیا بات ہوئی! ساری باتیں سیکھ لیں لیکن سب سے اہم چیز تو آپ نے سیکھی ہی نہیں ۔
مدیرانِ کرام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آپائے محفل جاسمن صاحبہ کو معطل ہونا بھی سکھایا جائے تاکہ ان کی تعلیم و تربیت مکمل ہوسکے ۔ :D
 
Top